کراچی وسندھ کےعوام کوچورنہ بنائیں

زین صدیقی 

سندھ حکومت نے کھلے مقامات اورگھرکے روازے پر کچرا پھینکنے پرپابندی عائد کردی ہے،جبکہ عوامی مقامات پرتھوکنے پربھی

پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144نافذ کی ہے۔اس پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کرکے اس پر عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے ۔سندھ حکومت صوبے میں اپنے سابقہ 10سالہ دوراقتدار اورموجودہ سواسالہ دوراقتدار میں یہ نہایت اعلیٰ کام کیا ہے ،عوام کی خدمت کا کوئی کام نہ سہی کم از کم کراچی اور سندھ کے عوام کو مہذب بنا نے کی تو کوشش کی ہے ۔ہوسکتا ہے کہ سندھ حکومت کی اس کاوش سے کراچی اور سندھ کا معاشرہ دنیا کا مہذب معاشرہ بن جائے ۔
سندھ پولیس نے روایتی پھرتیاں دکھاتے ہوئے سکھن اورنارتھ ناظم آباد کے علاقوں میں کچر اپھینکنے پر شہباز اورمشرف نامی افراد کیخلاف مقدمات درج کیے ہیں ،جبکہ شہازکی گرفتاری کی اطلاعات ہیں ۔کچراپھینکنے پرپابندی سے متعلق میڈیا کو جاری خبروں اوربیانات میں اہلیان کراچی کو کہیں یہ نہیں بتایا گیا کہ وہ کہاں کچرا پھینکیں۔ اسی زمین پر پھینکیں یا خلا میں ،نہ ہی اس بارے میں کوئی مشورہ دیا گیا ۔
کچرے پر پابندی کی پریس ریلیز دیکھ کر کئی سوالات نے جنم لیا ہے۔کیاسندھ حکومت نے ہرگلی محلے میں کچرا کنڈی بنادی ہے؟یا پھر بڑے پیمانے پرشعوروآگہی بیدار کی ہے کہ عوام کچرا سڑکوں ،گلی محلوں ،بازاروں میں یا اپنے گھر کے باہر نہ پھینکیں ۔کیاان کے گھر کے باہرسے شہر ی یا سندھ حکومت کا خاکروب کچرااٹھانے آئے گا ؟ خاکروب کا نام سنے بھی مدت گزرگئی،شاہد کچرااٹھانے کے کام کی طرح خاکروب لفظ بھی اب متروک ہوتا جارہاہے اورخاکروب لفظ کی طرح اس لفظ سے منسلک کام کرنے والے لوگ بھی شاہد ااپنے کام سے تائب ہو چکے ہیں ، یہ کام افغانیوں اور پٹھانوں نے سنبھال لیا ہے ۔ان کے مستقبل بھی کیا مخدوش ہوگا ۔نہ ہی یہ کسی حکومت سے رجسٹرڈ ہیں ،نہ ہی ان کا اتا پتا ہے کہ ان کو کس نے اس کام پر لگایا ۔یہ اس کام کے ہرگھر سے ماہانہ 150روپے وصول کررہے ہیں ۔وہ بھی کچرا جمع کرکے ان ہی علاقوں میں کھلے میدان میں کچراپھینک رہے ہیں،پابندی سے متعلق ان پر کیا اثر پڑے گا ،کیاوہ کام کرتے رہیں یا وہ بھی کچرا کھلے میدانوں میں پھینکنے پر قانون کی گرفت میں آسکیں گے۔
دنیا بھر کے مہذب معاشروں میں ایسی پابندیوں پر عمل ہوتا ہے ،وہ سولائزڈ معاشرے ہیں ،ان کا نظم ونسق ہے ،ان کے حکمران بھی عوام کے خادم ہیں ،وہ ووٹ کا پورا پور حق ادا کرتے ہیں ۔اپنے ملک کی خدمت کرتے ہیں ۔ان کی سڑکیں شیشے کی طرح چمکتی ہیں ۔وہ اپنے منصب اور کام سے مخلص ہوتے ہیں ،مگر ہمارے یہاں ساٹھ سال سے ملک کولوٹا جارہا ہے ،سیاست چمکائی جارہی ہے ،زمین پر کام کرنے والے خلائی باتیں کر رہے ہیں ،انہیں سمجھ نہیں آرہا کہ کراچی کا کچرااٹھانا کس کی ذمہ داری ہے ،یہاں کی سڑکیں جگہ جگہ سے ادھڑی ہوئی ہیں ،نکاسی آب کا نظام تباہ ہوچکا ہے ،پانی لوگ خرید کر پی رہے ہیں ،ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ شہریوں کو پانی دستیاب نہیں ٹینکرز کے پاس کہاں سے آرہا ہے۔
پابندی اچھی بات ہے،مگربھائی اس پابندی کے بھی کوئی اصول ہوتے ہیں ،کوئی پلاننگ ہوتی ہے ،وہ تو کر لیتے ،اہلیان کراچی اور سندھ کو پابندی عائد کرکے چور بنا یا جارہا ہے۔ کچرا محفوظ جگہ  پھینکنا توشہریوں کا حق ہے اور اسے اٹھانا شہری حکومت یا سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا کام ہے ۔کچراپھینکنے کیلئے مناسب جگیہ کی فراہمی یا کچرا کنڈیاں بنا نا بھی تو ایک کام ہے پابندی سے پہلے ہر علاقے میں کچر کنڈیاں کیوں نہیں بنا ئی گئیں ۔پابندی کے بعد اب لوگ کچرا پھینکتے ہوئے بھی خود کو چورتصور کررہے ہیں ۔
پابندی سے پولیس کی چاندی ہو گی۔سندھ حکومت نے کچرا پھینکنے والے کو قانون کے حوالے کروانے والے کو بھی انعام دینے ےکا اعلان کیاہے ،وہ بھی ایک لاکھ کا ،کیا ہی اچھی بات ہوتی کہ حکومت فنڈز مختص کرکے ہرعلاقے میں ایک لاکھ سے 6کچرا کنڈیاں بنوادیتی تاکہ لوگ اس کچراکنڈی کو استعمال کرتے۔
شہر کے پوش علاقوں میں آہنی کچرا دان پڑے ہیں ،لیکن شہر کی سیکڑوں کچی آبادیوں اورپسماندہ علاقوں میں اس کا نام ونشان تک نہیں ۔سندھ حکومت بتائے کہ ان علاقوں کے لوگ کہاں کچرا پھینکیں۔
حکومتیں عوام کی فلا ح وبہود کیلئے بنائی جاتی ہیں نہ کہ ان کی راہ میں رکاوٹیں اورمسائل پیدا کرنے کیلئے،ہمیں ابھی تک جماعت اسلامی کے سوا کسی سیاسی جماعت میں شہر کراچی اور سندھ کے شہریوں کیلئے اخلاص نظر نہیں آیا ۔ہماری سندھ حکومت سے گزارش ہے کہ خداکیلئے کراچی وسندھ کے عوام کو چور نہ بنائیں ۔

 

شہر شہر کی خبریں

اسلام امن، محبت اور سلامتی کا دین ہے: پروفیسر ڈاکٹر نگار سجاد ظہیر، ہمدرد شوری کے اجلاس سے خطاب

کراچی( نمائندہ رنگ نو )مسلم ریاست کے لیے جو واضح اسلامی اصول ہیں اُن میں سب سے اہم یہ ہے کہ اُس کے پڑوسی اُس سے محفوظ ہوں، تاہم

... مزید پڑھیے

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

بریانی اور تربوز کھانے سے ایک ہی خاندان کی ہلاکت، اصل وجہ سامنے آگئی


 نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت  کے شہر ممبئی میں میاں، بیوی اور دو کمسن بچیوں کی پراسرار ہلاکت کے واقعے کی اصل وجہ سامنے آگئی،

... مزید پڑھیے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

صحت بخش کھائیں ،بیماریوں سے بچیں (زین صدیقی)

 زین صدیقی

اپنی زندگی میں ہم ہر سطح پر کھانے میں احتیاط نہیں برت رہے ،کہیں دل کے ہاتھوں مجبور ہوتے

... مزید پڑھیے

ماں محبت کا حسین  روپ (سعدیہ عارف )

سعدیہ عارف

دنیا میں اگر کوئی رشتہ سب سے زیادہ پاک، بے لوث اور سچا ہے تو وہ ماں کا رشتہ ہے۔ ماں

... مزید پڑھیے

اے آئی ،فوائد اور مضمرات (شبانہ حفیظ)

شبانہ اشفاق

سائنس نے اتنی ترقی کر لی ہے کہ اس نے مشین کے اندر مختلف معلومات کی ڈیوائس فٹ

... مزید پڑھیے