الخدمت کا مثالی کردار

زین صدیقی

رمضان المبارک کا مقدس مہینہ جاری ہے یہ وہ بابرکت مہینہ ہے جس میں لوگ اپنے لیے رحمت ،مغفرت اوردوزخ سے نجات کیلئے

جدوجہدکرتے ہیں اورروزہ رکھ کر اپنی نفس کی تربیت عمل میں لاتے ہیں ۔ویسے تو اللہ کے نیک بندے ساراسال ہی نیکی کے کاموں میں مشغول رہتے ہیں ،لیکن رمضان میں سنت کا ثواب فرض اور فرض کا اجر 70گنا بڑھ کر ملتا ہے ،اسی لیے لوگوں کی کوشش ہوتی ہے کہ نیکی کے عمل سے ماہ رمضان المبارک کا کوئی لمحہ خالی نہ جائے اوراس کیلئے لوگ جستجو بھی کرتے ہیں ۔بات نیکی کے حصول اورخدمت کی ہوتو الخدمت کسی سے پیچھے نہیں جو سارا سال لوگوں کی خدمت میں مصروف رہتی ہے ۔پاکستان کی صف اول کے فلاحی ادارہ ہونے کے ناطے وہ جہاں کفالت یتامیٰ، تعلیم ،مواخات ،ڈیزاسٹر مینجمنٹ اورکمیونٹی سروسز کے شعبے میں اپنی شاندار خدمات کی ایک طویل فہرست رکھتی ہے ،وہا ں صحت کے شعبہ میں اس نے گراں قدر کاموں سے اپنا نام بنایا ہے ۔
ملک میں کورونا وائرس کی وبا پھیلی تو الخدمت نے اپنی خدمات کا دائرہ وسیع کردیا اورمیدان عمل میں آگئی ۔اس نے کورونا کی آزمائش میں ابتدائی طور پر شہر قائد میں احتیاطی تدابیرپر مبنی بینرزآویزاں کیے ۔شہر کی مساجد اوربازاروں اورعلاقوں میں وہاں بڑی تعداد میں لوگوں کو ہینڈ سینٹائزر،ماسک ،ہینڈ واش تقسیم کیے اور لوگوں کو امرض سے متعلق آگہی فراہم کی ۔
الخدمت نے شہر کے مختلف علاقوں میں راشن مراکز قائم کیے جہاں سے لاکھوں راشن کورونا وائرس کے سبب ہونے والے لاک ڈاو¿ن سے متاثرہ دہاڑی دار،سفید پوش اور ضرورت مندوں کے گھروں تک پہنچایا گیا۔الخدمت کی جانب سے پسماندہ اورغریب آبادی والے علاقوں میں مزدروں محنت ،کشوں،یومیہ اجرت کمانے والے افراداورخاندانوں کے ساتھ کراچی کینٹ اسٹیشن پر قلیوں اور منوڑہ میں ماہی گیروں کو بھی راشن پہنچایا گیا۔جبکہ کھانا بھی تقسیم کیا گیا ۔لاک ڈاو¿ ن کے باعث پریشانی کا شکارلوگوں کے گھروں تک تازہ سبزیاں اورمرغی وگائے کاہزاروں من گوشت پہنچایا ۔شہر میں سستی روٹی کی فراہمی کیلئے تنور قائم کیے گئے جہاںسے 5روپے کی روٹی فراہم کی گئی ۔
الخدمت کی تاریخ رہی ہے کہ اس نے مشکل گھڑی میں ہمیشہ ملک وقوم کی شانہ بشانہ کھڑے ہو کر خدمت کی ہے اوراس کی خدمت کسی رنگ ونسل اور تفریق کی بغیر رہی ہے ۔اس کی روشن مثال ہمیں 2005کے زلزلے میں بھی ملی ۔آج ایک بار پھر الخدمت نے خدمت کا نیاباب رقم کیا ہے۔ اس میں الخدمت کے صدر حافظ نعیم الرحمن اورالخدمت کی پوری ٹیم نے اپنی بے مثال خدمات پیش کیں اور کسی چیز کی پروا کیے بغیر آگے آئے ۔وہ چرچز میں گئے اوروہاں عیسائی رہنما و¿ں سے ملے اور انہیں لاک ڈاو¿ن سے متاثر ہونے والی عیسائی برادری کیلئے راشن بیگ فراہم کیے ۔
جبکہ الخدمت نے بڑے پیمانے پر شہر کی مساجد، امام بارگاہوں ،گرجا گھروں ،مندروں ،بازاروں ،سرکاری وغیر سرکاری اسپتالوں ،ملوں اورفیکٹریوں ،سرکاری طور پر قائم کیے گئے، آئسولیشن سینٹرز میں جراثیم کش ادویہ کا اسپرے کروایا ۔
ان سار ے کاموں کے ساتھ الخدمت اب بھی میدان عمل میں ہے اورلوگوں کی بھرپور مدد کر رہی ہے ،مگر ایک شعبہ ایسا بھی ہے جس میں الخدمت کے کام نے اسے فرنٹ لائن سپاہی کے بجائے کیپٹن بنا دیا ۔الخدمت نے کورونا وائر س کے پاکستان میں آتے ہی حکومت کو اپنے 10اسپتالوں کی رضاکارانہ خدمات کی پیش کش کی تھی،جبکہ پاکستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کوکورونا وائر س کے پھیلاو¿ کوروکنے اورامدادی کاموں کیلئے اپنی ہزاروں رضاروں پر مشتمل فوس کا تعاون پیش کیا تھا ۔
الخدمت نے اس شعبہ صحت میں وہ مثالی کام کیا ہے، جس کی توقع لوگ حکومتوں سے کیا کرتے ہیں ۔شہر کے سرکاری اسپتالوں سے ہمیں یہی بازگشت سنائی دیتی رہی کی کہ ان کے پاس حفاظی لباس یا آلات نہیں ہیں ۔الخدمت نے آگے بڑھ کر یہ کام کیا اور نہ صرف نجی بلکہ سرکاری اسپتالوں میںحفاطتی لباس فراہم کیے ۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے رکن سندھ ا سمبلی سید عبدالرشید، ڈائریکٹرکوروناریلیف قاضی سید صدرالدین ،ڈائریکٹر شعبہ صحت ڈاکٹر اظہرچغتائی،ایگزیکٹوڈائریکٹرراشدقریشی اور امیرجماعت اسلامی ضلع وسطی منعم ظفرجناح اسپتال،عباسی اسپتال،نیشنل انسٹیٹیوٹ آف چائلڈہیلتھ (NICH)،سول اسپتال ،سندھ گورنمنٹ لیاری جنرل اسپتال ،چلڈرن اسپتال شادمان ٹاو¿ن ،قطراسپتال ،گزدرآباداسپتال،الخیراسپتال،ہولی فیملی اورالخدمت فریدہ یعقوب اسپتال کادورہ کیااوروہاںذمہ داران سے ملاقاتیں کیں اورانہیں ڈاکٹرزاورپیرامیڈیکس کیلئے (PPE)کٹس کا تحفہ پیش کیا اورالخدمت کی جانب سے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہا نی کروائی ۔تمام اسپتالوں کے ذمہ داران اور ڈاکٹرز نے الخدمت کی اس کاوش کو سراہا ۔
یہ اہم اور بڑاموقع تھا جب الخدمت نے اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے ننہ صرف نجی بلکہ سرکاری اسپتالوں میں مہنگے حفاظتی لباس فراہم کیے ۔الخدمت نے اپنے پشاور،رحیم یار خان اورملک بھر میں موجود دیگر اسپتالوں کیلئے30 وینٹی لیٹرزبھی فراہم کیے جبکہ بڑی تعداد میں) (PPEکٹس بھی فراہم کیں ،تاکہ ان اسپتالوں میںڈاکٹرو اور پیرامیڈیکس کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جا سکے اوریہی وجہ ہے کہ الخدمت اس سلسلے میں مسلسل کام کررہی ہے ۔
الخدمت کے کراچی میں 5ہزار جبکہ ملک بھر میں 25ہزاررضاکار ہمہ وقت خدمت میں مصروف ہیں ،جو مستحسن انداز میںخدمات انجام دے رہے ہیں ۔الخدمت نے اپنے اسپتالوں میں خدمت انجام دینے والے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکس کو دوران علاج حفاظتی اقدامات سے متعلق آگہی کیلئے ورکشاپس کا اہتمام کیا تاکہ وہ مشکل صورت حال میں خود کو محفوظ رکھتے ہوئے مریضوں کو علاج کی سہولتیں فراہم کریں ۔
الخدمت کی دیگر شعبہ جات کی طرح صحت کے شعبے میں خدمات کو بھی قدر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے اورلوگ اس کے تمام کاموں کی ستائش کررہے ہیں ۔الخدمت کی جانب سے رضائے الٰہی کے حصول کیلئے خدمت کا یہ سفر تو شاندار انداز میں جاری ہے، مگر ضرورت اس امر کی ہے کہ صاحب ثروت افراد اس سفر شریک ہوں اورلخدمت کے اس نیک مشن میں اس کا بھرپورساتھ دیں۔

شہر شہر کی خبریں

اسلام امن، محبت اور سلامتی کا دین ہے: پروفیسر ڈاکٹر نگار سجاد ظہیر، ہمدرد شوری کے اجلاس سے خطاب

کراچی( نمائندہ رنگ نو )مسلم ریاست کے لیے جو واضح اسلامی اصول ہیں اُن میں سب سے اہم یہ ہے کہ اُس کے پڑوسی اُس سے محفوظ ہوں، تاہم

... مزید پڑھیے

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

بریانی اور تربوز کھانے سے ایک ہی خاندان کی ہلاکت، اصل وجہ سامنے آگئی


 نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت  کے شہر ممبئی میں میاں، بیوی اور دو کمسن بچیوں کی پراسرار ہلاکت کے واقعے کی اصل وجہ سامنے آگئی،

... مزید پڑھیے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

صحت بخش کھائیں ،بیماریوں سے بچیں (زین صدیقی)

 زین صدیقی

اپنی زندگی میں ہم ہر سطح پر کھانے میں احتیاط نہیں برت رہے ،کہیں دل کے ہاتھوں مجبور ہوتے

... مزید پڑھیے

ماں محبت کا حسین  روپ (سعدیہ عارف )

سعدیہ عارف

دنیا میں اگر کوئی رشتہ سب سے زیادہ پاک، بے لوث اور سچا ہے تو وہ ماں کا رشتہ ہے۔ ماں

... مزید پڑھیے

اے آئی ،فوائد اور مضمرات (شبانہ حفیظ)

شبانہ اشفاق

سائنس نے اتنی ترقی کر لی ہے کہ اس نے مشین کے اندر مختلف معلومات کی ڈیوائس فٹ

... مزید پڑھیے