جس نے ڈالی بری نظر ڈالی

لطیف النساء

پچھلے دنوں ایک تحفہ کیلئے "ڈالمن مال"جانے کا اتفاق ہوااور وہاں بھی ہم سیدھے جنید جمشید (مرحوم) کے ایک اسٹال پر گئے مگر جیسے ہی اندر گئے

کچھ دیر کیلئے نوجوان لڑکی کو دیکھ کر میں شرم سے پانی پانی ہوگی۔ اف اللہ!  اسکا حلیہ  اللہ کی پناہ! کہتے ہیں برائیوں کی تشہیر منع ہے مگر جب برائیاں خودڈنکے کی چوٹ پر اشتہاری بن جائیں تو اس تباہی بربادی نسلوں کی اخلاقی گراوٹ کا ذمہ دار کس کو کہا جائے؟ محترمہ نے چھوٹا سا فراک اور موزے نما اسکن ٹائیٹ جرسی یا شاید پتلے نائیلون کی ٹا ئیٹ پہنی ہوئی تھی۔ خاصی سڈول جسم کی خوبصورت کھلے بالوں والی لڑکی تھی۔ آپ یقین مانئیے سب کچھ دکھ رہا تھا اور لوگ کیا گاہک کیا خریدار وہ تو سب کی نظروں میں تھی۔ لوگ تو کیا وہاں کام کرنے والے مرد حضرات،  نمبر دینے والے معصوم لڑکے سب کے سب اسے ہی دیکھ رہے تھے اور وہ محترمہ تھی کے بے حیائی کا مکمل نمونہ صرف لباس کے حوالے سے ہی نہیں، انداز، چال ڈھال، گفتار میں بھی کمال درجے کی اداکار تھیں گویا دعوت عام تھی! مجھے فوراً امی کا کہا ہوا یہ شعر یاد آگیا وہ اکثر کہا کرتی تھیں کہ

"اچھی صورت بھی کیا عجب شے ہے۔ جس نے ڈالی بری نظر ڈالی  "

میری امی انتہائی خوبصورت تھیں اور میرے ابا مرحوم میری امی مرحومہ کو اکثر یہ شعر سناتے تھے بقول امی کے وہ نئے لوگوں کے سامنے آتے گھبراتی تھیں کہ کہیں ابا کو برا نہ لگ جائے۔ اللہ میرے والدین کو جنت الفردوس عطا فرمائے (آمین)۔ اگرچہ اُس زمانے میں بھی وہ بڑی سی چادر لیا کرتی تھیں مگر حجاب نہیں کیا کرتی تھیں اللہ تعالیٰ انہیں معاف فرمائے مگر یہی بے حجابی بلا جھجک بچوں میں چلی آتی ہے آج ہمیں اس کا شدت سے احساس بھی ہے اور ساتھ ہی افسوس بھی کہ کیوں نہ ہمیں شعور اس وقت آیا اور ہم آج بھی خائف اور تائب ہیں کیونکہ حیا تو لباس کا ہی نہیں کردار کا وصف ہے جس سے آج تک کے اکثر والدین بے بہرہ ہیں کیونکہ انہیں یا تو دین کا صحیح شعور نہیں، یا خوف خدا نہیں ورنہ ایسا ہو نہیں سکتا کہ برائی یوں سر چڑھ کر  نہ بولے۔ آج ہمارے سامنے ارد گرد، ٹی وی پر، موبائل پر، گھر گھر امیر غریب ہر طبقے میں بے حیائی کی کھلی بیماری پائی جا رہی ہے اور اتنی بے باکی اور سفاکی سے کہ لگتا ہے اس کو  برائی گراندا ہی نہیں جا رہا! میڈیا، والدین، اساتذہ، دینی اسکالرز، مرد حضرات اور خود خواتین سب ہی اس بے حیائی اور فحاشی کے ذمہ دار ہیں جو اپنا رول کہیں بھی نہیں نبھا رہے۔ حکومتی ادارے حکومتی ایجنسیاں اور ملکی قوانین بنانے والے نافذ کرنے والے سخت ناکام ہیں۔ اسی لئے آئے دن شرمناک واقعات مسلسل جنم لے رہے ہیں۔ چار مہذب بزرگ لوگ بھی ہوں تو ان کے درمیان جو ماحول یا گفتگو دیکھا گیا ہے وہ تک اس بے حیائی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ میڈیا ٹاک شوز تو اسکی کھلی تشہیر کر رہے ہیں۔ مخلوط تعلیم، مخلوط نوکریوں اور مخلوط تمام ٹی وی پروگراموں میں یہ چیزیں اتنی عام ہوگئی ہیں کہ لگتا ہے باقاعدہ اسے بڑھاوا دیا جا رہا ہواور واقعی ایسا ہے بھی بچے بچیاں جتنی بے باک اور کھلی ہوئی آج ہیں اس سے پہلے کبھی کہیں نہ تھیں۔ جو زبان جو اندازِ تکبر اور جو اندازِ بیان تیز اور چرب زبان عام بول چال میں بچے استعمال کرتے ہیں بلا چھوٹے بڑے کا لحاظ کیے کہ بندہ اپنی عزت بچانے کے چکر میں انکی اس بے حیائی اور بدتمیزی کو چپ سادھ کر سہہ جاتا ہے جو ایک اور گناہ ہے مگر اس کو کچھ نہیں کہتا گویا گندگی میں نہانے کے لئے چھوڑ دیتا ہے جس سے وہ مزید بے باک ہوجاتا ہے کہ کیسے لاجواب کیا آنٹی کو انکل کو!! فخریہ کہتے ہیں اور والدین ان کو شہ دیتے ہیں۔ برائی پر رکتے نہیں بلکہ پھول جاتے ہیں کہ کیا اچھا کام کیا اگرچہ اس برائی کا دس فیصد بھی کوئی ان سے کرجائے تو تن بدن میں آگ لگ جائے اور تم روٹھے ہم چھوٹے کی بنیاد پر تعلقات یہیں قطع ہوجاتے ہیں چاہے حکمت سے ہی کیوں نہ بات کی جائے مگر کیونکہ دل صاف نہیں تو پھر الفاظ،  نظر، نصیحت، وصیت سب بے سود ہے۔ آج کل تو سڑکوں پر ہی حیا کے پردے چاک ہوتے وہ نظارے نظر آتے ہیں جن پر یقینا جرمانے لگنے چاہئے ایک اسکوٹر پر بائیک پر تین تین عورتیں ایک بندے کے ساتھ چپکی ہوئی نا شائستہ لباس میں اتنی زیادہ نظر آتی ہیں کہ کیا بتا ؤں؟ پھر ان کے بیٹھنے کے انداز بھی مزید واہیات نہ جانے کیوں اس کو مجبوری سمجھ کر ضرور کردیا گیا ہے۔ کل ہی ہسپتال واپسی پر ایک بائیک پر ایک فیملی کو دیکھا کوئی دس بارہ سال کی بچی بلا آستین موٹی تازی باپ یا بھائی کے ساتھ آگے بیٹھی ہوئی اور ایک بچی درمیان میں اور اس کی ماں پیچھے موٹی تازی وہی ٹا ئٹ شرٹ اور لیگنگ میں محو سفر اور بد نظر بنی ہوئی تھیں کوئی روک ٹوک نہیں۔ کیسے اتنے بگڑ گئے ہیں لوگ؟ کیا انہیں نظر نہیں آتا کہ ان کی بچیوں نے، بیویوں نے، بہنوں نے کیا پہنا ہوا ہے؟ کیسے اس حلیے میں انہیں باہر جانے دیں نا کہ خود ان کے ساتھ جار ہے ہیں؟ کیا کوئی فلمی شوٹنگ پر ہیں یا ننگ دھڑنگ کوئی اعزا ز لینے جا رہے ہیں کہ اتنے ہشاش بشاش بے باک ہیں انہیں تو کھلی سزائیں ملنی چاہئے۔ مرد حضرات دیکھیں تو انکا بھی یہی حال ہے۔ چڈے پہنے ہوئے، چہرے چھیلے ہوئے، بھنوئیں بنی ہوئی، سر پر عجیب طرح کے بال، منہ پر عجیب و غریب انداز کی ہلکی گہری تراش کے ساتھ داڑھی یا فنکاری، کہیں کپڑے بھی ٹائس کی فام میں، رنگ برنگے بیگز اور جوتوں کے ساتھ متضاد پردہ دار خواتین کے ساتھ کہیں جل پریوں کے ساتھ سرِ عام بازاروں میں، شادی بیاہ میں، تقریبات اور شاپنگ مالز میں نظر آتے ہیں تو دل جلتا ہے اب تو حد ہی ہوگئی ہے؟ سارا سارا دن لڑائی جھگڑے والے ٹاک شوز آتے ہیں ان کو دیکھ کر آوے کا آوا ہی بگڑتا جا رہا ہے۔ نہ الفاظ میں حیا ہے، نہ انداز میں، نہ لباس میں، نہ کردار میں تو پھر حیا کہاں ہے یہ تو ایک استعارہ ہے، علامت ہے، عزت کی، عبدیت کی، وقار کی، تحفظ کی، آنے والی نئی نسل کا یہ تو حسین اور قیمتی سرمایہ ہے۔ اسے یوں برباد کرکے ہم والدین اور ذمہ داران گناہ سرزد کر رہے ہیں۔ حکومتی سرپرستی، لاء اینڈ آرڈرز نام کی تو کوئی شے ہی نہیں!! یہ کتنے افسوس کی بات ہے؟ پردہ اور پردہ داری بے معنی۔ اسلامی دینی پروگرامز میں تک مبلغوں کے درمیان سجی سنوری عورتوں کا اداؤں کے ساتھ ٹاک شوز شرم ناک نہیں تو اور کیا ہے؟ ہمیں ہمیشہ یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ ہمارا ایمان حیا سے مشروط ہے۔ اگر ہم میں حیا نہیں تو کچھ نہیں!! جائزہ لینے اور ا حتساب کرنے کی ضرورت ہے۔ ہر کام میں ڈنڈی مارنا حیا کے خلاف ہے۔ بے ایمانی، بد عہدی، اخلاقی گراوٹ، بدزبانی، بدکلامی، بے باکی، ہڈدھرمی، تکبر اکڑ، بد تہذیبی اور بدکرداری، کوئی فنکاری نہیں ہے ساتھیوں سب کی سب بے حیائی ہی تو ہے۔ ان تمام برائیوں کی جڑ ہی رب سے بے خوفی اور آخرت سے بے خبری ہے۔ ورنہ خالق کی عطا کردہ ہر نعمت صحت، جوانی، حسن، روزی، روزگار، کاروبار، مکان دکان، رشتہ داریاں سب کے ہوتے ہوئے اسلامی ملک اور مسلمان ہوتے ہوئے الحمدللہ یہ ہمارا طرزِ عمل کسی صورت خود ہمارے اپنے لئے درست نہیں تو معاشرہ کیسے پنپے گا؟ اپنی نسلوں کو بچانے کیلئے تو ہمیں خود با حیا اور با کردار ہونا ہوگا اور بہترین تحفہ اور وراثت میں اپنی نسلوں کو بہترین دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ حسنِ اخلاق کا عملی نمونہ دیکر انہیں مستقل بنیادوں پر رب سے، قر آن سے، شریعت سے جوڑے رکھنا ہوگا۔ حکومت کو بھی اولین ترجیح دینی ہوگی تا کہ دنیا و آخرت سنور جائے اور مرنے سے پہلے سدھر جائیں۔

شہر شہر کی خبریں

اسلام امن، محبت اور سلامتی کا دین ہے: پروفیسر ڈاکٹر نگار سجاد ظہیر، ہمدرد شوری کے اجلاس سے خطاب

کراچی( نمائندہ رنگ نو )مسلم ریاست کے لیے جو واضح اسلامی اصول ہیں اُن میں سب سے اہم یہ ہے کہ اُس کے پڑوسی اُس سے محفوظ ہوں، تاہم

... مزید پڑھیے

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

بریانی اور تربوز کھانے سے ایک ہی خاندان کی ہلاکت، اصل وجہ سامنے آگئی


 نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت  کے شہر ممبئی میں میاں، بیوی اور دو کمسن بچیوں کی پراسرار ہلاکت کے واقعے کی اصل وجہ سامنے آگئی،

... مزید پڑھیے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

صحت بخش کھائیں ،بیماریوں سے بچیں (زین صدیقی)

 زین صدیقی

اپنی زندگی میں ہم ہر سطح پر کھانے میں احتیاط نہیں برت رہے ،کہیں دل کے ہاتھوں مجبور ہوتے

... مزید پڑھیے

ماں محبت کا حسین  روپ (سعدیہ عارف )

سعدیہ عارف

دنیا میں اگر کوئی رشتہ سب سے زیادہ پاک، بے لوث اور سچا ہے تو وہ ماں کا رشتہ ہے۔ ماں

... مزید پڑھیے

اے آئی ،فوائد اور مضمرات (شبانہ حفیظ)

شبانہ اشفاق

سائنس نے اتنی ترقی کر لی ہے کہ اس نے مشین کے اندر مختلف معلومات کی ڈیوائس فٹ

... مزید پڑھیے