
لبنیٰ حبیب
لہو وطن کے شہیدوں کا رنگ لایا ہے
اچھل رہا ہے زمانے میں نام آزادی۔۔
"مما مما ہمارے اسکول میں یوم آزادی کے لیے پروگرام رکھا ہےمجھے قومی نغمہ سنانا ہے اور اس کے لۓ جھنڈا بھی منگوایا ہے میں اسکول لے کر
جاؤں گا "۔
سنان نے اسکول سے آتے ہی پرجوش انداز میں صفیہ بیگم کو کہا۔۔
صفیہ بیگم اور جہانگیر صاحب کے تین اولاد ہیں سنان ، منان اور افغان جو کہ اپنے والدین کے لاڈلے ہیں۔ "اچھا تو سنان آپ نےاس پروگرام میں آپ کو قومی نغمہ سنانا ہے اور منان ،افغان آپ نے حصہ نہیں لیا اور صرف نغمہ ہی سنانے ہیں کیا کوئ تاریخ کے حوالے سے بات یا کوئ ٹیبلو یا تقاریر نہیں ہوں گیں جس سے آپ کو یہ اندازہ ہو پاکستان بننے کا کیا مقصد کیا عوامل تھے کیسے پاکستان وجود میں آیا اور اس کے بننے کے بعد کے کیا مسائل درپیش تھے اور مسلمانوں نے کیا کیا قربانیاں دیں۔
صفیہ بیگم بچوں کے لۓ کھانا گرم کرتے ہوۓ بولیں۔۔
"جی جی مما بہت اچھا پروگرام ترتیب دے رہے ہیں اس میں تقاریر، ٹیبلواور بہت سے مہمان خصوصی ہوں گےجو ہمارے ملک پاکستان کی تاریخ کے سلسلے میں روشنی ڈالیں گے دیکھۓ گا اس سے ہمیں اس سے سبق ملے گا اور ہم کو اپنے ملک کے للیےکچھ کرنے کا عزم بھی پیدا ہوگا اور میں نے تقریری مقابلے میں حصہ لیا ہے". منان بولا۔ "ارے واہ یہ تو بہت اچھی بات ہےصفیہ بیگم خوش ہو کر میز پر کھانا لگاتے ہوئےبولیں۔"امی اور ابو آپ بھی چلیۓ گا اسکول سب کےوالدین کو بھی بلایا ہےاور آپ کو پتا ہے نغمہ میں اور تقاریر میں حصہ لینے والے بچوں کو سفید کرتا شلوار اور ہرے دوپٹے گلے ڈالنے ہونگے اور ٹیبلو میں ڈرامہ کے کردار کے مطابق، میں نے تو ٹیبلو میں حصہ لیا ہے میں قائد آعظم بنوں گا، کتنا مزا آۓ گا نہ"....
افغان بھی پر جوش انداز میں بولا ۔"ارے واہ ہم تو ضرور جائیں گے صفیہ بیگم نےبچوں کا جوش خروش دیکھتے ہوۓ کہا۔۔۔ دل سے نکلے گی نہ مر کر بھی وطن کی الفت،،،۔
میری مٹی سے بھی خوشبوئے وفا آئے گی۔
اسی طرح خوشگوارماحول میں کھانا کھایا گیااب سب کو یوم آزادی کاانتظار تھااب روز منان اورسنان تقریر اور ملی نغمہ سنانے کی پریکٹس کرتے یوں یوں اگلے دن یوم ازادی یعنی 14 اگست کا دن آنے والا تھا۔
،ہر طرف چہل پہل تھی اور آس پاس کے گھروں میں جھنڈیوں کی سجاوٹ کی تھی اورکچھ گھروں میں جھنڈے لگے تھےاور سنان ،منان نے بھی اپنے گھر کو نہ صرف جھنڈیوں سے سجایا تھا بلکہ پاکستان کا جھنڈا اور لائٹیں بھی لگا دیں اورآج تو کسی کو خوشی سے نیند ہی نہیں آرہی تھی۔
"بیٹا چلو اب سو جاؤ صبح اسکول بھی جانا ہے صفیہ بیگم نے چھت پر آکر کہا کہ سب بچے اور تو اور جہانگیر صاحب بھی بچوں کے ساتھ بچہ بنے ہوۓ تھے ۔
سب نے صفیہ بیگم کی آواز سنی تو دوڑ کےنیچےآئے اورسونےکی تیاری کرنے لگے۔
"چلو بھئی اٹھ جاؤ صبح ہو گی اسکول جانا ہےآج تو 14 اگست ہے یوم آزادی کا دن آج ہماراملک پاکستان آزاد ہواہم مسلمان اپنی الگ مملکت میں سانس لے رہے اور اس خوشی کو یاد کر نا ہے نئ امنگ کے ساتھ اٹھنا ہے اور آج تو اسکول میں پروگرام بھی ہے اب اٹھ جاؤ". صفیہ بیگم بولیں.
سب نے جیسے ہی صفیہ بیگم کی پکار سنی سب فورا اٹھ بیٹھےاور اسکول کےلیے تیار ہونے لگے اور صفیہ بیگم ناشتہ بنانے کے لیے کچن کی طرف چلی گئیں ناشتہ کر کے سب اسکول کی طرف روانہ ہوئےراستے میں ہر طرف رونق ہی رونق تھی ہر طرف پاکستان کے جھنڈے اور جھنڈیوں کی سجاوٹ کی گئ تھی اور ہر اسکول سے بچوں کے ملی نغمے کی آوازیں سنائیں دے رہی تھی سب میں ایک طرح کے جزبہ دکھائ دے رہا تھا اس طرح وہ سب اسکول پہنچے۔ انھوں نے پھر سے پریکٹس کی اور وہ وقت بھی آگیا جب پروگرام کا باقاعدہ آغاز کیا گیا صفیہ بیگم اور جہانگیر صاحب بھی آگۓ تھے سب سے پہلے سب والدین کو خوش آمدید کہا گیا اور اس کے لیے ہر جماعت کے بچوں نے ایک ترانہ سنایا پھر تلاوت ہوئ ، نعت سنائی گئی ، حدیث سنائی گئی پھر تقاریر کا مقابلہ شروں ہوا جس میں سب بچوں نے بھرپور اپنا حصہ ڈالا اور اچھے طریقے سے اپنے وطن سے محبت کا اظہار کیا اس کے بعد ٹیبلو پیش کیا گیا ٹیبلو بھی بہت زبردست طریقہ سے کیا گیا ۔
ایسا لگ رہا تھا وہ وقت دوبارہ آگیا ہو جب ہندستان الگ ہواکیوں کے اسٹیج پر ایسا ماحول دیا گیا تھااوربچوں نے ایسی اداکاری کی کہ سب والدین کی آنکھوں سے آنسو آگۓ اس میں قائد آعظم اور ان کے ساتھیوں اورمسلمانوں کی جدوجہد دکھای گی ان پر جو مظالم کیے گئے ان سب کی نشاندہی کیآخر کار 14 اگست 1947 کو پاکستان وجود مے آگیا ان سب کا منظر ایسا پیش کیا گیا کہ حقیقت کا گمان ہوا۔ پھر ملی نغمے کا مقابلہ ہوا آخر میں مہمان خصوصی نے پاکستان کے بننے کے بعد مسلمانوں کو جو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور پڑھ رہا ہے اس پر روشنی ڈالی اور مقابلہ میں حصہ لینے والے بچوں کو انعامات پیش کۓ ، سنان کو ملی نغمہ میں ایوارڈ دیا گیا ،اور منان کو بہترین تقریر پر انعام ملا۔
اس طرح آج سب بچے ایک نئی امنگ کے ساتھ گھر جارہے تھے کہ ہم پڑھ لکھ کر کچھ ایسا بن کردکھائیں گے اس ملک کے لۓ کچھ کر کے دکھائیں گے اور اس کا نام روشن کریں گے۔
ہے محبت اس وطن سے اپنی مٹی سے ہمیں ،،،،۔
اس لۓ اپنی کریں گے جان و تن قربان ہم۔۔



































