
لبنی حبیب
کب آئے گی بجلی،اتنی دیر تو ہو گئی ہے، فوزیہ کتاب میزپہ رکھتےجھنجھلا کر بولی۔ آج صبح سے بجلی نہیں تھی۔ شام ہونے
تک فوزیہ کا گرمی سے برا حال تھا۔ کل امتحان تھا اوراس کا جھنجھلاہٹ کے مارے برا حال تھا۔ امی میرا دل چاہتا ان بجلی والوں کو خوب پٹائی لگائوں۔ اتنا سننا تھا کہ مائرہ ہنستےکہنی لگی کہ تم کیسے پٹائی لگائو گی۔ ابھی یہی باتیں کر رہے تھے کہ بجلی آ گئی۔ اوہ آگئی، فوزیہ نے پلنگ سے چھلانگ لگائی، خوشی سے نعرہ لگاتے ہوئے کمرے میں پڑھنے کے لئے بھاگی۔ آفاق صاحب اور سکینہ بیگم کے تین بجے تھے۔ فوزیہ، مائرہ اور ہاشم۔ فوزیہ فرسٹ ائیر، مائرہ تیسری کلاس اور ہاشم ساتویں جماعت میں پڑھتا۔ فوزیہ کے امتحان ہو رہے تھے اور وہ صبح سے پڑھنے میں مصروف تھی۔ ابو یہ ہر وقت بجلی کیوں چلی جاتی ہے۔ اتنی دیر سے آتی ہے اور سب ہی پریشان ہیں اس سے۔ ہاشم ابو کے پاس بیٹھتے ہوئے بولا۔ بیٹا اس سال گرمی بھی تو بہت شدید ہے اور گرمیوں میں بجلی کی طلب بھی بڑھ جاتی ہے تو بجلی کا بحران سنگین ہوجاتا ہے۔ ملک میں طلب اور رسد میں فرق سے متعدد علاقوں میں غیر اعلانیہ بندش میں اضافہ ہونے لگتا ہے۔ ابو تو حکومت اس کا حل کیوں نہیں نکالتی، ہاشم نے سوال کیا۔ حکمران عوام سے یہی بولتے نظر آتے ہیں کہ بجلی کی پیداوار آنے والے دنوں میں بڑھ جائے گی مگر ہوتا کچھ نہیں ہے۔ دعا کرو پاکستان میں اتنی بجلی پیدا ہونے لگ جائے کہ بندش کی ضرورت ہی نہ پیش آئے، ابو پر امید ہو کہ بولے۔
خیر اب ایسا بھی نہیں کہ بجلی ملک میں نہ ہو، بس کےالیکٹرک والوں کی شرارت ہے کہ سارا سارا دن بجلی غائب، امی جھنجلا کر بولیں۔ اس وقت بجلی تو موجود ہے لیکن ترسیل کے لئے موجود نظام اتنی صلاحیت نہیں رکھتا کہ وہ بجلی کو عوام تک پہنچا سکے، سننے میں تو یہی آرہا کیا کریں دعا ہی کرسکتے ہیں، ابو نے میز سے اخبار اٹھاتے ہوئے کہا۔ اے للہ پاک ہمیں لوڈشیڈنگ سے جلد چھٹکارہ مل جائے، مائرہ اور ہاشم نے سن کر فورا کہا آمین اور میرے امتحان بھی خیر خیریت سےہو جائیں، فوزیہ پڑھنے کے دوران بولی۔ امی نےکہا انشاءاللہ خیر خیریت سے ہو جائیں گے، اسی طرح اسی گپ شپ میں رات ہو گئی۔ سب نے مل کر کھانا کھایا اور اسی امید کے ساتھ سو گئے ایک دن ایسا آئے گا کہ یہ لوڈشیڈنگ کا عذاب ختم ہوگا۔ دن گزرتے گئے، فوزیہ کے امتحان ختم ہوگئے اور ہاں امتحان تو ختم ہو گئے لیکن لوڈشیڈنگ جوں کی توں رہی۔ سب اسی امید پہ سب جی رہے ہیں کہ کبھی تو دعا رنگ لائے گی۔ ایک رات میں بجلی کی قلت کو ختم کرنے کے دعویداروں کو کبھی تو غیرت آئے گئی۔۔



































