حجاب میرے یقین کا سفر

عالیہ زاہد بھٹی

(حریم ادب کراچی)

"حجابی بچیوں سے اکثر میرا سوال ہوتا ہے کہ تم حجاب کیوں کرتی ہو؟"

جواب میں بہت سی توجیہات دی جاتی ہیں مجھے پسند ہے،تحفظ کا احساس ہوتا ہے, ہماری مذہبی اقدار میں حجاب شامل ہے یا خاندانی روایت ہے وغیرہ وغیرہ مگر ایک مرتبہ ایک بچی کے جواب نے مجھے چونکا دیا کہنے لگی

" یہ حجاب میری دنیا میں پناہ گاہ ہے اور آخرت میں جنت الفردوس میں داخلے کی چابی ہے"

میں نے کہا تو جو حجاب نہیں کرتیں کیا وہ جنت میں نہیں جائیں گی؟ اس نے اک بے نیازی سے کندھے اچکاتے ہوئے جواب دیا کہ

" یہ تو میں نہیں جانتی کہ جنت ملنے کے چانسز کن کن باتوں سے کم ہو جاتے ہیں مگر یہ پکا پکا پتہ ہے کہ حجاب اختیار کر لینے سے رب راضی ہو جائے گا اور معاف کر دے گا( سورہ احزاب آیت 59 کے حوالے سے) اور جنت میں داخلہ مل جائے گا دنیا میں بھی اسے اختیار کرنے پر نقصان تو کوئ ہوا نہیں عزت میں اضافہ ہی ہوا ہے بس میرا کام ہے اس کے وعدے کا یقین کر کے کام کرنا مجھے پتہ ہے کہ وہ اپنے وعدے کے خلاف نہیں کرتا"

 اس کے انداز میں بلا کا تیقن تھا میں نے اور سوال کئے بنا اسے دعا دی کہ رب العالمین تمہارے گمان کے مطابق تمہاری دنیا و آخرت سنوار دے

میں نے اپنی  زندگی میں بے شمار افراد سے بات کی ہوگی روز مرہ کی کتنی ہی باتیں ہیں جو ہوتی ہیں اور گزر جاتی ہیں حجاب کے حوالے سے عالمی دن بھی آتے ہیں اور گزر جاتے ہیں بہت سے تحفے اس دن کے حوالے سے دیے اور لئیے خود بھی حجاب کو اختیار کیا اور دوسروں کو بھی ترغیب دی مگر  اس لڑکی کے اس بظاہر سیدھے سادے سے جواب نے مجھے عجیب سی کیفیت سے دوچار کر دیا میں سوچنے پر مجبور ہو گئی کہ کسی بھی کام کا کرنا یا ہونا ہے تو مشیت ایزدی مگر اس کام کو اختیار کرتے ہوئے میری نیت کیا تھی اور ہے یہ بہت اہم ہے میں عموماً بچیوں کو ہمیشہ حجاب کی ترغیب دیتے ہوئے معاشرے اور ارد گرد کی مثالوں کے ساتھ قرآنی آیات کے حوالے بھی دیا کرتی ہوں مگر میں نے اس بچی کے جواب کے بعداپنے دل سے بارہا پوچھا کہ

"کیا تمہیں اس حجاب کے اختیار کرنے پر اپنی مغفرت کا پکا یقین ہے؟ " میرا دل میری طرح ہی متذبذب تھا کہنے لگا

" ہاں حجاب بھی ہے مگر اوربھی بہت کچھ نماز ،روزے صدقے خیرات، سچائی دیانت سب کچھ ہوگا تو ہی جنت ملے گی ناں صرف حجاب ہی خالی تو نہیں ناں"

"بس یہی وہ نکتہ ہےجسے وہ چھوٹی سی بچی جان گئ اور نہ تم سمجھ پائے نہ میں"

یہ میرا دماغ تھا جو بیچ میں کود پڑا

" ہم ہر اک اچھا کام یہی سمجھ کربےدلی سے انجام دیتے ہیں کہ صرف یہی اک واحد جنت میں جانے والا کام  تو نہیں ہے ناں اور بھی بہت سے کام ہیں"

میرے دل ودماغ میں عجیب سی کشمکش جاری تھی کہ اچانک میرے دونوں بیٹے عبداللّٰہ اور عبدالرحمن آپس میں کسی بات پر تکرار کرتے ہوئے کمرے میں آگئے اور میری سوچوں کا تسلسل ٹوٹ سا گیا میں ان کی سمت متوجہ ہوئی

" مما بڑی آپی نے کام کہے تھے سب الٹ پلٹ ہوگئے سب اس عبدالرحمن کی وجہ سے ہوا اس نے ،،،،،،،،"

چھوٹے صاحب نے بات کاٹی

" جی نہیں بھائی آپ کی وجہ سے ہوا میں کولر میں پانی بھر رہا تھا،،،،،،،"

عبداللہ صاحب کیوں پیچھے ہٹتے

" نہیں جی پودوں کو پانی بھی دینا تھا اور گیٹ کے باہرسے وائپر بھی لگانا تھا تم نے ایک بھ کام پورا نہیں کیا "

" وہ تو آپ نے بھی نہیں کیا سارے کام ادھورے ہیں"

اندر سے چھوٹی والی بیٹی نےآکرسارے پول کھول دیئے دونوں بھائی ایک دوسرے کو دیکھ کر اس بات پر زچ سے ہوگئےاورعبداللہ نے اصل بات بتائی

" اصل میں مما ! آپی نےہمیں ایک ساتھ اتنےسارے کام کہہ دیے تھےکہ ہم سےایک بھی پورا نہیں ہوا"

" میرے بچوں ماشاءاللہ سے بھرا پرا گھر ہےکام توایک ساتھ ہی آئیں گے اورسارے ہی کرنے ہیں مکمل کرنے ہیں آدھے ادھورے نہیں اس کا طریقہ یہ ہے کہ ہر کام کو اہم ترین سمجھ کر اس طرح انجام دو کہ بس جیسے یہی کرو گے تو سب کام ہو جائیں گے تم لوگوں نے سمجھا کہ گیٹ سے باہر وائپر لگانا اہم ہے تو اس کو لگایا مگر یاد آیا کہ کولر بھرنا ہے اسے ادھورا چھوڑ کر وہ بھرنے لگے پھر احساس ہوا کہ ایک اور کام،،،،،،،،،،، تو اس ساری ہابڑ تابڑ میں کام ہونے کے بجائے خراب ہو گئے ہے ناں؟"

میں نے ان سے پوچھا تو وہ سر جھکا کر بولے

 "جی مما جی ایسا ہی ہوا ہے"

میں نے پیار سے انہیں واپس بھیجا اور کہا

" جاؤ اور جاکر ہر ایک کام کو ون بائے ون ایسےکروجیسے بس یہی ایک کام ہے"

بچوں کو تو میں نے بھیج دیا مگر خود اس وقت سے بیٹھی یہ سوچ رہی ہوں کہ سوال بھی ہمارے قریب ہی ہوتے ہیں اور جواب بھی سامنے آ جاتے ہیں مگر ہم کاموں،ذمہ داریوں کو بوجھ سمجھ کر اپنے حصے کے کام بھی دوسروں کی ذمہ داری سمجھ کر یا تو چھوڑ دیتے ہیں یا پھر انہیں بے دلی سے آدھے ادھورے انداز میں کرتے ہیں کہ کہ حق ادا ہونا تو دور کی بات ہے کام مکمل بھی نہیں ہوتا

حجاب عورت کے کرنےکا وہ کام ہے کہ جسےدل کے پورے ثبات و یقین کےساتھ ہر عورت اپنی بخشش اور نجات کا واحد حل،راستہ اور ذریعہ سمجھ کر کرے تو وہ اس دنیا میں بھی کامیاب رہے گی اور آخرت میں بھی جنت کی حقدار قرار پائے گی اور ایسا ہو نہیں سکتا کہ حجاب میں ملبوس عورت اس کپڑے کے ٹکڑے کی حرمت سے آشنا ہواور ہوتی چلی جائے تو اس میں دیانت,امانت،صدق ، حلم و تدبر جیسی صفات نہ پیدا ہو سکیں نماز کو سمجھ کر جان کر مان کر قائم کرنےوالے جب ہدایت یافتہ بن جاتے ہیں اور ان کی نمازوں کے اثرات ان کی زندگیوں میں رونما ہونا شروع ہو جاتے ہیں تو پھر نظر جھکا کرچلنے والے اور پردہ کرنے والیاں بھی اگر ان کو اختیار کرتے وقت اس کے ثمرات کے تیقن میں جکڑے ہوئے ہوں تو کوئ وجہ نہیں کہ پھر کوئی ٹک ٹاکر اپنے آپ کو ریٹنگ کے لئے سڑکوں پر پیش کرے تو نظر جھکا کر رکھنے کے ثمرات سے آگاہ افراد اس پر اک نگاہ غلط انداز بھی ڈال سکیں

سو حجاب کو غض بصر کوصرف اختیار ہی نہیں کرنا بلکہ اسےزندگی کا واحد ابدی وحقیقی مقصود ومطلوب سمجھ کراپنی جنت کایقین ہونا لازمی ہے۔

شہر شہر کی خبریں

اسلام امن، محبت اور سلامتی کا دین ہے: پروفیسر ڈاکٹر نگار سجاد ظہیر، ہمدرد شوری کے اجلاس سے خطاب

کراچی( نمائندہ رنگ نو )مسلم ریاست کے لیے جو واضح اسلامی اصول ہیں اُن میں سب سے اہم یہ ہے کہ اُس کے پڑوسی اُس سے محفوظ ہوں، تاہم

... مزید پڑھیے

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

بریانی اور تربوز کھانے سے ایک ہی خاندان کی ہلاکت، اصل وجہ سامنے آگئی


 نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت  کے شہر ممبئی میں میاں، بیوی اور دو کمسن بچیوں کی پراسرار ہلاکت کے واقعے کی اصل وجہ سامنے آگئی،

... مزید پڑھیے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

صحت بخش کھائیں ،بیماریوں سے بچیں (زین صدیقی)

 زین صدیقی

اپنی زندگی میں ہم ہر سطح پر کھانے میں احتیاط نہیں برت رہے ،کہیں دل کے ہاتھوں مجبور ہوتے

... مزید پڑھیے

ماں محبت کا حسین  روپ (سعدیہ عارف )

سعدیہ عارف

دنیا میں اگر کوئی رشتہ سب سے زیادہ پاک، بے لوث اور سچا ہے تو وہ ماں کا رشتہ ہے۔ ماں

... مزید پڑھیے

اے آئی ،فوائد اور مضمرات (شبانہ حفیظ)

شبانہ اشفاق

سائنس نے اتنی ترقی کر لی ہے کہ اس نے مشین کے اندر مختلف معلومات کی ڈیوائس فٹ

... مزید پڑھیے