"حجاب آفاقی قانون ہے "

شہلا خضر

(حریم ادب کراچی )

حجاب " ہی کیوں ؟ بے حجابی تو آسان ہے "

ہمارا معاشرہ ہی کیوں ؟ مغرب بھی تو ہے "

دینداری کیا صرف حجاب ہے ؟ صرف  اعلی اخلاقیات  کافی کیوں نہی ؟

بے شمار سوالات بے حساب جوابات ۔۔۔۔

انسان کا ننھا دماغ اور انگنت الجھنیں ۔۔۔۔۔

کریں تو کیا کریں ؟ جائیں تو کہاں جائیں ؟

دل تو مچلتا ہے ۔۔ کہتا  من مانی کرو ۔۔۔۔۔۔۔۔کیوں روکیں  سے دل کو '

کیوں نہ چلیں زمانے کے سنگ سنگ ۔۔۔۔کیوں دبائیں  مچلتی  امنگوں کو ؟؟؟؟

چلو آج بات کرتے  ہیں اپنے ' پر وردگار کی شان کی '  اس کی چاہت اس کی امیدوں  اور اس کی منشاء کی _

کیوں بنایا اپنے ہاتھوں مٹی کا پتلا اور پھونکی اپنی نوری روح ۔۔۔۔۔ اور کیا تھا اس نے سوچا ' کیوں بنایا اپنا نائب ؟

یقینا" اس رب ذولجلال نے تمام کائنات کو  بہت فخر سے اپنی اس اچھوتی  تخلیق کو  دکھایا ہوگا ۔۔۔

اس مہربان شفیق ہستی نے اس انوکھی تخلیق کو دے کر"اپنی  مرضی "کا اختیار  اتارا اسے  میدان کارزار میں _

 زرا سوچیۓ کہ حجاب کا جزبہ موجود نہ ہوتا تو ابلیس کی چال کی کامیابی پر کیوں حضرت آدم اور بی بی حوا خود کو پتوں سے ڈھانپتے ؟

حجاب کی طرف ان کا میلان صاف ظاہر کرتا ہے کہ یہ پاکیزگی کا جزبہ ہے جو پرور دگار عالم  کی کائنات میں سب سے عظیم الشان تخلیق ' کے اندر ابتداۓ آفرینش سے بدرجۀ اتم ودیعت کر دیا گیا تھا _ 

کائنات پر نظر دوڑائیں زمین کو آسمان کا حجاب میسر ہے ' میدانوں کو سبزۀ و لالہ کا حجاب دیا گیا ہے ، بیش بہا قیمتی جواہرات ہیرے موتی سونا چاندی سب  کو پہاڑوں کی گہرائیوں کا حجاب ملا ' دنیا کے تمام پھل اناج ترکاریاں  بیج  کی صورت میں غلاف کے اندر باحجاب نشونما پاتے ہیں _ حیات بخش ابر کرم کی جادوئ طاقت کو بادلوں کا حجاب میسر ہے ' قیمتی موتی سیپ کے اندر ہی تخلیق پاتے  ہیں _نسل انسانی کے تسلسل کا عظیم الشان مرحلہ بھی شکم مادر کے پردوں میں تکمیل پاتا ہے _

اس حجاب ہی کی طلب ہے جو انسانوں کو اپنی بودوباش کے لیۓ گھروندے بنانے پر اکساتی ہے  ' اس جزبے کا ہی تقاضا ہے کہ دنیا کی آذاد خیال مغربی اقوام بھی اپنے روزمرہ کے معمولات کے دوران بالباس ہی رہتی ہیں ' حالانکہ بظاہر ان اقوام کے نذدیک  فرد کو  زاتی پسند نا پسند کا کلی اختیار حاصل ہے  _ پھر وہ کون سا محرک  ہے جو انہیں اس حجاب کا پابند رکھتا ہے ؟ انسانی جبلت میں حجاب کا  تصور اور  حجاب کی طرف اس کا جھکاؤ مسلم حقیقت ہے _

لباس میں حجاب کا رواج جسے موجودہ زمانے میں متناضع بنانے کی بھر پور کوشش کی جا رہی ہے  زمانۀ قدیم۔سے موجود تھا _ بابل ' یونان ' روم ایران حتی کے اونچی ذات کی ہندو خواتین بھی سر ڈھانپ کر گھروں سے نکلا کرتی تھیں۔قرآن کریم میں باحیا عورتوں کو قیمتی جواہرات سے تشبیہ دی گئ ہے _

 نبی اکرمﷺ کا ارشاد ہے " تمہارے اور حق کے درمیان ستر ہزار نور وظلمت کے حجاب حائل ہیں  " ہماری محدود عقل وسمجھ اس حجاب کے پیچھے انوار الہی کی لامحدود تجلیات تک رسائ حاصل نہی کر پاتی _ لیکن غافلوں کی آنکھوں کانوں اور دلوں پر ایک پردہ ہوتا ہے _ غافل دل پر غفلت کا تاریک حجاب اسے رب کی معرفت سے دور کردیتا ہے ' صرف تزکیۀ نفس ہی وہ واحد زریعہ ہے جوخالق کے تقرب کا باعث بناتا ہے _ایک مومن کی یہی شان۔ہے کہ وہ خود کو تاریک ظلمت کے حجاب۔سے نکال کر نور الہی سے فیض یاب کرے _

علامہ اقبال کا یہ شعر اس تناظر میں ہماری رہنمائ بہ خوبی ادا کرتاہے '

کافر کی پہچان ہے کہ أفاق میں گم ہے

مومن کی پہچان ہے کہ گم اس میں ہیں  آفاق "

شہر شہر کی خبریں

اسلام امن، محبت اور سلامتی کا دین ہے: پروفیسر ڈاکٹر نگار سجاد ظہیر، ہمدرد شوری کے اجلاس سے خطاب

کراچی( نمائندہ رنگ نو )مسلم ریاست کے لیے جو واضح اسلامی اصول ہیں اُن میں سب سے اہم یہ ہے کہ اُس کے پڑوسی اُس سے محفوظ ہوں، تاہم

... مزید پڑھیے

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

بریانی اور تربوز کھانے سے ایک ہی خاندان کی ہلاکت، اصل وجہ سامنے آگئی


 نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت  کے شہر ممبئی میں میاں، بیوی اور دو کمسن بچیوں کی پراسرار ہلاکت کے واقعے کی اصل وجہ سامنے آگئی،

... مزید پڑھیے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

صحت بخش کھائیں ،بیماریوں سے بچیں (زین صدیقی)

 زین صدیقی

اپنی زندگی میں ہم ہر سطح پر کھانے میں احتیاط نہیں برت رہے ،کہیں دل کے ہاتھوں مجبور ہوتے

... مزید پڑھیے

ماں محبت کا حسین  روپ (سعدیہ عارف )

سعدیہ عارف

دنیا میں اگر کوئی رشتہ سب سے زیادہ پاک، بے لوث اور سچا ہے تو وہ ماں کا رشتہ ہے۔ ماں

... مزید پڑھیے

اے آئی ،فوائد اور مضمرات (شبانہ حفیظ)

شبانہ اشفاق

سائنس نے اتنی ترقی کر لی ہے کہ اس نے مشین کے اندر مختلف معلومات کی ڈیوائس فٹ

... مزید پڑھیے