الخدمت اورٹکا کا فراہمی آب کا منصوبہ

زین صدیقی

   پانی انسا نی زندگی کی بنیادی ضرورت ہے، لیکن صاف پانی انسانی صحت کیلئے انتہائی ضروری ہے۔ملک کو آلودہ پانی کا مسئلہ

درپیش ہے اور اس سے نمٹنے کیلئے حکومتی سطح پر تو کوئی خاطرخواہ کاوش نظر نہیں آتی ،مگرالخدمت خدمات کے دیگر شعبہ جات کی طرح صاف پانی کے شعبے میں گزشتہ کئی دہا ئیو ںسے مو ثر انداز کام کررہی ہے۔ اس وقت الخدمت کے” کلین واٹر پروجیکٹ “کے تحت شہرکے مختلف علاقوں میں 44واٹرفلٹریشن پلانٹس نصب ہیں، جہاں یومیہ ہزاروں شہریوں پینے کا صاف پانی فراہم کیا جارہا ہے اوران پلانٹس سے سالانہ ایک کروڑسے زائدلوگ استفادہ کر رہے ہیں ۔

الخدمت اورترک سرکاری تنظیم ٹرکش کوارڈینیشن ایجنسی ( ٹکا )کا باہمی اشترک گزشتہ 3برس سے ہے اورٹکا کواس بات کا ادراک ہے کہ پاکستان میں صاف پانی کے مسائل درپیش ہیں ،اسی لیے اس نے الخدمت کی صاف پانی کے شعبے میں خدمات کو سراہتے ہوئے فیصلہ کیا کہ اس شعبے میں الخدمت کے ساتھ مل کر کام کیا جائے ۔ ٹکا کے تعاون سے الخدمت پہلے بھی لانڈھی نمبر4اوربفرزون میں 2آراو واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کر چکی ہے ۔لاکھوں روپے مالیت کے اب مزید 4پلانٹس نصب کرے گی، جن میںسے ایک پلانٹ کی تنصیب اورنگی ٹاؤن سیکٹرپندرہ ڈی  میں کردی گئی ہے ۔چندروزقبل اس آراوواٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کر دیاگیا ۔

 پلانٹ کا افتتاح ترک وزیرثقافت وسیاحت کے مشیر کامل کولابس ،کنٹری کوارڈینیٹر ٹکا ابراہیم کٹرجی اور چیف ایگزیکٹوالخدمت کراچی انجینئر سلیم اظہر نے کیا ۔افتتا ح کے موقع پر ایگز یکٹوڈائریکٹر الخدمت راشد قریشی و دیگر ذمہ داران اورعلاقہ مکینوں کی بڑی تعداد موجودتھی۔

اس موقع پرموجود بچوں نے پاکستان اورترکی کے پرچم لہرا کرترک مہمانوں کا استقبال کیا اورانہیں گلدستے پیش کیے ۔ترک مہمانوں نے بچوں کو پیار کیا اورشفقت کے ساتھ ان کا شکریہ ادا کیا ۔ٹکا کے رہنما ؤں کو پلانٹ کا دورہ کروایا گیا اورانہیں پلانٹ سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ترک مہمانوں کو بتایا گیا کہ اس پلانٹ سے یومیہ ایک ہزارسے زائد افراد استفادہ کریں گے ۔ان کے سوال کہ جس علاقے میں یہ پلانٹ نصب کیا گیا ہے ،یہاں کس قسم کی آبادی ہے اورپانی کے کیا مسائل ہیں پرٹکا کے رہنماؤں کو بتا یا گیا کہ یہاں لوگوں کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں ۔آلودہ پانی سے لوگ امراض کاشکارہیں جبکہ یہ غریب آباد والا علاقہ ہے ۔ بعدازاں آراوواٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا گیا اورٹکاکے رہنما ؤں نے اپنے ہاتھ سے لوگوں کوپانی اورواٹر کین تقسیم کیے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر برائے ترک وزیرثقافت وسیاحت کامل کولابس نے کہا کہ صاف اور محفوظ پانی انسانی زندگی کی بنیادی ضرورت ہے۔

ٹکا اس خواب کو پورا کرنے کیلئے الخدمت کے ساتھ مل کر صاف اور محفوظ پانی کے منصوبے پر کام کررہی ہے ۔یہ پلانٹ اورنگی کے مکینوں کیلئے ترک عوام کا تحفہ ہے۔ کامل کولابس نے کہا کہ پاکستان ترکی کا دوست ہے اوردنوں ملکو ں کے عوام کے دل ایک دھڑکتے ہیں۔ الخدمت کے ساتھ تعاون آئندہ بھی جاری رکھیں گے۔

 ٹکا کے کنٹری کوارڈینیٹرابراہیم کٹر جی نے کہا کہ ٹکا پاکستانیوں کوپانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے آراوواٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کر رہی ہے ۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ الخدمت کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

چیف ایگزیکٹو الخدمت کراچی سلیم اظہرنے کہا کہ ترک تنظیم ٹکا کے تعاون سے تیسراواٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کیا گیا ہے ۔ہم اس تعاون پر ٹکا اور ترک عوام کا شکریہ اداکرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ یہ الخدمت کے شعبہ کلین واٹر کی شاندار کاوش ہے کہ اسے قلیل وقت میں مکمل کیا اورآج اسے علاقہ مکینوں کیلئے پلانٹ شروع کردیا گیا ہے میں شعبہ کلین واٹر کو ان کی بہترین کارکردگی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔اس پلانٹ سے لوگوں کو صاف اور معیاری پانی میسر آئے گا اور ہزاروں لوگ استفادہ کریں گے۔انجینئر سلیم اظہر نے کہا کہ ترک تنظیم ٹکا کے تعاون سے جلد کراچی اورحیدرآبادمیں مزید تین واٹرفلٹریشن پلانٹ نصب کیے جائیں گے ۔

دریں اثنا علاقہ مکینوں نے بھی الخدمت اورٹکا کی جانب سے پلانٹ کی تنصیب کو سراہااور خوشی کا اظہار کیا۔

شہر شہر کی خبریں

اسلام امن، محبت اور سلامتی کا دین ہے: پروفیسر ڈاکٹر نگار سجاد ظہیر، ہمدرد شوری کے اجلاس سے خطاب

کراچی( نمائندہ رنگ نو )مسلم ریاست کے لیے جو واضح اسلامی اصول ہیں اُن میں سب سے اہم یہ ہے کہ اُس کے پڑوسی اُس سے محفوظ ہوں، تاہم

... مزید پڑھیے

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

بریانی اور تربوز کھانے سے ایک ہی خاندان کی ہلاکت، اصل وجہ سامنے آگئی


 نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت  کے شہر ممبئی میں میاں، بیوی اور دو کمسن بچیوں کی پراسرار ہلاکت کے واقعے کی اصل وجہ سامنے آگئی،

... مزید پڑھیے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

صحت بخش کھائیں ،بیماریوں سے بچیں (زین صدیقی)

 زین صدیقی

اپنی زندگی میں ہم ہر سطح پر کھانے میں احتیاط نہیں برت رہے ،کہیں دل کے ہاتھوں مجبور ہوتے

... مزید پڑھیے

ماں محبت کا حسین  روپ (سعدیہ عارف )

سعدیہ عارف

دنیا میں اگر کوئی رشتہ سب سے زیادہ پاک، بے لوث اور سچا ہے تو وہ ماں کا رشتہ ہے۔ ماں

... مزید پڑھیے

اے آئی ،فوائد اور مضمرات (شبانہ حفیظ)

شبانہ اشفاق

سائنس نے اتنی ترقی کر لی ہے کہ اس نے مشین کے اندر مختلف معلومات کی ڈیوائس فٹ

... مزید پڑھیے