
زین صدیقی
خدمت کا کام کرنے والے اللہ کے دوست ہیں ۔خدمت کے کاموں سے معاشرے میں نہ صرف جذبہ ایثار وقربانی پیدا ہوتا ہے ،بلکہ ہمدردی
اوردوسروں کیلئے نیکی کے احساسات بھی پیدا ہوتے ہیں ۔الخد مت خدمات کی روشن مثالوں میں سے ایک ہے جو کئی دہائیوں سے اہلیان کراچی کی خدمت میں مصروف ہے ۔یہ شہریوں کو جہاں صاف پانی مہیا کرنے میں پیش پیش ہے ۔وہاں صحت کے شعبے میں بھی بے مثال کام اس کی کارکردگی کا ثبوت ہیں ۔الخد مت زندگی کے سات شعبہ جات صاف پانی ،صحت ،تعلیم ،کفالت یتامیٰ ،مواخات ،کمیونٹی سروسز اورقدرتی آفات سے بچاؤکیلئے خدمات انجام دے رہی ہے ۔اس کانظام شفاف ہے اور ہرکام کو منظم انداز میں دستیاب وسائل کے ساتھ کیا جارہا ہے اور ہر شعبے کا کاکردگی کی جانچ کا بھی نظام موجود ہے ۔
الخد مت کا سالانہ جائزہ اجلاس ایگز یکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی کی صدارت میں منعقد ہوا،جبکہ چیف ایگزیکٹو انجینئر سلیم اظہر نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔اجلاس میں سالانہ کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اس موقع پر تمام شعبہ جات کے پروگرام وڈپارٹمنٹ منیجرز نے اپنے اپنے شعبہ جات کی سالانہ کاردگی رپورٹس پیش کیں اور سال 2020کیلئے لائحہ عمل سے آگاہ کیا ۔
الخدمت کے تحت پی آئی بی کالونی احمد چورنگی پر میڈیکل کمپلیکس کے قیام کے حوالے سے منصوبہ بندی کی گئی اوربتایاگیا کہ ڈائیگنوسٹک نیٹ ورک کے تحت اسٹیٹ آف دی آرٹ ڈائیگنو سٹک سینٹر کو جلد مکمل کرکے سال 2020کے آخرمیں مکمل اور2021کے آغاز میں آپریشنل کرنے کی تجویز دی گئی۔ اس اسٹیٹ آف دی آرٹ ڈائیگنو سٹک سینٹرسے کراچی کے لوگوں کو رعایتی نرخوں پرٹیسٹ کی سہولتیں فراہم کی جا ئیں گی ۔
آرفن کیئر پروگرام کے تحت آغوش گلشن معمارکے حوالے سے بتایاگیا کہ تعمیراتی کام مکمل کرلیا گیا ہے اور اس کے افتتاح کی تیاری کی منصوبہ بندی کی گئی۔ الخدمت اس وقت کراچی میں 1034بچوںکی کفالت کررہی ہے ۔ سال 2020 میں مزید 100 یتیم بچوں کی کفالت کا بیڑا اٹھایا جائے گا ۔الخد مت کمیونٹی سینٹر ز نے بھی لوگوں کی خدمات میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ۔کمیونٹی سروسز کے تحت جہاں17میت بسوں کے قافلے نے شہریوں کو میت بس سروس کی سہولت فراہم کی، وہاںہزاروں مستحقین رمضان اور دیگر ایام میں راشن بھی تقسیم کیا ،ساتھ ہی 223بستیوں میں ڈینگی سے بچاؤکے لیے اسپرے کروایا گیا ۔مستحق بچیوں کیلئے جہیز باکس فراہم کیا جبکہ ہنر منداور ضرورت مند خواتین میں مشینیںتقسیم کی گئیں۔ قربانی پراجیکٹ کے تحت ہزاروں جانوروں کی فی سبیل اللہ قربانی کرکے،الخدمت رضاکاروں نے اس کا گوشت مستحقین تک پہنچایا ۔5ہیلپ سینٹرز میں آزمائشی طور پر مفت بلڈ پریشر چیک اپ اورشوگر ٹیسٹ کی سہولت فراہم کی جارہی ہے ، اجلاس میںنئے ہیلپ سینٹر کے قیام کے عمل کے بارے میں بتایاگیااورسال 2020میں مزید اضافے وبہتری کی منصوبہ بندی کی گئی ۔
شعبہ صاف پانی پروگرام کی جانب سے بتا یا گیا کہ اس وقت کراچی شہرمیں 45واٹر فلٹریشن پلانٹ آپریشنل ہیں ،2019میں 9پلانٹس کا اضافہ ہواجبکہ 2020میں نئے 10پلانٹ نصب کر نے کے ہدف سے بھی آگا ہ کیا گیا ۔آپریشنل واٹر فلٹریشن پلانٹس سے سالانہ ڈیڑھ کروڑ سے زائد افراد استفادہ کررہے ہیں ۔ساتھ ہی یہ بھی بتایا گیا کہ شہر میں پانی کے دسیوں منصوبوں پر کام جاری ہے ۔
مواخات پروگرام کے تحت چھوٹے کاروبار کیلئے مالی طور پر کمزور افراد میں اب تک 350افراد میں ایک کروڑ 52لاکھ روپے تقسیم کیے گئے ۔رواں بر س مزید 50 افراد اس پروگرام سے مستفید ہوں گے ۔
الخد مت کے میڈیااینڈ مار کیٹنگ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے بھی پر یزنٹیشن دی گئی،جبکہ 2020کی قربانی مہم اور چیئر یٹی ڈنر کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پرچیف ایگز یکٹو انجینئر سلیم اظہر نے الخدمت کے تمام شعبہ جات کی کارکردگی کی تعریف کی اور تما م الخد مت کارکنان اپنا کام محنت اور جانفشانی کرنے کی ہدایت کی ۔
ایگز یکٹو ڈائر یکٹرراشد قریشی نے کہا کہ الخدمت معاشرے کے ہرفرد کی خدمت کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام شعبہ جات کی کارکردگی لائق تحسین ہے ۔ شعبہ جات کے ذمہ داران کو مبارک باد پیش کر تا ہوں ۔انہوں نے تمام ذمہ داران کو ہدایات جاری کیں کہ وہ جاری منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کریں اور ان منصوبوں میں معیار کا بھی خیال رکھیں، جبکہ 2020کی طے شدہ حکمت عملی کے مطابق اہداف کے حصول کو یقینی بنائیں ۔




































