
لبنی حبیب/ حریم ادب
وقت گہرے سمندرمیں گرا ہوا موتی ہےجس کا دوبارہ ملنا نا ممکن ہے۔
"وقت کی قدر کرو، صبح سویرے اٹھو ،
رزق ،خوشحالی و برکتیں سمیٹو۔
کہ دیر سے اٹھنے سے ہوتی ہے افراتفری
اس پہ تم ذرا غور کرو۔
وقت کی قدر کرو صبح سویرے اٹھو۔
قصہ کچھ عرصے پہلے کا:
علشبہ، انیلا، فائز ،منیر اٹھو فجر ہوگئ ہے جلدی اٹھو نہیں تو ابھی ابو آجائیں گے تو بہت برا پیش آئیں گے".
زبیدہ بیگم اپنے بچوں کو صبح سویرے فجر میں اٹھا رہی تھیں۔
"جی امی اٹھ رہے ہیں"
سب نے کورس میں کہا اور سب اٹھ گۓ ۔
"ہاں جی چلو شکر ہے ابو سے تو ڈرتے ہو چلو جلدی اٹھنا ".امی پھر سے جلد اٹھنے کا کہتے ہوۓ کمرے سے باہر نکلیں۔
علشبہ انیلا، فائز ،منیر مسز نازش اور سعد صاحب کی سعادت مند اولادیں تھیں سب ان کا احترام کرتے زندگی گزار رہے تھے۔۔۔
سب نے اٹھ کر فجر کی نماز پڑھی اور اشراق پڑھ کر دوبارہ سوگۓ۔۔۔
ابھی کچھ ہی دیر گزری تھی کہ۔
"چلو بیٹا اب اٹھ جاؤ 30: 9 ہو گۓ اب فریش ہو کر ناشتہ کرلو اور گھر کے کاموں میں لگ جاؤ شاباش"۔
مسز نازش نے گھر کی روٹین سیٹ کی ہوئ تھی اور سب اسی کے مطابق چلتے تھے۔
صبح فجر کی نماز پڑھتے، تھوڑا سو کر پھر سے 9:30 بجے اٹھتے اور ناشتہ کرکے انیلا اور علشبہ گھر کے کاموں میں لگتیں اور سعد صاحب آفس چلے جاتے اور بیٹے تو خیر سے فجر کی نماز پڑھ کر سوتے ہی نہیں تھے تھوڑی پڑھائ کرتے اور پھر ان کی سکول جانے کی تیاری ہوتی اور 7 بجے وین آتی اور وہ چلے جاتے ،آج اتوار تھا اور سب کی چھٹی تھی اور انیلا، علشبہ نے گریجوئیٹ کرلیا تھا۔ چھٹی کے دن بھی صبح جلدی اٹھنے کی روٹین تھی کہ والدین کہتے تھے کہ صبح سویرے اٹھنے سے برکتیں آتی ہیں اور کام بھی سب ہوجاتے ہیں اور وقت بھی تیزی سے نہیں گزرتا اور افراتفری بھی نہیں پھیلتی اور رزق کی تنگی دور ہوتی ہے خوشحالی اور اتفاق و محبت رہتی ہے۔
اور واقعی ان کا گھرانہ صبح سویرے اٹھنے کے سب ہی فوائد اور برکتیں سمیٹ رہا تھا۔۔ تمام کاموں سے فارغ ہو کر دوپہر کی نماز پڑھ کے کھانا کھا کر 2:30 بجے سو جاتے اور 4 بجے اٹھ کر بیٹے کوچنگ جاتے اور بیٹیاں گریجوئیٹ کے بعد سلائ اور کوکنگ کی کلاس لے رہی تھیں کہ کچھ مصروفیت ہو یہ سب 4:00 بجے جاتے اور پھر ان کی 6:00 بجے گھر واپسی ہوتی آتے ہی ساتھ علشبہ شام کی چاۓ اور کباب سموسے کا اہتمام کرتے اور اس وقت ابو بھی آفس سے آجاتے آور سب مل کر شام کا ناشتہ کرتے اورعشاء کی نماز پڑھ کر جلد یی رات کا کھانا کھا تے اور سو جاتے ۔۔۔۔
جی یہ تو تھا قصہ کچھ عرصے پہلےکا اب سنیں آج کا حال و احوال۔
پھر اندازہ لگاتے ہیں کون سا دور سب سے بہترین ہے اور ہمیں تقلید کس کی کرنی ہے۔
"بیٹا اب اٹھ بھی جاؤ11:30
بج گۓ ہیں آج کل کے بچے تو اٹھتے ہی نہیں جلدی رات میں دیر تک موبائل جو لیتے ہیں ہاتھ میں رات کی نیند تو ختم ہونی ہی ہے" ۔
امی کافی دیر سے پکار رہی تھیں اور بچے اٹھنے کا نام نہیں لے رہے تھے۔۔
ان کا اٹھنا 12 بجے ہوا ساتھ میں ناشتہ کیا گھر کے کاموں میں مصروف ہوگۓ۔
" اہو اہو اف اتنی دیر ہوگئ کام ہے کہ ختم ہو نے کا نام ہی نہیں لے رہا 3:00 بج گۓ ہیں چلو اب نماز بھی پڑھیں فجر کی نماز تو قضاء ہی ہو جاتی ہے ظہر کی نماز میں بھی دیر ہورہی ہے وقت کا پتا ہی نہیں چلا"۔
مسز نازش جھنجھلا رہی تھیں ساتھ ساتھ گھر کی ساری چیزیں بھی سمیٹتی جارہی تھیں۔
سارے کام سے فارغ ہو کر نماز پڑھی تو 3:30 ہو رہے تھے ۔
"انیلہ،علشبہ، فائز ، منیر چلو اب سب کوچنگ جانے کی تیاری کرو دیر ہوگئ ہے" مسز نازش نے بوکھلاتے ہوۓ کہ رہی تھیں۔
"جی امی ہم تیار ہوتے ہیں سب تیار ہوۓ اور جانے لگے۔
4:00 بجے چکے تھے اب مسز نازش کو رات کے کھانے کی تیاری بھی کرنی تھی اور ان کا قطعی دل نہیں چارہا تھا ۔
"یہ بھی کوئ زندگی ہے دوپہر میں تھوڑا آرام کرنے کا بھی وقت نہیں مل پارہا اب تھوڑی دیر میں عصر ہونی ہے اس وقت کیا سوئیں گے ".
ٹرن ٹرن مسز نازش سوچ رہی رہیں تھیں کہ اسی وقت فون کی گھنٹی بجی۔ ان کی امی کا فون تھا وہ ہر روز فون کرتیں مسز نازش ہر روز اپنی روداد انہیں سناتی آج بھی انہوں نے یہی کیا کہ کیسے سارا دن جلد جلد گزر جاتا ہے پتا ہی نہیں چلا۔"
"بیٹا ایک بات تو بتاؤ تم لوگ کب صبح اٹھتے ہو؟ صبح کی نماز پڑھتے ہو "۔. مسز نازش کی امی نے پوچھا۔
"امی ہم اور بچے رات کو اتنی دیر سے سوتے ہیں تو میں تو بچوں نہیں اٹھاتی آرام تو کریں"۔
مسز نازش بولیں۔
"بیٹا یہی تو غلطی ہے جب تم صبح سویر اٹھو گے نہیں تو وقت نے تیزی سے گزرنا ہی ہے اورکوئی کام نہیں وقت پر نہیں یونا اور بے برکتی تو ہونی ہی ہے، اس کے علاوہ رزق
کی تنگی بھی اسی لۓ تو ہوتی ہے اور سب سے بڑھ کے اولاد دیر سے اٹھنے سے نا فرمان ہوجاتی ہے۔ اب بھی وقت ہے تم صبح سویرے اٹھو اور نماز فجر پڑھو اور بچوں میں بھی یہی عادت ڈالو ہر کام وقت کی ہابندی سے کرو اور کرواؤ ویسے بھی اب رمضان المبارک آنے والا ہے خود بخود ہی روٹین بنے گی عادت بنے گی اور اللہ پاک کی طرف سے برکتیں ہی برکتیں ہوں گیں یوں آہستہ آہستہ سب ٹھیک ہو جاۓ گا".
مسز نازش کی امی نے کہا۔
"ٹھیک ہے امی آپ دعا کریں ہماری روٹین ٹھیک ہوجاۓ ہم سب صبح سویر اٹھنے کی کوششش کریں گے انشاءاللہ "
مسز نازش نے امید کرتے ہوۓ کہا۔
"ہاں بیٹا وقت گزرنے کے ساتھ سب ٹھیک ہو جاۓ گا".
مسز نازش کی امی نے پریقین لہجے میں بولیں۔
اسی طرح باتیں کرتے کرتے بچوں کے آنے کا وقت ہوگیا اب انھوں نے رات کا کھانا بنانا تھا اور کھانا کھا کر اپنے بچوں کو سمجھا نا تھا، وقت کی قدر کرانی تھی کہ وقت گزر جاۓ تو پھر واپس نہیں آتا ہاں انہیں اپنی آنے والی نسل کو سوارنا تھا کہ سچ ہےکہ ۔
°"کہ رہا ہے بہتا دریا وقت کا ، قیمتی ہے لمحہ لمحہ وقت کا۔
وقت کے جو ساتھ چلتے رہے
کامیاب و کامران وہ ہوگۓ
وقت کا پنچھی کبھی رکتا نہیں ،
وقت کا پرچم کبھی جھکتا نہیں۔
مانتا ہے جو بھی کہنا وقت کا ،
وقت بھی بن جاتا ہے اس کا اپنا۔
وقت دیتا ہے ہم کو سبق یہی ،
دوستوں غفلت میں مت رہنا کبھی۔۔



































