
عالیہ زاہد بھٹی
آج کل پاکستان کےموجودہ سیاسی محاذ پرتبصروں کا جھگڑوں میں بدل جانا اور ان جھگڑوں میں اخلاقی زبوں حالی کا شکاراک ملت کی ایسی
بنیاد کا پڑ جانا کہ جس میں جھوٹ،فریب،اور تضحیک کے ساتھ ساتھ اسلامی ارکان اور شعائر کی پامالی سے لیکر ایمان بااللہ اور ایمان باالرسول کے عقائد پر زد یہ سب کچھ جہاں ہو رہا ہو اور ہر کوئی ناصح بن کر خود تو تمام تر دجل کے ہتھیار استعمال کرے مگر دوسروں کے لئے پندو نصائح کے دریچوں سے خامشی کی صدا بلند کر کے یک طرفہ صلح کا پرچم لہرا دے اور باقی سب کو کھلی چھٹی ملی رہے۔
انفرادی طورپر فرد واحد کے کرنے کے کام نہیں ہیں یہ وہ صلوٰۃ التسبیح ہے جسے پوری قوم کو ادا کرنا ہوگا۔ یہ عید الاضحی میں کی جانے والی قربانی کی عبادت نہیں کہ گھر میں کسی ایک کےکرنےسےفرض کفایہ ادا ہوجائے گا۔یہ معاشرےکا وہ رستہ ہوا ناسور ہے کہ جو پلیگ یعنی طاعون کا مرض بن کر پھیل گیا ۔ففتھ جنریشن وار کے ہتھکنڈوں سے آراستہ اس جرم میں جہاں حق نے حق پر ہو کر بھی تلواریں کند کر لیں ناں یہ طاعون پھیل جائے گا
کسی فرد ولیوں کا مقام دینے سے لی خلفاء راشدین تک اور پھر اس کو بمقابلہ ابوجہل کہہ کرابوجہل کے مقابل والا بننا؟
کون تھا ابو جہل کے مقابل؟
محمد صلی اللہ علیہ وسلم ناں
تو یہاں چپ رہنے کا مطلب جانتیں ہیں آپ؟؟؟؟؟؟
نبوت کا اگلا دعویدار قادیانی غدار
لکھنے والے کا قلم امانت ہے ،بولنے والے کا دہن امانت،اور سمجھنےسمجھانے والے کی سوچ امانت ان سب امانتوں کی آبیاری کرنا انہیں درست جگہ پر کہیں نشتر کہیں مرہم بنا کر استعمال کرنا یہ ہی عبادت ہے اس سمے خاموشی کفر ہے
جیسے قیام کے وقت سجدےمیں چلے جانے سے نماز ضائع ہوجاتی ہے۔اسی لیے ففتھ جنریشن وار کو سمجھانے کی کوشش کی،اگرناچیز کا لکھا ہوا سمجھ نہیں آتا تو اسی موضوع پر دیگرمصنفین کی آرا سے استعفادہ کر کے پڑھ لیں تاکہ موجودہ حالات میں کرنے کے کام سمجھ آ سکیں گے۔
ایسی محبت اورتعلقات کو پروان چڑھانےکی ہرگزضرورت نہیں کہ جس میں تعلقات باقی رہ جانے کے بھرم میں معاشرتی نظام کے اخلاقی،دینی،معاشی اور سیاسی اطوار کا جنازہ نکل جائے اور ہم اپنی اعلیٰ ظرفی کے ڈھول پیٹتے رہیں ۔
اجی ۔۔۔ ہم ہنس دیئے ،ہم چُپ رہے، منظور تھا پردہ تیرا
ایڈیٹرکا کسی بلاگرکی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں (ادارہ رنگ نو)


































