الخدمت کی چرم قربانی مہم اورجذبہ ایثار وقربانی

زین صدیقی

 کورنگی میں واقع ٹینری میں گاڑیوں کی لمبی قطاریں تھیں ،ڈھا ئی سو کے قریب مزدور ایک ساتھ 10,10گاڑیوں سے چرم قربانی   

  اتارتے میں مصروف تھے ۔ہرگاڑی پرایک نظم وضبط کا مظاہرہ دیکھنے کو ملا ۔گاڑی کے ساتھ آنے والے افراد بھی نہایت شگفتہ لہجے میں ہم کلام ہورہے تھے ۔عید الاضحی کا دن تھا ۔گاڑیوں کے ساتھ آنے والے ہر شخص میں متانت ودیانتداری تھی اوراس میں جذبہ قربانی عیاں تھا ۔صبر وتحمل تھا ۔خفگی یا ناراضی کے دور دور تک اثارنہیں تھے اور ہوتے بھی کیو ں وہ سب ایک مقصد اور ایک ارادے کے ساتھ وہاں آئے تھے ۔وہ ایسی تحریک سے وابستہ لوگ تھے جس کا وصف ہی شرافت ،تقویٰ اور پرہیز گاری ہے ۔پھران میں صبر وبرداشت کیوں نہ ہوتا ۔ان کے نزدیک ایک ہی مقصدتھا کہ اللہ کو راضی کیا جائے اور اسی مقصد کے ساتھ وہ اس ٹینری میں آرہے تھے ۔یہ ٹینری الخدمت کی ٹینری تھی جہاں نہ صرف کھا لیں وصول کی جارہی تھیں بلکہ ان کھالوں کو محفوظ بنانے کا بھی کام جاری تھا ۔ یہ لوگ جماعت اسلامی کے کارکنا ن اورالخدمت کے رضاکار تھے ۔ایک گاڑی پر ایک سے ڈیڑھ جبکہ بعض گا ڑی سے کھالیں اتارنے میں اس سے بھی زیادہ وقت درکار تھا مگر کھالیں لانے اور انہیں اتروانے کے عمل میں کسی کو نہ کوئی جلد ی تھی اورنہ ہی اس دن کسی نے اس بات کا اظہار کیا ۔ہم نے نہ کسی کو یہ کہتے سنا عید کا دن ہے ،گھر پہنچنا ہے نہ ہی یہ سنا کہ ہمیں کسی کام سے جانا ہے ،یہاں صبروتحمل کی عظیم مثال دیکھنے کو ملی ۔

ٹینری میں آنے والے افراد کے ساتھ ساتھ یہاں متعین الخدمت کے رضاکاروں کا جذبہ دیدنی تھا کہ کو ئی ٹرانسپورٹ کنٹرول کررہا تھا ۔کوئی کھالیں گنوا کرگاڑیوں سے اتروارہا تھا ،کوئی کچن میں فرائض انجام دم دے رہا تھااور کوئی پانی اور مینٹی ننس کے فرائض انجام دے رہا تھا ۔الغرض ہر فرد اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے انجام دے رہا تھا اورتمام کے تمام لوگ ہی مسلسل تین دن تک اسی جذبے اورلگن کے ساتھ کام میں مصروف رہے اورگاڑیوں کی لمبی قطار یں لگی رہیں اورچھوٹے اور بڑے جانوروں کی قربانی کی کھا لیں جمع

 

کرنے کا سلسلہ جاری رہا ۔

ہم نے پہلی بار الخدمت کی ٹینری کادورہ کیا تو ہم حیران ہوئے بغیر نہیں رہ سکے کہ یہاں اتنے جذبے اور محنت کے ساتھ منظم انداز میں

ام جاری تھا اور ہر شخص میں ایک جذبہ نظر آرہا تھا ۔گھربار سے دور وہ بھی عید الاضحی کے خاص موقع پر جب لوگ قربانی کے بعد گھر میں رہ کر قربانی کے گوشت سے بنے پکوان کے مزے اڑانے کے خواشمند ہوں ،ہمیں معلوم ہوا کہ الخدمت کی اس ٹینری میںشہر قائد سے تنظیمی طور پرمنقسم 10اضلاع سے کھالیں لائی جارہی ہیں ۔کھالوں میں گائے،اونٹ ،بیل ،دنبہ اوربکرے کی کھالیں شامل تھیں ۔

اس پورے عمل میں ایک خاص بات ہمیں یہ نظرآئی کہ الخدمت کے جہاں کارکنان ورضاکار مصروف عمل رہے وہاں رہنما بھی جودتھے ،الخدمت کے صدر اور امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن بھی کارکنا ن کے حوصلہ افزائی کیلئے عید کے پہلے دن الخدمت کے دفاتر کے دوروں ،قربانی کے انتظامات کے جائزے واجلاسوں سے فراغت کے بعد ٹینری میں رات گئے تک کارکنوں کی دلجوئی کیلئے موجود تھے ۔انہوں نے کارکنوں سے عید ملی اورن کی دلجوئی کی ،جس سے کارکنان کا جوش و جذبہ مزید بڑھ گیا ،جبکہ ڈائریکٹر کمیونٹی سروسز قاضی سید صدرالدین نے بھی تینوں روز عام کارکنوں کی طرح کام کیا، ایگزیکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی بھی کارکنان کاجذبہ بڑھا نے کیلئے موجود تھے ۔الخدمت قربانی مہم کے نگران انجینئرصابراحمد نے بھی تمام امور کی بہترین انداز میں نگرانی کی ۔

الخدمت کے تحت ہرسال 10اضلا ع میں اجتماعی قربانی ،آسان قربانی اور اجتماعی قربانی کا اہتما م کیا جاتا ہے اور سال با سال اجتماعی قربانی کا رجحان بڑھتا جارہا ہے ۔امسال عید الاضحی پر جماعت اسلامی و الخدمت کے زیر انتظام 50ہزار جانوروں کی قربانی کی گئی جس کی کھا لیں ،تنظیمی کارکنان نے اس ٹینری تک پہنچائیں ،جبکہ شہر یوں نے بھی بڑی تعداد میں الخدمت کو قربانی کی کھالیں دیں ۔الخدمت کی چرم قربانی میں ہرسال اضافہ ہورہا ہے۔

ہمیں ٹینری کے تمام مناظردیکھ کر ہمیں بہت خوشی ہوئی اوراحساس ہو ا کہ الخدمت واقعی ملک کی بڑی این جی اوہے اور اس سے منسلک لوگ بھی انتہا ئی مخلص ،دیانتدار اور فرض شناس ہیں ،جن کے مقصود صرف اور صرف رضا ئے الٰہی ہے ۔ورنہ تمام افرادی قوت کیلئے صرف ہونے والی مشینری ،ٹینری میں آنے والے بڑی تعداد میں وہیکلز کے اخراجات ،پٹرولنگ اور ان ٹرکوں کے ساتھ آنے والے افراد کا وقت اور مشقت کا ہی جا ئزہ لے لیں تویقینا ہمیںوہ عظیم جذبہ نظرآئے گا جو صرف اورصرف رضائے الٰہی کے مقصد کی عکاسی کرتا ہے۔

علاوہ ازیں ان تمام لوگوں کی کاشیں جنہوں نے لوگوں سے رابطے کرکے کھالیں ایک جگہ جمع کیں، ساراسال وہ ان لوگوں کے رابطے میں رہتے ہیں،دعوت دین کا بھی کام کرتے ہیں ۔اپنے عمدہ اخلاق کے ساتھ لوگوں سے اچھے تعلقات کی بنیاد ڈالی اوران کے اپنی ذات کو مثالی ثابت کیا ۔یہ سب وہ محنت ہے جو ایک رضاکار اپنی اچھی تنظیمی ساکھ کیلئے کرتا ہے ۔ان سیکڑوں افراد کی محنت کو بھی نظرانداز نہیں کیا جاسکتا وہ تہہ دل سے مبارک باد کے مستحق ہیں ۔

بلاشبہ الخدمت ملک کی صف اول کی سماجی تنظیم ہے ۔اس کی خدمات کے بارے میں ہمیں بہت کچھ پہلے سے جاننے کا شرف حاصل ہے بعد میں کچھ نئی چیزیں جاننے کو ملیں ۔الخدمت پر دنیا اعتماد کر تی ہے ،نہ صرف ملک میں بلکہ بیرون ملک بھی لوگ اس کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ،خود پاکستان میں بسنے والے اس کے کاموں کے معترف ہیں ۔کارکنوں کے کیا کہنے اس سے جو بھی لوگ منسلک ہیں ان کے اخلاص کی نظیر نہیں ملتی ۔زندگی کے مختلف شعبوں میں خدمات انجام دینے والی الخدمت خدمات کی فہرست طویل ہے ۔

صحت،تعلیم ،روزگار،کفالت یتامیٰ ،صاف پانی ،کمیونٹی سروسز ،ڈیزاسٹرمینجمنٹ وہ شعبہ جات ہیں جن میں الخدمت کی خدمات بہت وسیع ہیں ۔الخدمت بلامبالغہ ملک وقوم کی خدمت کر رہی ہے،ہرمشکل کھڑی میں اس نے قوم کا ساتھ دیا ہے ۔الخدمت کو کئی معاملات میں دیگر این جی اوز سے ممتاز حیثیت حاصل ہے ۔ان میں سے ایک یہ بھی ہے کہ اسکے آڈٹ کا نظام موثر اور باقاعدہ ہے۔ جب حسابات میں اللہ کو جواب دہی کا تصور ہواوراس کا خوف بھی موجود ہو تو کسی بھی قسم کی بے قاعدگی کا شائبہ نہیں رہتا۔الخدمت اورجماعت اسلامی کی اسی دیانت داری کی دنیامعترف ہے ۔

انسانیت کی بلاتفریق خدمت کا جذبہ رکھنے والوں کے ساتھ اللہ ہے ،لیکن نیکی کے اس عمل میں مخیر حضرات کی کاوشوں کو بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ،کیونکہ سارا سال خدمت کے عمل میں ان کا ساتھ اور تعاون رہتا ہے ۔یہ تعاون ان کیلئے بڑے اجروثواب کا باعث ہے ۔ ہم سمجھتے ہیں کہ اگر معاشرے میں ایثار اورقربانی کا جذبہ ہو تومعاشروں میں مثبت تبدیلی کو کوئی نہیں روک سکتا ۔

شہر شہر کی خبریں

اسلام امن، محبت اور سلامتی کا دین ہے: پروفیسر ڈاکٹر نگار سجاد ظہیر، ہمدرد شوری کے اجلاس سے خطاب

کراچی( نمائندہ رنگ نو )مسلم ریاست کے لیے جو واضح اسلامی اصول ہیں اُن میں سب سے اہم یہ ہے کہ اُس کے پڑوسی اُس سے محفوظ ہوں، تاہم

... مزید پڑھیے

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

بریانی اور تربوز کھانے سے ایک ہی خاندان کی ہلاکت، اصل وجہ سامنے آگئی


 نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت  کے شہر ممبئی میں میاں، بیوی اور دو کمسن بچیوں کی پراسرار ہلاکت کے واقعے کی اصل وجہ سامنے آگئی،

... مزید پڑھیے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

صحت بخش کھائیں ،بیماریوں سے بچیں (زین صدیقی)

 زین صدیقی

اپنی زندگی میں ہم ہر سطح پر کھانے میں احتیاط نہیں برت رہے ،کہیں دل کے ہاتھوں مجبور ہوتے

... مزید پڑھیے

ماں محبت کا حسین  روپ (سعدیہ عارف )

سعدیہ عارف

دنیا میں اگر کوئی رشتہ سب سے زیادہ پاک، بے لوث اور سچا ہے تو وہ ماں کا رشتہ ہے۔ ماں

... مزید پڑھیے

اے آئی ،فوائد اور مضمرات (شبانہ حفیظ)

شبانہ اشفاق

سائنس نے اتنی ترقی کر لی ہے کہ اس نے مشین کے اندر مختلف معلومات کی ڈیوائس فٹ

... مزید پڑھیے