کورونا کی چوتھی لہر،الخدمت کے مثالی کام

زین صدیقی

کورونا کی پہلی لہرآئی تو یہ دنیا کے لیے مشکلات لےکر آئی ۔معیشت کا پہیہ جا م ہوا۔لوگ بے روزگار ہوئے۔اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ تھی ۔

دنیا کے دیگر متاثرہ ممالک کی طرح پاکستان میں بھی ہزاروں اموات ہوئیں اور لاکھوں لوگ اس سے متاثر ہوئے،مگر اللہ کے فضل وکرم سے یہ تعداد دیگر ممالک کے مقابلے میں کم ہے ۔کورونا کی چوتھی لہر برقرار ہے اوراب بھی لوگ اس سے متاثر ہو کر جان کی بازی ہار رہے ہیں ۔

کورنا کی پہلی لہر ہی سے ملک کی سب سے بڑی این جی اوالخدمت عوام کی خدمت کیلئے میدان عمل میں ہے ۔اس نے جہاں کوروناکی وبا سے متعلق شعور وآگا ہی کیلئے کام کیا ،وہا ں لوگوں کو ان کے گھروں ،چوکوں ،چوراہوں پر موجود لاک ڈاؤن سے متاثر ہونے والے افراد تک خشک راشن ،پکا پکایا کھانا ،ہزاروں من گوشت ،تازہ سبزیاں بھی پہنچائیں ۔الخدمت نے کراچی میں ہنگامی بنیادوں پر کورنا ٹیسٹنگ لیب بھی قائم کی، جو اب بھی لوگوں کی خدمت میں مصروف ہے ۔

الخدمت نے کورونا کی جاری چوتھی لہر کے دوران بھی خدمات کے کاموں میں کسر نہیں چھوڑی ۔پہلی لہر کے آغاز پر جو مثالی کام کیے ،ان کی دنیا نے بھرپورتعریف کی ۔ملک بھر میں کورونا کی چوتھی لہر سے اب بھی لوگ متاثر ہو رہے ہیںاوراس دوران بھی الخدمت نمایاں خدمات انجام دے رہی ہے ۔

کراچی میں کورونا کی ویکسی نیشن سینٹر جب بھر گئے اور لوگوں کو ویکسی نیشن میں شدیددشواری کا سامنا تھا تو الخدمت نے عام لوگوں کو ”کورونا وائرس “کی خوفناک بھارتی قسم کے پھیلاو ¿ سے بچانے کیلئے ویکسی نیشن کا عمل کا آغاز کیااورسندھ حکومت کا تعاون سے الخدمت نے ہزاروں مردوخواتین اور نوجوانوں کی ویکسی نیشن کی۔اس مقصد کیلئے الخدمت کی جانب سے خصوصی طور پر ”کورونا ویکسی نیشن موبائل یونٹس “ تیار کیے گئے ،جن کا افتتاح حافظ نعیم الرحمن نے کیا ۔

الخدمت کے موبائل یونٹس نے ڈیفنس ،کلفٹن ،گلبرک اورکورنگی سمیت مختلف علاقوں میں ہزاروں شہریوں کوویکسین لگا ئی ،جبکہ الخدمت ہیڈآفس میں بھی ویکسین لگانے کا عمل جاری رہا ۔ لوگوں نے الخدمت کی اس سہولت سے کسی تکلیف کے بغیر استفادہ کیا اور الخدمت کی کاوش کو سراہا ۔اس مہم کے دوران تاجروں ،سرکاری ونجی اداروں اور فیکٹری ملازمین کی بھی ویکسی نیشن کی گئی ،جبکہ معذور افراد کویہ سہولت ان کے گھروں پر فراہم کی گئی ۔ یہ سہولت آئندہ ماہ ستمبر میں بھی جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔الخدمت کے تحت کراچی میں قائم ”کورونا ٹیسٹنگ لیب“ میں اب بھی شہر کے دیگر اسپتالوں کے مقابلے میں انتہا ئی ارزاں نرخوں پر کورونا کا ٹیسٹ تین ہزار روپے میں کیا جا رہا ہے اوراب تک ہزاروں لوگ اس سہولت سے استفادہ کر چکے ہیں ۔

کورونا کی پہلی لہرسے ہی آکسیجن کی اہمیت بڑھ گئی تھی۔ الخدمت نے وائرس میں مبتلا افراد کی ٹوٹتی سانسوں کا تسلسل برقرار رکھنے اور آکسیجن سلنڈر کی مفت اور بلا تعطل فراہمی کا آغاز کیا۔کورونا کی چوتھی لہر کے دوران آکسیجن کی فراہمی کے عمل کو فوری یقینی بنانے کے لیے الخدمت ہیڈ آفس اور لیاقت آباد میں24گھنٹے سہولت فراہم کر نے کا فیصلہ کیا ،جبکہ الخدمت کے شہر میں قائم ہیلپ سینٹرز میں صبح سے شام تک کے اوقات میں یہ سہولت فراہم کر نے کا فیصلہ کیا گیا۔الخدمت کی جانب سے سلنڈر ز کی واپسی، اس کی ضرورت اور درست استعمال کو یقینی بنا نے، آکسیجن کے حصول کے لیے آنے والوں سے محض اصل قومی شناختی کارڈاور ڈاکٹرکی تجویز کردہ آکسیجن کی پرچی لی جاتی ہے تاکہ آکسیجن دینے اور لینے والے کو مکمل اعتماد رہے کہ آکسیجن کی جومقدار دی جا رہی وہ ڈاکٹر کی ہدایت کے عین مطابق ہے ۔الخدمت کی یہ آکسیجن سروس اس غریب وضرورت مند طبقے کے لیے زندگی کی امید ہے جو یا تو آکسیجن سلنڈر خریدنے اور اس کا بھاری ڈپازٹ جمع کروانے کی استطاعت نہیں رکھتے یا پھر انہیں کسی مقام سے آکسیجن سلنڈر نہیں مل رہا ۔الخدمت کی اس سہولت سے بلاتفریق ہر شخص استفادہ کر سکتاہے ،یہ سروس جاری ہے اوراب تک اس سروس سے سیکڑوں لوگ مستفید ہو چکے ہیں ۔

الخدمت کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ شہریوں کو صاف ستھر اماحول فراہم کیا جائے۔اس کیلئے الخدمت کے شعبہ کمیونٹی سروسزنے شہر یوں کو وبائی امراض سے بچانے کیلئے کورونا کی پہلی لہر میں بھرپو رکام کیے ۔مساجد ،امام بارگاہوں ،گرجا گھروں ،فیکٹریوں ،بازاروں ، نجی ،سرکاری اسکولوں اور جامعات کے ساتھ شہر کے رہائشی علاقوں میں بھی اسپرے کیا ۔الخدمت کے رضاکاروں نے یہ” اسپرے مہم“ بڑے منظم انداز میں مکمل کی ۔

 الخدمت نے اسپرے کاکام کورونا کی دوسری ،تیسری لہر میں بھی کیا ،جبکہ رواں ماہ کے آغاز پر”بلدیہ عظمیٰ کراچی کے اشتراک سے شہر بھر میں 6روزہ اسپرے مہم کا آغاز کیا ۔اسپرے مہم کا افتتاح بلدیہ عظمی کے اس وقت کے ایڈمنسٹریٹر لئیق احمد اور چیف ایگز یکٹو الخدمت نوید علی بیگ نے کیا ۔یہ ایک منفرد” اسپرے مہم“ تھی جس میں بیک وقت 35گاڑیوں نے حصہ لیا ۔بلدیہ عظمی کی جانب سے اس مہم میں گاڑیوں اور افراد ی قوت کے لحاظ سے تعاون کیا ،جبکہ الخدمت نے بڑی تعداد میں رضا کار فراہم کیے ،اسپرے میں استعمال ہونے والی ادویہ اور تمام گاڑیوں کے فیول کی ذمہ داری بھی الخدمت نے اٹھائی ۔مہم کا آغاز ضلع جنوبی سے کیا گیا جبکہ ان گاڑیوں کے ذریعے شہر کے تمام اضلاع میں اسپرے کیا گیا ۔شہریوں نے الخدمت کی اس کاوش کو سراہا ۔

الخدمت بلاتفریق لوگوں کی خدمت میں مصردف ہے اورعام حالات میں بھی بے مثال کام کرتی رہی ہے ۔اس کے کاموں کی فہرست بہت طویل ہے ۔صاف پانی ،صحت ،تعلیم ،روزگار،کفالت یتامیٰ ،ڈیزاسٹر مینجمنٹ ،کمیونٹی سروسز اس کے وہ شعبہ جات ہیں ،جن میں یہ کام کر رہی اور یہ شعبے زندگی کی تمام ضروریات کو پورا کرتے ہیں ۔اہل خیر سمیت پورے معاشرے کی ذمہ داری ہے کہ وہ الخدمت کے کاموں میں اس کا ساتھ دے ۔

 

شہر شہر کی خبریں

اسلام امن، محبت اور سلامتی کا دین ہے: پروفیسر ڈاکٹر نگار سجاد ظہیر، ہمدرد شوری کے اجلاس سے خطاب

کراچی( نمائندہ رنگ نو )مسلم ریاست کے لیے جو واضح اسلامی اصول ہیں اُن میں سب سے اہم یہ ہے کہ اُس کے پڑوسی اُس سے محفوظ ہوں، تاہم

... مزید پڑھیے

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

بریانی اور تربوز کھانے سے ایک ہی خاندان کی ہلاکت، اصل وجہ سامنے آگئی


 نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت  کے شہر ممبئی میں میاں، بیوی اور دو کمسن بچیوں کی پراسرار ہلاکت کے واقعے کی اصل وجہ سامنے آگئی،

... مزید پڑھیے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

صحت بخش کھائیں ،بیماریوں سے بچیں (زین صدیقی)

 زین صدیقی

اپنی زندگی میں ہم ہر سطح پر کھانے میں احتیاط نہیں برت رہے ،کہیں دل کے ہاتھوں مجبور ہوتے

... مزید پڑھیے

ماں محبت کا حسین  روپ (سعدیہ عارف )

سعدیہ عارف

دنیا میں اگر کوئی رشتہ سب سے زیادہ پاک، بے لوث اور سچا ہے تو وہ ماں کا رشتہ ہے۔ ماں

... مزید پڑھیے

اے آئی ،فوائد اور مضمرات (شبانہ حفیظ)

شبانہ اشفاق

سائنس نے اتنی ترقی کر لی ہے کہ اس نے مشین کے اندر مختلف معلومات کی ڈیوائس فٹ

... مزید پڑھیے