جوانوں کو سوز جگر بخش دے

عالیہ زاہد بھٹی

رمضان المبارک کے شروع ہونے سے پہلے سوچا عرصے سے جس تکلیف کو برداشت کر رہے ہیں اس کی بابت ڈاکٹر سے چیک اپ کرالیتے ہیں آگے پھر روزے آ رہے ہیں۔

ڈاکٹر کے پاس گئے ٹیسٹ کرائے تو معلوم ہوا کہ "جگر" جواب دینےکی اسٹیج کی طرف بڑھنے کی سازش کر رہا ہے ہمیں حیرت ہوئی کہ اگلے تو ماشاءاللہ ماشاءاللہ ڈھیروں عشرے دیکھ لیتے ہیں ہم نے تو صرف چار ہی عشرے اطمینان سے دیکھے اور اس عشرے کے دوسرے سال سے ہی "سازشیں" شروع وجہ معلوم کی تو پتہ چلا کہ یہ بیرونی نہیں بلکہ اندرونی سازش ہے جسے شعراء نے کبھی جگر کی سوختگی کا نام دیا تو کبھی جگر پر تیروں کی بارش پر اس کے چھلنی ہونے کا تذکرہ دل و جگر و نظر کے فریب کی باتیں ڈاکٹر صاحبہ سے پوچھا کہ آخر ہمارے جگر کو ان شاعرانہ بیماریوں میں سے کون سی والی لگی ہے کہ ہم بھی جاکر دنیا کو دل وجگر کی کہانی سنا کر کم از کم اچھی سی شاعری ہی کر ڈالیں کہ اگر وقت کم ہے تو مقابلہ سخت جاتے جاتے اس مختصر سے وقت میں کچھ لفظ ہی امر ہو جائیں مگر ڈاکٹر صاحبہ ہمارے اس" طفلانہ پن" پر ہنس دیں اور ہم یہ بھی نہ کہہ سکے کہ یہ" طفلانہ پن" نہیں "شاعرانہ پن "ہے
بہر کیف رپورٹ پکڑے پکڑے باہر آئے تو میاں جی نے رپورٹ دیکھ کر ساری تفصیل بیان کر دی جو ڈاکٹر صاحبہ نے چھوڑ دیا تھا وہ سب میاں جی نے کہہ ڈالا اور جگر کی خرابی پر سارے الزامات "بیرونی" طاقتوں پر لگا دیے جن میں کولڈرنکس کی زیادتی،مصروفیت کی انتہا،کم خوابی،کم خوراکی ،لاپرواہی ،کھانے میں بے اعتدالی وغیرہ وغیرہ مگر ہم کسی اور سوچ میں پڑ گئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں گائے کے دل یا شاید جگر پر سیاہ دھبہ دیکھ کر وہ بات کہ یہ سیاہ دھبہ بچے کے مرنے کے اس "غم" کی نشانی ہے کہ جو اس گائے کی زندگی میں اسے ملا سو میاں جی کی باتوں کو سن کر حسب معمول انہیں جواب دیا کہ
" سر جی اس مسئلے کو بھی "لکھ" کر حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں
سو اب قلم ہاتھ میں ہے اور اس دور دجل کے پرفتن واقعات سامنے گزر رہے ہیں رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے آغاز کے ساتھ ہی پاکستان کی سیاست کے میدان میں اکھاڑ پچھاڑ اور اس پر بھی "بچوں" "جوانوں" کی طرف سے ملنے والے وہ غم جو اس پاکستانی معاشرے کے ہر ہر "حساس" دل وجگر کی سوختگی کا باعث بن رہے ہیں حالانکہ پاکستان کے جوانوں کی اس اخلاقی زبوں حالی پر کام تو پچھلے دو عشروں سے جاری ہے جب ہم اپنی عملی زندگی کا آغاز کرکے اپنے ننھے منے کاکے کاکیاں سنبھال کر مامتا کے منصب پر فائز ہوئے تھے پوری توجہ گھر پر مرکوز تھی کہ بھلا ہو درد دل پیدا کرنے والے مدرسین واساتذہ کرام کا کہ جنہوں نے قرآن مجید ترجمہ تفسیر سے پڑھنے پڑھانے کی مہم میں ہمیں بھی کھینچ لیا کہ زندگی کے عملی میدان میں کامیابی کے لیے سولہ جماعتیں کافی نہیں ہیں قرآن کے تیس ابواب بھی ذرا دل کی زمیں زرخیز کر کے پڑھ ڈالو سو اسی دور میں جب ہم نے قرآن سے رشتہ جوڑا میرے ملک کے جوانوں کا رشتہ غیر اسلامی تبدیلی سے جڑنے لگا وہ ریاست مدینہ کا نام لیکر
پھر وقت نے دیکھا کہ اسلام آباد میں ڈی چوک کے پوش علاقے میں ہر طرح کی اخلاقی،سماجی،تہذیبی ، زبانی ،کلامی، جسمانی،گندگی اور غلاظت پھیلی تو ملک کے طول و عرض تک اس کے اثرات پھیل گئے پہلے جو زبان مخصوص قسم کے غنڈوں کی پہچان ہوا کرتی تھی ہمارے لوگوں خصوصاً جوانوں کی پسندیدہ طرزِ زندگی بن گئی داڑھی ٹوپی کے مذاق نہ صرف جائز بلکہ فرض بن گئے وہ پاکستانی معاشرہ جہاں کوئی کہہ دیتا کہ تم لوگ لڑکی والے ہو کر بھی خود لڑکی کا رشتہ دے دو اسلامی روایات میں یہ جائز ہے مگر اس بات پر ہی لوگ سیخ پا ہو جاتے اور حیا کے بر خلاف سمجھا جاتا تھا اس معاشرے میں لڑکیاں،عورتیں ،ادھیڑ عمر عورتیں بھی بے حیائ اور بے باکی سے میڈیا کے کیمروں کے سامنے عمران نیازی کو اپنے رشتے پیش کرنے لگیں ہر دوسری لڑکی اور عورت کی خواہش نیازی سے شادی یہ طوفان بدتمیزی نہ جانے کیا رنگ لاتا کہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے دلسوز واقعہ نے اس ہر طرح کی گندگی سے اٹے دھرنے کو لپیٹنے کا موقع فراہم کیا۔
جن کو بڑوں سے بات کرنی نہ آئے جو علماء کرام کا مذاق اڑائیں،جن کو اخلاقی معیار سےگرنا سکھایا جائےان کے ہمراہ شیاطین تو ہوتے ہیں پررب العالمین کی رضا ہر گز نہیں ہوسکتی
حکومت ملی بھی دعوے ہوئے بھی اور ٹوٹے بھی یو ٹرن،تبدیلی کے خواب کی بھیانک تعبیر بوٹوں میں بیٹھ کر آمد سے بوٹوں کو کھا کے رخصت تک
کی کہانی علی بابا چالیس چور کے کردار میں چہروں کی تبدیلی پر منتج ہوئی
حکومت چلی گئی،حکومت واپس لینی، حکومت مل جائے گی،تو ہم ان مباحث میں نہیں کہ حکومت تویزید کو بھی ملی تھی
مگر ان سب واقعات میں ہم جیسوں کے جگر چھلنی ہوئے مرض دل و جگر ہی اسی لیے کہ
خطبہء حجۃالوداع کا ہوم ورک جو میرے آقا صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے دیا تھا میں اپنے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو کیا جواب دوں گی کہ جب مسلمانان پاکستان کا نوجوان گمراہی کی آگ میں جھوٹ مکر فریب بدتہذیبی اور بدتمیزی کی آگ میں جل رہا تھا تو میرے دل وجگر کو آگ کیوں نہیں لگی کیوں اس جگر کو جلا کر میں راہوں کو روشن نہ کر سکی
ہمارا موقف اٹل ہے آج سے نہیں پاکستان بننے کے وقت سے کہ اس ملک پر نظریہ پاکستان نافذ کیا جائے بس
کوئی مانے یا نہ مانے ہم ہر دور میں حکمرانوں کو ہی باور کراتے آئے اور ان شآ ءاللہ کراتے رہیں گے
مگر ہر دور میں" جوان" اکثریت اسلام کی بجائے کبھی سوشلزم اور کبھی لبرلزم اور کبھی سیکولر ازم کےساتھ کھڑے رہی
اور آج بھی ان بیچاروں کا یہی حال ہے اقبال بے چارے دعا کرتے رہے کہ
"جوانوں کو پیروں کا استاد کر"

مگر یہ جوان بھانڈوں میراثیوں اور پٹواریوں کا استاد تو بن رہا ہے پیروں کااستاد نہیں بن پارہا وجہ کہ اس کا تعلق قرآن سے اتنا بھی نہیں ہے جتنا نیازی شیطان کے ساتھ ہے نیازی کی ہر بات ہر ادا ہر عمل کی پیروی،تقلید،اور آگے بڑھانا
یہ سارے حقوق قرآن کے تھے جو کہ اسے دئیے جاتے تو کلمہ طیبہ کا نظام ،نظریہ پاکستان کا نظام سامنے آ جاتا مگر جی یہ ہمارے نوجوان!!!!!؟!!!
سارے کاکوں کاکیوں سے میری التجاء ہے کہ لللہ رمضان المبارک کی مبارک ساعتوں میں ہونے والے فیصلوں کو رب العالمین پر چھوڑ کر قرآن سے دل لگاؤ گنتی کے چند دنوں میں سے بھی بہت ہی محدود دن رہ گئے اگر اللہ پاک کو قوم کی مزید آزما ئش مطلوب ہوئی تو عمران جاکر شاید واپس آ سکتا ہےمگر پورا ایک سال پڑا ہے نجانے ہماری زندگی میں رمضان واپس آئے نہ آئے
ان نوجوانوں کو حق کی طرف بلانا بھٹکنے سےبچانےکی کوشش کرنا میرے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا دیا ہوا خطبہ حجتہ الوداع کا ہوم ورک ہے جو کل امت مسلمہ کو دیا تھا سو ہم یہ کام عبادت سمجھ کر کرتے رہیں گے بہت سے جوانوں کو ان لایعنی مباحث پر سمجھانے کی کوشش میں اس مرتبہ میرے قرآن پڑھنے کی روٹین متاثر ہوئ تو رب العالمین کی جانب ہاتھ پھیلا کر میں رو دی کہ
اللہ جی یہ تیری کتاب اس مرتبہ پڑھنے کاموقع تو کم ملا مگر اس کی طرف بلانے کے مواقع اتنے مل رہے کہ ان سے نظر چرا کر محض تیری کتاب کے حرف سے اپنی آواز سجاؤں یا اس کے پیغام کی روشنی سے تیرے جوانوں کے دل اور اس وطن کے دروبام سجاؤں؟؟؟؟
میرے رب العالمین تیرے محبوب صلی اللّٰہ علیہ وسلم کا دیا ہوا ہوم ورک مکمل کرنے میں اپنے گھروں اور خاندانوں میں ہی طائف کی گلیاں آ رہی ہیں میرے رب تو نے ہی تو کہا ناں کہ جیسا مجھ سے گمان کرو میں ویسا ہی ہوں سو رب العالمین ایسے ایسے جوانوں کے لیے لکھ لکھ کر کہہ،کہہ کر تیری کن کے منتظر ہیں ہم لوگ یا رب العالمین یہ رمضان مہمان بھی گواہ ہے ہماری محنتوں کا ربی اسے ہمارے حق میں حجت بنا کر قبول فرما آمین یا رب العالمین

شہر شہر کی خبریں

برنس روڈ کو فوڈ اسٹریٹ بنانے کا فیصلہ، تزئین و آرائش کی قرارداد منظور: مرتضیٰ وہاب

Murtaza Wahab calls for justice in Mir Raza death case | Dunya News

کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل)  میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے برنس روڈ کو بطور فوڈ اسٹریٹ بحال کرنے

... مزید پڑھیے

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

پی سی بی نے آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا باضابطہ اعلان کر دیا

اسلام آباد ( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیزن دوہزار چھبیس ، ستائس کیلئے مجموعی طور پر آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا

... مزید پڑھیے

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

تجارت

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 11 ہزار 500 روپے مہنگا ہوگیا

Hanif Jewellers

کراچی( ویب ڈیسک)ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز 4 ہزار 700 روپے مہنگا

... مزید پڑھیے

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

روس اور چین ایران کی کوئی خاص مدد نہیں کر رہے، دونوں ممالک تنازع ختم کرنے کے خواہاں ہیں: ٹرمپ

For Trump, doubling down on tariffs is about power, not popularity - World  - DAWN.COM

واشنگٹن(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو روس اور چین کی جانب سے انٹیلی

... مزید پڑھیے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

الوداعی شب بیداری (حافظ عبدالحق ربانی)

حافظ عبدالحق ربانی

بعض لمحات زندگی میں ایسے آتے ہیں جو بظاہر ایک اختتام ہوتے ہیں مگر حقیقت میں وہ انسان کے دل و دماغ پر ایک دائمی نقش چھوڑ جاتے ہیں۔ کچھ محفلیں

... مزید پڑھیے

مقبول زیدی کی شعری کائنات (رانا خالد محمود قیصر)

ڈاکٹررانا خالد محمود قیصر

وادیِ مہران کی زرخیز تہذیبی و ادبی زمین سے تعلق رکھنے والے مقبول زیدی ایسے تخلیق کار ہیں جن کی شاعری میں درونِ ذات کی کیفیات، داخلی احساسات

... مزید پڑھیے

ایک دعا جو دل سے نکل کر روح میں اتر جاتی ہے ( بنت اسماعیل)

بنتِ اسماعیل

لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری

... مزید پڑھیے