خوش گوار زندگی کے اصول

امیمہ ظفر

خوش رہنا اور دوسروں کو خوش رکھنا ایک فن ہے جوسیکھنا پڑتا ہے اور یہ نعمت بہت کم لوگوں کو نصیب ہوتی ہے۔

عام طور پر یہ تصور کیا جاتا ہے کہ خوشی کا انحصار مال واسباب کی فراوانی پر ہے۔ مثال کے طور پر جس فرد کے پاس ایک خوبصورت بنگلہ ہو ، ایک بہترین گاڑی ہو ، بینک بیلنس ہو ،مزید یہ کہ وہ سیاحت یا فوٹوگرافی اوراس جیسے دیگر مہنگے شوق برداشت کر سکتا ہو، اس کے بارے میں عام گمان یہی کیا جاتا ہے کہ وہ یقیناً دنیا کا خوش نصیب ترین شخص ہے اور اسے کوئی غم لاحق نہیں ہو سکتا۔ گویاخوشی یا سکون قلب کا تعلق سراسر مال و دولت سے ہے۔ جبکہ اس گمان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ۔ خوشی کا اصل تعلق درحقیقت آپ کی اندر کی ذات سے ہے۔

ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ  ” اپنی زندگی سے خوش وہی رہ سکتا ہے جوخود خوش رہنا چاہے اس کا تعلق اندرونی خواہش سے ہے نہ کہ بیرونی عوامل سے”،

یعنی کوئی بھی بیرونی عناصرمثلا آپ کا کوئی قریبی دوست ،کوئی رشتہ دار یا دوستوں رشتہ داروں کی محافل آپ کو خوش نہیں کر سکتے اگر آپ خود خوش نہیں رہنا چاہتے۔ زندگی کی دوسری ضروریات کی طرح اپنی خوشی کی وجوہات و مواقع بھی انسان کو خود تلاش کرنے پڑتے ہیں۔

مصائب، مشکلات اور غم اس زندگی کا لازمی حصہ ہیں ۔

بقول غالب

قید حیات و بند و غم اصل میں دونوں ایک ہیں

مرنے سے پہلے آدمی غم سے نجات پائے کیوں

دکھوں سے چھٹکارا موت سے قبل ممکن نہیں اس لئیے غموں کوہر وقت خود پر حاوی رکھنا اور زندگی سے مسلسل شکوے شکایات رکھنا ایک انتہائی منفی طرز عمل ہے جو اگر مستقل رہے تو آپ کو کئی ذہنی اور جسمانی بیماریوں کی طرف لے جا سکتا ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ شوگر ، بلڈ پریشر ، ہارٹ اٹیک اور اس جیسی کئی مہلک بیماریوں کی بنیادی وجہ ذہنی دباو اور پریشانی ہے؟

آئیے! خوش رہنے کے کچھ عملی طریقے تلاش کرتے ہیں تاکہ ایک خوشگوار زندگی کا آغاز کیا جا سکے:

پورے دن میں کم از کم ایک بار اپنے پاس موجود خدا کی نعمتوں کو شمار کر کے لکھیں

انسان کا بنیادی مسئلہ یہ ہے کہ وہ بےشمار نعمتوں کو محسوس ہی نہیں کرتا۔ مثلا آپ کا صحیح سالم جسم جس کا ہر عضو مکمل اور کارآمد ہے، آپ کو پالنے پوسنے والے ماں باپ، خیال رکھنے والے بھائی بہن ،خبر گیری رکھنے والے دوست احباب، مشکل میں مدد کو آنے والے عزیز و اقارب ، پھر آپ کو تین وقت کا کھانا نصیب ہونا ، پینے کا صاف پانی ملنا ، جسم پر کپڑے، گھر کی چھت وغیرہ۔ یہ فہرست بہت طویل ہو سکتی ہےاگر آپ شمار کرنا شروع کریں

مقصد متعین کریں

خوش رہنے کے لئیے ضروری ہے کہ زندگی کسی مقصد کے تحت گزاری جائے۔ خانگی و دیگر ذمہ داریوں سے وقت نکال کر روزانہ دن کا کچھ حصہ اس مقصد کے حصول میں صرف کیجیئے۔ یہ با مقصد گزارا گیا وقت آپ کو نہ صرف اندرونی طور پر راحت پہنچائے گا بلکہ کامیابیوں کے طرف بھی لے کر جائے گا۔

“لوگ کیا کہیں گے؟” یہ فکر کرنا چھوڑ دیں

ہہ سوچ آپ کو اپنے مطابق جینے کے بجائے دوسروں کی سوچ اور نظریات کے تحت جینے پر مجبور کرتی ہے۔ اپنی زندگی کو اپنے اصولوں کے تحت گزاریں۔ اس کا یہ مطلب ہر گز نہیں کہ آپ “میری زندگی میری مرضی” کا فلسفہ اپنالیں ۔ جو لوگ آپ سے مخلص ہیں ان کی رائے اور مشوروں کو ساتھ رکھیں مگر فخر و غرور اور نمود و نمائش سے اپنا دامن بچا کر رکھیں.

روزانہ کم از کم 10 منٹ ہلکی پھلی ورزش کریں

ورزش دماغی اور جسمانی صحت کے لیئے نہایت ضروری ہے۔ یہ ورزش آپ کسی قریبی پارک میں یا گھر میں کسی ایسی جگہ جہاں تازہ ہوا اور روشنی کا گزر ہو وہاں کر سکتے ہیں۔

 روزانہ کچھ وقت بچوں کے ساتھ گزارئیے

ان سے سوال جواب کریں۔ ان کے ساتھ مختلف کھیل کھیلیں۔ آپ یقین کریں بچوں کی معصوم باتیں محض 5 منٹ میں ہی آپکی ساری دماغی الجھنیں رفع کردیں گی۔

مدد گار بنیں

دن میں ایک بار کسی نہ کسی کی مدد ضرور کریں۔ آپ کی مدد سے کسی کی مشکل دور ہو جائے اس سے بڑی کوئی خوشی نہیں۔

گھریلو بیٹھک

روزانہ دن کا کوئی ایک وقت ایسا ضرور ہو جب تمام گھر والے ایک ساتھ بیٹھیں اور ہلکی پھلکی گپ شپ لگائیں۔ اس دوران کسی بھی قسم کی اسکرین سے اجتناب برتیں چاہے وہ آپ کے سیل فون کی ہو یا ایل ای ڈی کی۔ اس گپ شپ کو دلچسپ بنانے کے لیئے گھر کے بچوں سے قرآن کا کوئی حصہ، کوئی حدیث، نعت، کہانی یا نظم سنیں۔ اس سے بچوں میں اعتماد بھی آئےگا اور آپ کی محفل بھی پر رونق ہو جائے گی۔

کسی سے کوئی شکایت نہ رکھیں

خوش رہنے کا ایک بہترین گر یہ بھی ہے کہ آپ لوگوں سے توقعات رکھنا چھوڑ دیں ۔ اپنے حصے کا کام کریں اور صرف اللہ سے اجر کی امید رکھیں۔

تبدیلی لے کر آئیں

یکسانیت سے انسان بیزار ہو جاتا ہے۔ اس کا ایک اچھا طریقہ یہ ہے کہ گھر کے اندر اور آس پاس کی چیزیں تبدیل کریں۔ مثلا فرنیچر کی ترتیب بدل دیں۔ خود سے کوئی پینٹنگ یا کرافٹ بنا کر اپنے کمرے میں لگائیں۔ ماحول کی تبدیلی دماغ پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہے۔

 پرانے دوستوں کے ساتھ گپے لگائیں

اسکول یا کالج کے دوستوں کو فون کریں اور پرانی دلچسپ یادیں تازہ کریں۔اس سے آپکی زندگی کا وہ گلدستہ پھر سے تروتازہ ہوجائے گا جو معاش و معاشرت کے بوجھ تلے سوکھ چکا ہے..

اپنی زندگی کا خوشگوار ترین دن یاد کریں

زندگی میں بہت سے خوشگوار اور ناقابل فراموش لمحات ہوتے ہیں جن کو جتنی دفعہ یاد کیا جائے ہر بار ایک نئی خوشی ملتی ہے۔

حرف آخر

خوش رہنا سمندر میں تیراکی کرنے کے مترادف ہے جس کو سیکھنا پڑتا ہے۔ یہ مشکل ضرور ہے نا ممکن نہیں ۔ آج سے ہی کوشش شروع کریں، نتائج خود آپ کو حیران کر دیں گے ۔( بشکریہ جسارت)

شہر شہر کی خبریں

اسلام امن، محبت اور سلامتی کا دین ہے: پروفیسر ڈاکٹر نگار سجاد ظہیر، ہمدرد شوری کے اجلاس سے خطاب

کراچی( نمائندہ رنگ نو )مسلم ریاست کے لیے جو واضح اسلامی اصول ہیں اُن میں سب سے اہم یہ ہے کہ اُس کے پڑوسی اُس سے محفوظ ہوں، تاہم

... مزید پڑھیے

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

بریانی اور تربوز کھانے سے ایک ہی خاندان کی ہلاکت، اصل وجہ سامنے آگئی


 نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت  کے شہر ممبئی میں میاں، بیوی اور دو کمسن بچیوں کی پراسرار ہلاکت کے واقعے کی اصل وجہ سامنے آگئی،

... مزید پڑھیے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

صحت بخش کھائیں ،بیماریوں سے بچیں (زین صدیقی)

 زین صدیقی

اپنی زندگی میں ہم ہر سطح پر کھانے میں احتیاط نہیں برت رہے ،کہیں دل کے ہاتھوں مجبور ہوتے

... مزید پڑھیے

ماں محبت کا حسین  روپ (سعدیہ عارف )

سعدیہ عارف

دنیا میں اگر کوئی رشتہ سب سے زیادہ پاک، بے لوث اور سچا ہے تو وہ ماں کا رشتہ ہے۔ ماں

... مزید پڑھیے

اے آئی ،فوائد اور مضمرات (شبانہ حفیظ)

شبانہ اشفاق

سائنس نے اتنی ترقی کر لی ہے کہ اس نے مشین کے اندر مختلف معلومات کی ڈیوائس فٹ

... مزید پڑھیے