ففتھ جنریشن وار

عالیہ زاہد بھٹی

دنیا تیسری عالمی جنگ کے دہانے پر کھڑی ہے

روس،یوکرائن امریکہ مثلث میں بتاؤ تم کس کا ساتھ دوگے؟ جیسے سوال کی بازگشت کے ساتھ ہی یوکرینی لاشیں فلسطین لاشوں سے جادو سے بدل جاتی ہوئی کبھی امریکہ کا موقف پاکستان میں اہم ترین ضرورت ،ایمل کانسی ،ریمنڈیوس کی امریکی حوالگی کا معاملہ تو کبھی عافیہ صدیقی کا مظلوم کردار، اور کبھی آسیہ مسیح ،توہین رسالت کا ایشو اور اس کے باوجود اس کی رہائی اور امریکہ روانگی دنیا میں بیک جنبشِ انگشت خبروں کا حق وباطل سے ماوراء محض خبر اور اس پر بھی اک مخصوص لابی کی جانب سے گردش کی جانے والی خبریں کہ جیسے اک چھوٹے سے گاؤں میں چوہدری صاحب کی ایماء پر ڈھول کی تھاپ پر گلی گلی کوچہ کوچہ،محو رقص خبریں
" چوہدری صاحب نے فیکے کمہیار سے ہر شخص کو حقہ پانی بند کرنے کا حکم دیا ہے"

" چوہدری کرم دین ولد فضل دین صاحب کے بڑے بیٹے ولایت سےڈاکٹر بن کر آ گئے"

بھیگے وال کے پنڈ کی کونے والی زمین ملک اللہ داد خان صاحب کی ملکیت ہے اس کے حوالے سے سب جان لیں"

اسی طرح دنیا کے اس گاؤں کی خبریں گلوبل ولیج کے چوہدریوں اور ملکوں کے کی ایماء پر بہت نامحسوس طریقے سے پھیلا کر ذہن سازی کی جارہی ہے اور یہ سب کچھ باقاعدہ ایک انڈسٹری بن چکا ہے جسے آج سوشل میڈیا کے نام سے ہم سب جانتے ہیں،اس سے پہلے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کا کامیاب تجربہ اس دنیا میں نیرنگی سیاست دوراں کا باعث بن چکا ہے
ہر نئے تجربے کی طرح سوشل میڈیا کے تجربات سے بھی اہل علم و شعور کو پیچھے رہنے کی ہدایت دی گئی بلکہ اس میڈیا کی عریانیت اور فحش نگاری نے شرفاء کو خود کی پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا اور پھر یہاں سے وہ بھیانک کھیل اس دنیا کے نووارد طبقے یعنی نوجوان کے ساتھ کھیلا گیا کہ جہاں علم و ادب اور تعلیم و تعلم کے بیچ اک نامحسوس خلا پیدا کر دیا گیا اور گلوبل ولیج کے بچے،یوتھ،نوجوان ہاتھ سے نکل کر دجالی نظام کا حصہ بنتے چلے گئے پر تعیش طرزِ زندگی کی چاہت ،من مرضی پر عملدرآمد کی چاہت اجسام پر ملکیت کے دعوے کاموں کی تقسیم کے حوالے سے نئ جہتیں،لذت کام ودہن اول اور اخلاقی اور سماجی معیارات کی ثانوی حیثیت،کھالے پی لے جی کے کے نعروں سے بسر ہوتی زندگی اک عجیب ہڑبونگ سی ہر طرف کچھ عرصہ تو یہ معمول ایسے ہی چلنے دییے گئے مگر آخر کار اس میں اہل علم و شعور طبقے کو بھی اپنی اینٹری دینی پڑی اور اینٹ کا جواب پتھر سے عریاں تہزیب کے تن پر لباس سجانے کے لئے اس طبقے نے دخل در معقولات شروع کر دیں
ایسے میں اسی باطل کے مقابلے میں حق پوری قوت سے اسباب لے کر مقابل آیا تو اس حو حق کو ہٹانے اور مٹانے کے لیے باطل پوری طرح سربکف ہو گیا
جب حق کوئی "خبر" بھی لگا لے "خبر" کہ باطل کو اڑنا نہیں آتا تو پورے باطل پرست پنڈ میں تھر تھلی مچ جاتی ہے اور سب یک زبان ہو کر بیچارے خبر والے کو پڑ جاتے ہیں کہ آخر کار اسے ماننا پڑتا ہے کہ ہاں باطل کے پر ہیں وہ اڑتا بھی ہے
اس دجالی دور میں پاکستانی معاشرے میں جو بڑے چھوٹے کا لحاظ تھا وہ شیطان کی نذر ہو گیا ہے سوشل میڈیا پر چیونکتے ہوئے ہر غیر باطل کی عزت کو کس طرح تار تار اور پامال کیا گیا کہ لوگ ان لوگوں کو دجالی فتنہ سمجھ کر منہ لگانے سے ڈرتے تھے ہر کوئی عزت سنبھال کر سچ جھوٹ میں پڑے بغیر کہہ دیتے اچھا اچھا بیٹا چلو بحث نہ کرو مگر شیطان کسی سونامی طوفان کی طرح اپنے لیڈر کے کہنے پر اوئے ابے تبے کہتے ہوئے اس لسانی جماعت کی یاد تازہ کرا گئے کہ جسے دفن ہوئے ابھی کچھہ عرصہ ہوا تھا مگر اس لسانی جماعت کے لوگ بھی گولی سے ایک ہی بار ماردیا کرتے تھے مگر شیطان کلاشنکوف زبان میں رکھ کر زہریلا بارود دل و دماغ میں رکھ کر قطع تعلق نام بگاڑنا اور کردار کشی کے جوہر سے آراستہ تھے کہ ان کے شرور سے بچنا محال تھا
ہمیں یاد ہے ہماری قرآن کلاسز،ہمارے بزرگ اور معزز ترین امراء اور خواتین کی ،عہدیداران کی ہمارے سچے کھرے نظام کی کس طرح سے بھد اڑائی گئی کہ ہمارے جماعت اور جمیعت کے بچے اپنی شرافت اور تہذیب کے رکھ رکھاؤ میں اپنے بہت سے رفیق کھو بیٹھے صرف اس ضمن میں کہ آخر آپ لوگ ان جھوٹوں کو جواب کیوں نہیں دیتے بلکہ یہاں تک کہا گیا کہ کیوں سچائ پر حق پر ہونے کے باوجود آپ ان کا مقابلہ نہیں کرتے کیوں منع کیا کرتے کہ ان کے منہ نہ لگا جائے یہ سب سنتے ہوئے الیکشن میں ہم نے، جی ہاں ہم نظریہ اسلام سے وابستہ افراد نے اپنا یوتھ اپنا اثاثہ کھو دیا ہم نظریہ اخلاق لیکر بیٹھ رہے اور ہمارے گھروں میں نظریہ اسلام کا جنازہ نکالنے کا اہتمام شروع ہو گیا سوشل میڈیا پر وائرل جھوٹ،بہتان،مکر وفریب بے ایمانی،تذلیل ،تضحیک ان سب کا دور دورہ ہو گیا بلکل اسی طرح جیسے لسانیت اپنی کلاشنکوف سے صالح اجتماعیت کے نہتے بچوں کو نشانہ بنانے لگی اور سب تماشائی تھے ماؤں کے لعل کٹے لوگ چپ رہے پھر اس صالح اجتماعیت نے بھی اپنے دفاع کے لیے بندوق تو پھر بھی نہیں لاٹھیاں اور ڈنڈے اٹھا لیے تو اجتماعیت کے داعیئ " غنڈے" کہلائی
بلکل اسی طرح ہم نے سوشل میڈیا پر ان ہی کی اسٹریٹیجی انہی پر آزمانے کا فیصلہ کیا ہم نے ان کی ہرزہ سرائی پر انہی کے انداز میں جواب دینے شروع کر دیے مگر چاہ کر بھی ہم اور ہمارے بچے اخلاق کا دامن نہ چھوڑ پائے ان کی گفتگو میں آج بھی بدتمیزی اور بدتہذیبی کے ہر ریکارڈ کو توڑا جاتا شرمناک حد تک چھوٹے،بڑے،مرد وزن کی تمیز
کئے بغیر خواجہ سرا قرار دینا اور اسی طرح کی دیگر لغویات کو استعمال کرتے چلے جانا مگر اس سب پر سب کی مجرمانہ خاموشی،اور ان کو کوئی جواب میں قوم یوتھ بھی کہہ دے تو محب وطن پاکستانیوں کی جانب سے مذمت کے پہاڑ توڑے جاتے ہیں اخلاقی پیمانے گنوائے جاتے ہیں جبکہ قوم یوتھ کا مطلب گالی تو نہیں ناں ؟ لغت اٹھا کر علم سے استفادہ کر سکیں تو اس کا مطلب ہے جوانوں کی قوم بس؟؟؟؟؟
کرپشن پر چور
جھوٹ پر جھوٹا
خیانت پر خائن کہہ دیا
ایسا ہی ہے ناں ں؟
جبکہ وہاں سے
اوئے ابے تبے کے ساتھ بلو رانی ،کٹا ،،ڈیزل، اور اسی طرح کے بہت سے مخرب الاخلاق نام پکارے جانے پر ہنس کر کہنا
ہائے ہینڈسم نے کہا ہے ناں کیا ادا ہے ہینڈسم کی!!!!!
وہ سڑک پر مخلوط رقص کرائے ہم اسے نماز لکھیں
وہ رات فرح گوگی کے ذریعے کسی کے بستے گھر کو اجاڑ کر پنکی پیرنی کو اٹھا لائے ہم اسے روٹین کے تعلقات لکھیں، وہ سیاست اور محبت میں سب جائز کا نعرہ لگا کر جوانوں کو گمراہ کن نظریات دے ہم اسے اس کی درویشی کہیں ،وہ کشمیر کا سودا کروا کر جرنل اسمبلی میں کشمیر پر تقریر کرکے یہ منوا لے کہ کشمیر کا آزاد ہونا اہم نہیں ہاں مگر ہینڈسم نے جو تقریر کی وہ بہت ہی اچھی تھی
وہ عقائد کی بنیاد پر ختم نبوت کا سودا کر کے آسیہ مسیح کو رہا کرا کر سیرت النبی کانفرنس منعقد کروا کر اک درباری عالم دین کو بلوا کر اپنے فہم، علم اور حلم پر حب مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وسلم پر فتویٰ لے لے ہم مصلحت کہیں
نہ صاحب ناں ہم سے نہیں ہوتی یہ منافقت اور یہ خامشی کہ جس میں صبر و برداشت کے میڈل تو شاید آپ جیسے افراد دے دیں مگر ہم اپنی تحریک کے بچوں کو تو چلیں سمجھا لیں گے اپنے عام افراد کے بچوں اور گھر والوں کی ان خاموش صداؤں کا کیا جواب دیں کہ وہ ان نوجوانوں کی بدمعاشی کا شکار ہو کر شکوہ کناں نظروں سے ہمیں دیکھتے ہیں کہ کیا اب بھی نہیں بولیں گے ؟ کیا اب بھی ان کی قینچی کی طرح چلتی ہوئی تیز دھار زبانوں کو اک کرارے سے پیغام کے ساتھ بند نہیں کریں گے؟
جناب جب عالم کے مقابلے میں علماء سوء یا درباری علماء کا نام ہمارے پاس موجود ہے تو ہم ڈیزل اور لنگڑا کہہ کر کیوں تضحیک کی اجازت دیں؟
سو ہم جیسوں نے بھی سوشل میڈیا پر نشست سنبھال لی مگر دفاع میں
جب دیکھا ملک خطرے میں ہے نظریہ خطرے میں ہے ایمان خطرے میں ہے صالح اجتماعیت کی جان خطرے میں ہے میرے قائد کا فرمان خطرے میں ہے اور تو اور فوج،عدلیہ اور پاکستان کا نظام خاندان خطرے ہے
مگر ہم اس سوشل میڈیا پر حملہ آور بن کر وار نہیں کرتے بلکہ دفاعی سپہ سالار بن کر ان کی غلیظ بیانی اور بدتمیزی اپنے لفظوں کی ڈھال سے روکتے ہیں
ابھی کچھ دنوں سے میں بذات خود اپنےشوہر کے فیس بک اکاؤنٹ سے ہراس بد تمیزوبدتہذیب جھوٹ اورمنافقت کے پلندوں کےپردے چاک کرکے ان کی بد تمیزی اور بد تہذیبی کے جواب اس لئے دیئے جا رہی ہوں کہ ایسا نہ ہو اس جاہل ٹولے کو ہماری خاموشی جیتا ہوا شو کر دے
ایسا نہ ہو کہ ان کی جھوٹی ہرزہ سرائیاں باقی بچ رہنے والوں کے دلوں میں ان کی" دھاک" بٹھا دیں میں اور آپ تو اہل علم نظر آنے کی چاہ میں جواب نہ دیں اور ان کے مداری،شکاری باقی ماندہ بچ رہنے والوں کا شکار کرکے اگلی مرتبہ ختم نبوت کا ایکٹ ہی لپیٹ کر چلتے بنیں اور ہم بس" تعلیم یافتہ" لگے رہیں
اس ضمن میں عرض ہے کہ ڈگریاں بھی ہیں اور تدبرون وتفکرون کی صلاحیت بھی ہےمگر یہ ففتھ جنریشن وار کی جنگی حکمت عملی ہے اور سوشل میڈیا میدان جنگ اور یہ بد تہذیب و عریاں حروف گری ہتھیار ہے ،ہے ناں دور دجل کے پر فتن محاذ؟
ایسے میں آپ کو کیا معلوم کہ لکھنے اور بولنے سے پہلے ہم کئ کئ سو بار اللہ سے اللہ کی مدد مانگتے ہیں زبان کی کھلی گرہ اور حق و باطل کے مابین فرقان مانگتے ہیں تب کہیں جا کر رمضان المبارک کے ان گرم ترین ایام اور مرطوب و ساکن شبینوں میں تلاوت قرآن،ذکر اذکار سحر وافطار دروس و دورہ تفاسیر میں سے ایک ایک پل کشید کر کے ان یوتھیوں سے نمٹنے کی کوشش کرتے ہیں عبادت سمجھ کر کہ کہیں ایسا نہ ہو گزرا ہوا وقت ہمارے گریبان پکڑ کر ہم سے سوال کر لے کہ جب اسلام کے قلعے پاکستان میں اک دہرئیے اور اس کے حواریوں نے نقب لگائی تھی تب تم کہاں تھے ؟
کیا ماں باپ اور بہن وبیوی کی گالی پڑنے کے انتظار میں رہتے تھے کہ تب مجھےغصہ آئے گا اور پھر تو میں چھوڑوں گا نہیں
نہیں جناب نہیں!!!
میرا نظریہ اسلام پر بنا پاکستان اور اس کا عقیدہ ختم نبوت کے پیارےعقیدے سےآراستہ آئین پاکستان ہر رشتے سے بڑھ کر ہے اور دعائے قنوت کا ترجمہ میرے رگ وریشے میں ہے کہ
"ہم ترک کرتے ہیں اس کو،چھوڑتے ہیں اس کو جو تیری نافرمانی کرے "
اور ہم الحمدللہ صرف چھوڑتے ہی نہیں بلکہ تسلی کرا کر ان کی زبان دانی کے لیول پرتو اللہ تعالیٰ کسی کو نہ لائے مگر پھر بھی ان کے زبانی گولہ بارود انہی پر الٹا کر سرخرو ہونے کی کوشش کرتے ہیں اور ان شاءاللہ کرتے رہیں گے اللہ کریم ان دجالی فتنوں سے قوم یوتھ کے شرور سے ہمیں بچا کر رکھے آمین

آپ سب کے لئے اتنا ہی کہوں گی کہ
یارب نہ وہ سمجھے ہیں نہ سمجھیں گے میری بات
دے ان کو دل اور جو نہ دے مجھ کو زباں اور

شہر شہر کی خبریں

برنس روڈ کو فوڈ اسٹریٹ بنانے کا فیصلہ، تزئین و آرائش کی قرارداد منظور: مرتضیٰ وہاب

Murtaza Wahab calls for justice in Mir Raza death case | Dunya News

کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل)  میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے برنس روڈ کو بطور فوڈ اسٹریٹ بحال کرنے

... مزید پڑھیے

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

پی سی بی نے آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا باضابطہ اعلان کر دیا

اسلام آباد ( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیزن دوہزار چھبیس ، ستائس کیلئے مجموعی طور پر آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا

... مزید پڑھیے

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

تجارت

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 11 ہزار 500 روپے مہنگا ہوگیا

Hanif Jewellers

کراچی( ویب ڈیسک)ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز 4 ہزار 700 روپے مہنگا

... مزید پڑھیے

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

روس اور چین ایران کی کوئی خاص مدد نہیں کر رہے، دونوں ممالک تنازع ختم کرنے کے خواہاں ہیں: ٹرمپ

For Trump, doubling down on tariffs is about power, not popularity - World  - DAWN.COM

واشنگٹن(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو روس اور چین کی جانب سے انٹیلی

... مزید پڑھیے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

الوداعی شب بیداری (حافظ عبدالحق ربانی)

حافظ عبدالحق ربانی

بعض لمحات زندگی میں ایسے آتے ہیں جو بظاہر ایک اختتام ہوتے ہیں مگر حقیقت میں وہ انسان کے دل و دماغ پر ایک دائمی نقش چھوڑ جاتے ہیں۔ کچھ محفلیں

... مزید پڑھیے

مقبول زیدی کی شعری کائنات (رانا خالد محمود قیصر)

ڈاکٹررانا خالد محمود قیصر

وادیِ مہران کی زرخیز تہذیبی و ادبی زمین سے تعلق رکھنے والے مقبول زیدی ایسے تخلیق کار ہیں جن کی شاعری میں درونِ ذات کی کیفیات، داخلی احساسات

... مزید پڑھیے

ایک دعا جو دل سے نکل کر روح میں اتر جاتی ہے ( بنت اسماعیل)

بنتِ اسماعیل

لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری

... مزید پڑھیے