تقاضائے محبت رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم

حریم شفیق

اللّٰہ رب العزت نے انسان کو تخلیق کیا تو اسےبس جانوروں کی طرح اس دنیا میں چھوڑ نہیں دیا بلکہ اسےاشرف المخلوقات بنا کر بھیجا اب سوال یہ پیدا ہوتا

ہے کہ اس دنیا میں اس کا کام کیا تھا ۔۔۔تو اسے بتا دیا کہ یہ دنیا عارضی ہے ۔ایک آزمائش گاہ ہے جو اس آزمائش پرپورا تراوہ آخروی زندگی میں کامیاب ہو گیا۔۔۔۔لیکن اس کامیابی کےحصول کے لیے کیا کرے؟تو اس امتحان کی تیاری کے لیےاللّٰہ تعالیٰ نے ہر دور میں اپنے نیک بندوں یعنی انبیاء کو نسل انسانی کی ہدایت و رہنمائی کے لیے بھیجا جو سلسلہء نبوت حضرت آدم علیہ السلام سے شروع ہوا وہ نبی آخر الزماں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر آکر اختتام پذیر ہوا۔تمام انبیاء کرام کی صفات و خوبیاں حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم میں جمع کر دی گئیں اللہ تعالیٰ نے ان کی ذات مقدسہ کے بارے میں یہ کلمات ارشاد فرماۓ"ورفعنا لک ذکرک"اورہم نے آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے زکر کو بلند کر دیا۔".

گویا باغ نبوت جو انبیاء کے گلوں سے آراستہ تھا ان گلوں کے سردار گلاب کا درجہ پیارے نبی صرف محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم کو بنا دیا ۔۔ان کی ذات اقدس کے کیا کہنے کہ خود اللہ تعالیٰ نے ان پر درود بھیجا سورہ احزاب میں آیت نمبر56میں ارشاد باری تعالیٰ ہے"بے شک اللّٰہ اور اس کے فرشتے نبی پاک صلی اللّٰہ علیہ وسلم پر درود بھیجتے ہیں اے لوگو جو ایمان لائے ہو تم بھی آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم پر درود اور سلام بھیجو۔"

اللہ تعالیٰ نے اپنی محبت کو مشروط کر دیا نبی آخر الزماں صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی محبت سے ارشاد باری تعالیٰ ہے،"کہہ دیجیے آگر تم اللّٰہ سے محبت رکھتے ہو تو میری پیروی کرو ،پس اللہ تم سے محبت کرے گا تمہارے گناہ معاف کر دے گا بے شک اللّٰہ بخشنے والا مہربان اور رحیم ہے۔"یعنی آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم سے محبت کے بغیر ایمان کی تکمیل ممکن ہی نہیں اس دنیا میں ایسا کوئی مسلمان نہیں جسے آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم سے محبت نہ ہو یا وہ اس محبت کا دعویٰ نہ کرتا ہو۔۔۔ لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ محبت کیسی ہونی چاہیے اس کے تقاضے کیا ہیں ؟ دنیاوی پیمانوں سے دیکھا جائے تو جس سے محبت کرتے ہیں اس کے اندر دو اوصاف تلاش کرتے ہیں۔اس کے ظاہری حسن یا پھر حسن اخلاق و کردار اور جب ایک نظر پیارے نبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم پر ڈالیں تو یہ دونوں صفات بدرجہ اتم پائی جاتی ہیں۔۔۔مختلف صحابہ کرام نےان کے حسن کو جیسے بیان کیا تو کہا جاتا ہے کہ وہ حضرت یوسف علیہ السلام جن کے حسن کو دیکھ کر عورتوں نے اپنی انگلیاں کاٹ لی تھیں تو محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم ان سے بھی زیادہ حسین اور خوبصورت تھے ۔۔۔جبرائیل امین علیہ السلام نے کہا میں تمام مشارق و مغارب میں پھرا ہوں مگر میں نے کوئ شخص آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم سے بڑھ کر حسین اور افضل نہیں دیکھا"۔حضرت جابر بن سمرہ رضی اللّٰہ علیہ ارشاد فرماتے ہیں کہ میں نے چودھویں کے چاند اور پھر پیارے نبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کو دیکھا تو دل نے فیصلہ دیا کہ میرے نبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم زیادہ حسین ہیں  اور جب حسن کردار کی بات آتی ہے تو بچپن سے لے کر جوانی تک آپ کے عظمت کردار اور حیاداری کے گواہ تو وہ اہل مکہ بھی تھے جو ایمان نہ لائے تھے، جن کی زبانیں حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے کردار کے بارے میں سوال آنے پر لڑکھڑانے لگتیں کہ اب جھوٹ بولیں تو کیسے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم جیسا با اخلاق کوئی نہ تھا۔۔۔ یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ایثار ،خلوص اور صبر تھا زبان کی شیرینی تھی اللّٰہ کی اطاعت تھی کہ کردار کے اعلیٰ ترین مرتبت پہ فائز ہوئے۔۔۔

یہ تو طے ہے کہ آپ ہی کی ذات قابل محبت ہے مگر اس محبت کے تقاضے کیا ہیں ؟کیا محض یہ کہ نام محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے آنے پر انگوٹھا چوم کے آنکھوں سے لگا لیں ؟ان کے لیے درود و سلام کی محافل سجا لیں؟

ایک لمحے کے لیے سوچیں اگر بچہ ماں سے کہے مجھے تجھ سے بہت محبت ہے لیکن اس کا کہنا نہ مانے تو کیا اس کی محبت سچی ہو سکتی ہے؟بالکل اسی طرح ہم دعوے تو بڑے بڑے کرتے رہیں مگر اسوہ حسنہ پر چلنے کی زحمت بھی گوارا نہ کریں ۔۔۔یہ جانیں ہی ناں کہ عشق خدا میں میرے نبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے کیا کیا ایثار کیے اور کیسی اطاعت اللّٰہ رب العزت کی کی؟سیرت پاک صلی اللّٰہ علیہ وسلم کا مطالعہ ہی نہ کریں ان کی سکھائے اصولوں کو اپنی زندگی میں شامل ہی نی کریں اور بس محبت کا دم بھرتے جائیں تو کیسی محبت؟

محبت تو صحابہ کرام نے کی وہ اطاعت سے سرشار تھے ان کی زندگیاں سراپا اطاعت ہیں اورمحبتوں کے چشمے محض ان کی زبانوں سے نہیں ان کے عمل سے پھوٹتے ہیں کیونکہ انھیں معلوم تھا کہ آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی زندگی کا ایک ایک پہلو قابل پیروی ہے ایک ایک عمل اپنانے کے قابل ہے حدیث پاک ہے"جس نے مجھ سے محبت کی وہ میری سنت سے محبت کرے اور جو میری سنتوں سے محبت کرے گا وہ جنت میں میرے ساتھ داخل ہو گا "۔ظاہر ہے سنت رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم ہے ہی کیا جنت تک پہنچنے کا راستہ ہی تو ہے رب کی اطاعت ہی تو ہے اس کی محبت کے حصول کا طریقہ ہی توہی ۔۔۔

اللہ ہمیں اپنے محبوب کے ہر حکم پہ چلنے کی توفیق عطا فرمائے آمین۔اور ہم محبت رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم کا حقیقی معنوں میں حق ادا کر سکیں ۔

 

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے