حجاب ایک تہذیب

عالیہ شمیم

 اسلام اوّلین مذہب ہے جس نے حجاب کے ذریعے مسلم عورت کی عزت اور وقار کو سربلند کیا ہے، اورعورتوں کو مرد کی ہوسناکی سے، اور

مردوں کو عورت کے فتنے سے بچایا ہے۔ حیا و حجاب کی تہذیب مسلم معاشرے کا احاطہ کرتی ہے۔ ضروری ہے کہ اسلامی انقلاب اور تہذیب و تمدن کے ذریعے صالح معاشرے کی تشکیل کی جائے۔ گھر کی چار دیواری اور خاندان کے دائروں میں تہذیبِ اسلامی کی قدر اور تمدن کے تقاضوں و اخلاق کی میاں بیوی مل کر ہی نگہبانی کرسکتے ہیں۔ اسلام کی خوبی ہی دین فطرت کی بنا پر ہے، اور فطری اعتبار سے مرد اور عورت کے جسم و صلاحیت کے مطابق دائرۂ کار مقرر کردیے گئے۔ مرد کو کسبِ معاش کا ذمہ دار بنا کر بیرونِ خانہ کے تمام کام تجارت، زراعت، صنعت و حرفت، معیشت، فوجی دفاع سونپ دیا گیا۔ تمام سخت، بھاری اور مشقت کے کام مرد کے ذمے ڈالے گئے۔ عورت کو شمع حرم بناکر آئندہ نسل کی تخلیق، پرورش، تربیت اور جملہ خانہ داری کے فرائض سونپے گئے۔ عورت کی اصل اور بنیادی ذمہ داری گھر کی فضا پرسکون بنانا اور بچوں کی اچھی تربیت ہے۔ بچوں کو باشعور بنا کر قوم کے مستقبل کو سنوارنا ہی ماں کا اصل ہدف ہے۔ اسلام کے معاشرتی قوانین کا فیض ہے کہ زوجین میں بے حد محبت ہوتی ہے اور وہ ایک دوسرے پر جان دیتے ہیں، اور معاشرے کو اسلامی تہذیب سے روشناس کرواکر چمن کے مالی کی طرح دیکھ بھال کرتے ہیں۔
شریعت نے حجاب کے ذریعے مسلم معاشرے میں مرد و عورت دونوں ہی کو شرم و حیا کی حدود و قیود کا پابند کردیا ہے۔ حجاب صرف عورت کے منہ اور سر کو ڈھانپ لینے کا نام نہیں، بلکہ مرد و عورت سب ہی کے لیے حجاب کا حکم ہے۔ غض بصر کا حکم صرف عورت کے لیے ہی مخصوص نہیں ہے۔ ذومعنی گفتگو، بے حیائی کے مظاہرے، ناکافی لباس سے سب کو ہی روکا گیا ہے۔ ستر کو ڈھانپنے کا حکم مرد و عورت دونوں کے لیے آیا ہے۔ شیطانی و تاریک قبیح خیالات مرد و عورت دونوں ہی کی شخصیت کو داغ دار اور بداثر بنادیتے ہیں۔ اسلامی انقلاب دراصل دین کے صحیح شعور و ایمان سے پیدا ہوتا ہے۔ قلب بدلتا ہے تو خیالات بھی نکھرتے ہیں، اور خیالات کی پاکیزگی و خوبصورتی نہ صرف انسانی شخصیت کو وقار اور تمکنت عطا کرتی ہے بلکہ پاکیزہ معاشرے کے قیام کا بھی ذریعہ بن جاتی ہے۔ جبکہ مخلوط محافل، بے باکانہ اطوار،کھلی بے تکلفی اخلاقی قدروں کو پامال کرکے جنسی جذبات اور غیر معمولی ہیجان کو بڑھا کر ماحول کو داغدار کرتے ہیں۔ دینِ اسلام میں کبھی بھی مرد و زن کے اختلاط کی گنجائش نہیں ہے۔
اللہ تعالیٰ نے انسان کی زندگی کا مقصد متعین کیا ہے جس کو وہ اپنے ہر عمل میں پیش نظر رکھتا ہے، اور اسلامی تہذیب انہی بنیادی عقائد و افکار پر مبنی ہے۔ اسلامی تہذیب امن و سلامتی کا پیغام دیتی ہے اور فتنہ و فساد کو رد کرتی ہے۔ فتنہ ہر وہ چیز ہے جو انسان کے دل و دما غ میں باعثِ کشمکش بن کر اس کی عقل و ضمیر کو کمزور اور عزم و ارادے کو متزلزل کرکے حق و صداقت سے دور کردے۔
خطرناک ترین فتنہ شیطان کا ہے جس نے انسان کی ضلالت و گمراہی کا آغاز ہی بے پردگی و بے حجابی سے کروایا۔ حضرت آدم و حوا کو بہکاکر ان کے ستر کھلوا دیے اور جنت سے نکلو ا دیا۔ دینِ فطرت میں آرائش کا حکم ہے نمائش کا نہیں۔ اور معاشرتی اصلاح کے لیے شریعتِ اسلامیہ میں ستر و حجاب کے احکام اسی قدر اہم ہیں جتنے نکاح و طلاق کے، تاکہ شیطانی نفس کے لیے کہیں سے چور دروازہ نہ نکل سکے۔ حیاء ایک وصف اور ایمان کا جزو ہے۔ دونوں خیر کے داعی ہیں اور شر سے انسان کو دور کرتے ہیں۔ ایمان اطاعتِ الٰہی کرنے، اور گناہ میں ملوث ہونے سے روکتا ہے، جب کہ حیاء انسان کو برے کام نہ کرنے پر ابھارتی ہے، اور اہلِ حق کے حق کی ادائیگی میں کوتاہی کرنے اور فحش و بے حیائی سے روکتی ہے۔ اسی لیے صالح عورت کو حجاب کی تاکید کی گئی ہے۔
قبلِ اسلام بیٹیوں کو زندہ دفن کردیا جاتا تھا، لکھنے پڑھنے سے محروم رکھا جاتا تھا، قحبہ خانوں کی زینت بنایا جاتا تھا۔ صرف اسلام ہی نے عورت کو انسانی اور سماجی حقوق عطا کیے، اسے وراثت میں حق دار ٹھیرایا، عملاً حق مہر دلوایا، نازک آبگینے کہہ کر اس سے نرمی و درگزر کی تاکید کی، انتخابِ رفیق کا حق دیا، اور ماں، بہن، بیوی اور بیٹی کے روپ میں مجموعی طور پر وہ شرف و وقار اور تحفظ عطا کیا جس کی نظیر کہیں نہیں ملتی۔ اصل المیہ یہ کہ اسلام نے عورت کو قرآن و سنت کے جن اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی تلقین کی تھی، دورِ حاضر کی عورت نے ان کی نفی کرکے بے حجاب ہوکر اپنے آپ کو پھر سے دورِ جاہلییت کی طرح مظلوم و محروم اور مرد کے لیے کھلونا بنادیا۔ عورتوں کے لیے حجاب رب کا حکم ہے، اور معاشرے کو پاک صاف رکھنے کا عملی ذریعہ بھی ہے۔ بے حجابی عورت مرد دونوں ہی کے لیے بہت بڑا فتنہ اور شیطا ن کا کاری وار ہے۔ کوئی قوم اُس وقت تک زوال پذیر نہیں ہوتی جب تک اس کی عورتیں زیورِ حیا سے مزین اور مرد شمشیر غیرت سے مسلح ہوں۔
مذہبِ اسلام نے عورت اور مرد کو بحیثیت انسان بنیادی انسانی حقوق میں مساوات اور یک رنگی عطا فرمائی۔ مرد و خواتین دونوں ہی کے لیے ایک ہی نظامِ عقائد ہے، دونوں ہی کے جنت میں مقیم رہنے، دونوں کے اکٹھے لغزش کھانے اور دونوں کے زمین پر بھیجے جانے اور دونوں ہی کی جانب سے اللہ کے ہاں توبہ قبول کیے جانے کے احوال یکساں ہیں۔ اخلاقی لحاظ سے دونوں میں مساوات ہے، یعنی فضائلِ اخلاق اور رذائلِ اخلاق کی راہیں ایک جیسی ہیں، نیکی اور بدی کا بدلہ یکساں ہے، اور دونوں میں سے جو جتنا تقویٰ میں بڑھ جائے، مرتبہ پاسکتا ہے۔ عورت کو ترقی کے نام پر بے حجاب کرنا شیطانی قوتوں کا شاخسانہ ہے۔ اسلام اوّلین مذہب ہے جس نے حجاب کے ذریعے مسلم عورت کی عزت و وقار کو سربلند کیا ہے۔ اسلامی تعلیمات سے پہلوتہی اور بے حجابی نے مذہب سے عاری معاشرہ جنم دیا، جہاں مرد خواتین کی عزت و آبرو کو روندنے، معصوم کلیوں کو پامال کرنے اور اپنی درندگی کی بھینٹ چڑھانے میں آزاد ہے۔ حالیہ ہونے والے واقعات اسی بے حجابی کا شاخسانہ ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ حجاب کے تصور کو صرف خواتین تک محدود نہ کیا جائے، بلکہ یہ سمجھا جائے کہ حجاب ایک تہذیب ہے۔ حجاب نظروں میں، گفتگو میں، معاملات میں، رکھ رکھاؤ میں، لباس میں، رویوں میں، پرنٹ، الیکٹرانک و سوشل میڈیا میں… غرض پورے معاشرے کا کلچر حجاب ہے، جس کے قوانین مسلم و غیر مسلم سب پر یکساں لاگو ہوتے ہیں۔ انسان کی حیا ہی اس کے عزت اور وقار کی نشانی ہے۔ حجاب قدامت پسندی اور بنیاد پرستی کی علامت نہیں ہے۔ اسلام نے ستر کی حدود سے مرد کو بھی مستثنیٰ قرار نہیں دیا۔ غض بصر کے احکامات عورت اور مرد دونوں ہی کے لیے ہیں، اور معاشرے کو حیا و حجاب کی تہذیب سے روشناس کرواکر فکری پاکیزگی کا وہ عظیم قانون عطا کیا جس میں انسانیت کی بقا و فلاح ہے۔( بشکریہ فرائیڈے اسپیشل )

:

 

شہر شہر کی خبریں

اسلام امن، محبت اور سلامتی کا دین ہے: پروفیسر ڈاکٹر نگار سجاد ظہیر، ہمدرد شوری کے اجلاس سے خطاب

کراچی( نمائندہ رنگ نو )مسلم ریاست کے لیے جو واضح اسلامی اصول ہیں اُن میں سب سے اہم یہ ہے کہ اُس کے پڑوسی اُس سے محفوظ ہوں، تاہم

... مزید پڑھیے

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

بریانی اور تربوز کھانے سے ایک ہی خاندان کی ہلاکت، اصل وجہ سامنے آگئی


 نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت  کے شہر ممبئی میں میاں، بیوی اور دو کمسن بچیوں کی پراسرار ہلاکت کے واقعے کی اصل وجہ سامنے آگئی،

... مزید پڑھیے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

صحت بخش کھائیں ،بیماریوں سے بچیں (زین صدیقی)

 زین صدیقی

اپنی زندگی میں ہم ہر سطح پر کھانے میں احتیاط نہیں برت رہے ،کہیں دل کے ہاتھوں مجبور ہوتے

... مزید پڑھیے

ماں محبت کا حسین  روپ (سعدیہ عارف )

سعدیہ عارف

دنیا میں اگر کوئی رشتہ سب سے زیادہ پاک، بے لوث اور سچا ہے تو وہ ماں کا رشتہ ہے۔ ماں

... مزید پڑھیے

اے آئی ،فوائد اور مضمرات (شبانہ حفیظ)

شبانہ اشفاق

سائنس نے اتنی ترقی کر لی ہے کہ اس نے مشین کے اندر مختلف معلومات کی ڈیوائس فٹ

... مزید پڑھیے