
لبنیٰ حبیب
حضور صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پیارے نبی ہیں ہم ان کے امتی، وہ ہمارے لۓ اتنے مہربان کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے لۓ دعا کرتے تھے کہ اللہ پاک ان کو جلدی عذاب
نہ دینا اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اس دعا سےہم پر جلد عذاب اب تک نہ آیا جیسے پچھلےقوموں پر ان کےغلط کاموں کی وجہ سے عزاب آجاتا اور پوری کی پوری قوم کا وجود ختم ہوجاتا اور ان کا نام و نشان نہ رہتا۔
اور ہم ہیں کہ گناہ کۓ جاتےہیں اوراللہ پاک ہمیں مہلت دیتےہیں کہ شاید میرا بندا توبہ کرلے اور میں اس کو معاف کردوں۔
دیکھو! میرے نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب ہم سے اتنی محبت کرتے ہیں توہمیں بھی اللہ کے رسول سےمحبت کرنی چاہیے۔
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا! "تم میں سے کوئی شخص جب تک مجھے اپنے باپ،بیٹے اور سب لوگوں سے زیادہ پیارا اور محبوب نہ بنالے اس وقت تک وہ مومن نہیں ہو سکتا".(بخاری عن انس کتاب الایمان۔مسلم کتاب الایمان)۔
دیکھا جائے تو ہر مسلمان کو اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت ہے ہمارا ان سے جو رشتہ ہے ہم بیان نہیں کر سکتے۔
ہمارے لیے ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نمونہ عمل ہیں۔ہم جب اللہ کے رسول سے محبت کرتے ہیں ہیں تو ان کے بتاۓ ہوۓ ہر ہدایات پر عمل نہ کرنا ناممکن ہے۔ میں اپنے نبی صلی اللہ سے محبت کرتی ہوں۔ میری کوشش ہوتی ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کو پڑھوں ان کے اخلاق کو اپناؤں ان کی طرح نرم مزاجی میرے مزاج میں ہو۔ ان کی ہر سنت پر چلوں درود شریف کی کثرت کروں ان کے جیسے اخلاق اپناؤں ۔
ان کے اخلاق کا یہ عالم تھا۔حضرت انس رضی اللہ سے روایت ہے،وہ کہتے ہیں کہ میں نے دس برس تک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کی ہے۔آپ نے مجھے کبھی اف تک نہ کہا ،اور آپ نے کسی کام کے بارے میں یہ نہیں فرمایا کہ تو نے یہ کیوں کیا؟اور نہ کسی کام کے نہ کرنے پر یہ فرمایا کہ تو نے اسے کیوں انجام نہ دیا؟رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سب سے زیادہ با اخلاق تھے۔میں نے اون اور ریشم کو بھی چھوا ہے لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہتھیلی اس سے بھی زیادہ نرم ملائم تھی.میں نے مشک اور عطر کو بھی سونگھا ہے، لیکن واقعہ یہ ہے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے جسم مبارک سے نکلنے والا پسینہ مشک اور عطر سے بھی زیادہ خوشبودار اور معطر تھا۔۔۔(ترمزی ابواب الصلة ومسلم كتاب الفضائل)
ان کے اخلاق اتنے عمدہ تھے کہ حضرت انس ان کےخادم بھی ان کے اخلاق کے گواہی دیتے ہیں وہ کہتے ہیں کبھی بھی ان سے کسی سلسلے میں بازپرس نہ کی نہ کھبی ناراض ہوئے۔۔میری بھی یہی کوشش ہوتی ہے کسی سےزبان سے حق تلفی نہ ہو اور خاماش رہوں اور کسی کی دل آزاری نہ کروں۔
ان کی زبان ان کے اخلاق کا یہ عالم تھا کہ کھبی کوئی فحش گوئی ان سے زبان سےنہ نکلتی ان کی زبان اتنی پاکیزہ تھی کہ حدیث شریف میں ہے "نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پاکیزہ زبان گالیاں دینے لعنت دینے فحش گوئ سے ناآشنا تھی۔آنجناب مہم میں سے کسی پر غصہ اورعتاب کا اظہار کرتے وقت زیادہ سے زیادہ یہ فرماتے اسے کیا ہوگیا ہے اس کی پیشانی خاک آلود ہو۔(بخاری عن انس،کتاب الادب)
اور میں جب بھی سامنے والا مجھ سے جھگڑنا چاہے تو یہ مجھے یہ حدیث یاد آجاتی اور میں وہیں چپ ہوجاتی ہوں میری محبت ہی مجھے اللہ کے آخری نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے احکامات پر عمل کرنے پر اکساتی ہے ان جیسی صفات اپنانے پر اکساتی ہے مگر اس بات پر رونا بھی آتا ہے کہ ہم ویسا بننا بھی چاہیں تو نہیں بن سکتے کہیں نہ کہیں کمی رہ جاتی ہے۔
میری اللہ پاک سے دعا ہے اللہ پاک ہمیں اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ہر سنت پر چلائے ان جیسا کردار کو اپنانے والا بنائے ہمیں ہدایت کے راستے پر چلائےاور میرا رشتہ میرے نبی سے مضبوط ہو جائے اور میرا اور تمام مسلمان کا ایمان اللہ پر ایسا پختہ ہو جائے کہ تمام عمل قران وسنت کے مطابق ہو جائیں اور ہم نیک مسلمان بن جائیں آمین۔بےشک نبی کا راستہ پر چلنے میں ہی ہمیں جنت ملنی ہے کامیابی ملنی ہے۔
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا!میں جب تمہیں کسی چیز سے روک دوں تواسے اجتناب کرواورمیں جب تمہیں کسی بات کا حکم دوں تو جہاں تک ہو سکے اس پر عمل کرو۔(بخاری عن ابی ہریرہ کتاب الاعتصام)۔
سوال یہ پیدا ہوتا ہے ہمارا ہر عمل نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کےمطابق کیوں نہیں ہے جتنا ہونا چاہیے شائد اس لۓ کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت میں کمی ہے جتنی ہم دعوی کرتے ہیں اور اپنے آپ سے محبت زیادہ ہے اپنے نفس پر چلنا پسند کرتے ہیں۔
حدیث پاک میں ہے: انما الاعمال البنیات
رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "اعمال کا دارالمدار نیت " پر ہےکہ چھوٹا سا عمل بھی اگر نیک نیتی سے کیا جاۓ تو اللہ پاک اسے مقبول فرمالیتے ہیں۔اگر ایک سنت پر ہی عمل کر لیں جیسے پانی پئیں تو سنت کے مطابق کھانا کھائیں تو سنت کے مطابق کہیں جائیں تو سنت کے مطابق سیڑھیاں چڑھیں، اتریں تو ذکر کرتے ہوۓ، سنت کے مطابق والدین سے سلوک ہو یا یا اولاد کی تربیت یا میاں بیوی کے حقوق و فرائض میں، اپنے تمام عمل قران وسنت کے مطابق ہو اور نیت صرف اور صرف اللہ کی رضا ہو تو اللہ پاک راضی اور جب رب راضی تو سب راضی اللہ پاک ہمیں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر چلائے آمین۔



































