
عالیہ زاہد بھٹی
آج اس دور دجل میں فقط ایمان والوں ہی سے کہاجا رہا ہےکہ " سنو رمضان میں خاموشی سےاپنی عبادات انجام دو کیوں اپنے
روزے نمازیں خراب کر رہے ہو"اور ہمیں نصیحت کرکے خود تمام تر دور دجل کے وسائل و اختیار استعمال کرتے ہوئے اللہ رب العزت کے اس ماہِ مبارک کے تقدس کو پامال کئےدے رہے ہیں اور بہت زیادہ معذرت کے ساتھ کہ ہمارے سوچ وفکر رکھنے والے افراد بھی اس بھیڑ چال کا شکار ہو رہے ہیں اور اپنے مقصد اقامت دین کے نقصان کا باعث بن رہے ہیں ۔
رمضان نام ہے مشقت کا ،رمضان نام پیہم سعی وجہد کی کشمکش کا،رمضان نام ہے اللہ رب العزت کے دیئے ہوئے احکامات کی بجاآوری کرنے کا، رمضان نام ہے فواحش ومنکرات سے رکے رہنے کا اور رمضان المبارک کے یہ تمام کام فرد واحد کی کوشش نہیں اجتماعی طور پر اپنی ذات پر عملدرآمد کرنے کے ساتھ اجتماعیت کو بھی اس کار خیر میں شامل کرنا ہے۔ اگر رمضان المبارک کی عبادات لے کر غار میں بیٹھ جانا مقصود ہوتا تو غزوہ بدر میں عین میدان جہاد میں روزے جیسی عبادت فرض نہ کی جاتی رمضان المبارک اور غزوہِ بدر ایک دوسرے کے سنگ لازم و ملزوم ہیں کفر وشرک کی کشمکش میں اس وقت 313 نے یہ نہیں کہا میں روزے سے ہوں اب نہیں لڑوں گا کیونکہ وہ لڑائی رب العالمین کے لئے تھی اپنے نفس کے لئے نہ تھی کہ جسے تھپک تھپک کر سلادیا جائے کہ اے میرے نفس رمضان کےروزے رکھے بیٹھا ہےتو برف کھا کے سوجا یہ مہینہ گزر جائے تو پھر حق کہیں گے حق کریں گے اور حق کی دعوت دیں گے۔
آپ یہ کیوں نہیں سوچتے کہ غزوہ بدر کے دوران رمضان اور اس قرب قیامت کے دجالی دور میں ففتھ جنریشن وار یعنی جنگ کے دوران رمضان یہ ہم سب اس وقت تیسری جنگ لڑ رہے ہیں نہتے نہیں ہیں ہم قرآن کی فرقانیت ہمارے ساتھ ہے اللہ کی منتخب کردہ وہ صالح اجتماعیت کہ جس کے لیے اللہ نے ہمیں چن لیا ،وہ ہمارے ساتھ ہے ،ہم باطل دجالی ہتھکنڈوں سے برسرِ پیکار ہیں" الومیناٹی " سحر کا شکار اپنی ہی نسل کو اس باطل پرستی سے نکالنے میں کہیں نشتر کہیں مرہم اور کہیں انہی کے انداز بے اعتنائی کو اختیار کرکے ان کے پلٹ آنے کی جذباتی گھات لگا لینا اس جنگ کے ہتھیار ہیں اور یہ استعمال نہ کئے یہ کہہ کر کہ ہم روزے سے ہیں۔
یا یہ کہہ کر کہ ان کا ساتھ نہ دیا اور نرمی سےپیش نہ آئےتو یہ شیطان کے آلہ کار بن جائیں گے قرآن میں موجود لفظ " نرمی سے بات کرنا" دوران تبلیغ ونصیحت تھا اور جبکہ میدان جہاد وجنگ میں باپ کےمقابل بیٹا اور بھتیجے کے مقابل چچا بھی آیا تو اللہ کی محبت پائے استقلال میں لغزش نہ لا سکی ۔
آج بھی ہم اسی جنگی دور سے گزر رہے جس کی پیشن گوئی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث میں موجود ہے کہ جب بظاہر آگ پانی اور پانی آگ ہوگا جب گلزار صحرا اور صحرا گلزار ہوگا یہ وقت ہے اسلام کی پہلی وحی" اقراء" کی طرف رجوع کرنے کا قرآن اور قرآنی اجتماعیت سے چمٹ جانے کا ففتھ جنریشن وار الومناتی فلسفہ دجالی ،قرب قیامت اور پنجہ یہود کی اکثریت ایسے میں اس دجالی یہودی نظام کے بارے میں ہماری کم علمی پر محیط کج بحثی یا مجرمانہ خاموشی اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم گروہ قلیل کو ایسے ہی بیوقوف سمجھ کر باطل کثرت کےسامنے ہاتھ باندھے کھڑے ہونے پر آمادہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ جو قرب قیامت کی نشانیوں میں سے ایک ہے
اس لیے ہمیں اپنے قلب و ذہن کو سب سے پہلے تو یہ باور کرانا ضروری ہے کہ ہماری مخالفت شخصی نہیں ،ہماری دعوت شخصی نہیں ،ہماری چاہت شخصی نہیں ،ہماری تنقید کا نشانہ بھلے ہی کوئی فرد یا جماعت ہو اس کا مقصد شخصی تضحیک نہیں بلکہ اس باطل یا اللہ کی مخالفت کرنے والوں کے ہتھکنڈوں سےعوام کو آگاہ کرنا اور انہیں اللہ کی راہ کا پیغام دینا ہے اور یہ کوئی نیا کام نہیں ہے یہ وہ کام ہے جو ہم ہر دور میں کرتے آئے ہیں اور جسے رمضان المبارک کے دنوں میں مہمیز ملتی ہے سو ہمارے جن افراد کا بیانیہ ہے کہ ہمیں ان دنوں میں مخالفت چھوڑکر شیطانی قوتوں کے لئے راستہ کھلا چھوڑ دینا چاہیے میرے مطابق جائز نہیں ہے نیتوں کو خالص رکھئے اور یاد کر لیجیے یہ ہماری پرانی روش پرانا کام ہے جسے آج کچھہ اور لوگ ایک شخص کی شخصیت کے سحر میں انجام دینا شروع ہو گئے ہیں تو ان سے ہماری کوئی مماثلت نہیں اگر کسی کو لگ رہی ہے، تو وہ اس لئے ہم ہر بات میں حصہ لے کر حق وباطل کی فرقان افراد کے ہاتھوں میں تھمانا چاہ رہے ہیں۔ انہیں بھٹکنے سے بچانے کے لیے جبکہ دوسری جانب شخصیت بمقابلہ شخصیت فرق تلاش کرنے کے کیچڑ اچھالنے کی جنگ ہے ہماری دعوت الی اللہ اور باطل کا نعرہ گو شیطان اورابلیس ہے۔ فرق واضح ہے سامنے ہے محسوس کیجئے اور اپنے اور ہمارے لئے بہترین تدبر تفکر ، عقل اور حکمت مانگئے حوصلہ بنیے اور بنائیے توڑئیے نہیں راہ دیکھیے اور دکھائیے کھوٹی نہ کیجئے اس کی بھی پکڑ ہوگی کہ جب باطل چھا رہا تھا تم حق کو پہچان رہے تھے بتانے پر قادر بھی تھے مگر اس لئے چپ کر گئے کہ تمہارے آپس کے تعلقات نہ کشیدہ ہو جائیں؟
اللہ کے لیے محبت اور اللہ ہی کے لئے دشمنی کرنے والے کا درجہ؟ اس حدیث کا مفہوم ذہن میں رکھ لیجئے۔


































