
کرن وسیم
بحیثیت مسلمان یہ ہم سب کیلیےلمحہ فکریہ ہے کہ ہمارے ملک میں اسلامی شرعی سزاؤں تک بات کیوں نہیں پہنچنے دی جاتی؟؟ بےتکےاورخودساختہ
اقدامات اور فیصلوں کو قرآنی اور الٰہٰی احکامات پر فوقیت دینا کہاں کی عقلمندی اور دوراندیشی ہے...کیا سنگسار (رجم ) کا شرعی حکم ایک مسلم معاشرے کو کفایت نہ کرےگا؟؟؟ نعوذباللہ...
ایک انتہائ غیراخلاقی فعل کی مناسب ترین سزا ہمارے دین میں موجود ہوتے ہوئےبھی ہم دوسرے غیر انسانی , غیر فطری طریقے تلاشتے پھر رہے ہیں..کم علم عوام کے غم و غصے کو ایک غیر شرعی سزا کے نفاذ کی طرف موڑا جارہا ہے...حق بات پر یکجا نہ ہونیوالی اقوام پر سزا کے طور پر ایسے عقل و شعور سے عاری حکمران ہی مسلط ہوجاتے ہیں.. جو کسی بھی نتیجے کی پرواہ کیئے بغیر دشمنان دین و ملت کے حکم پر سر تسلیم خم کردیں.. احکام الٰہی سے رجوع کرنا عار سمجھیں..
حق کی قبولیت میں اتنا تردد کیوں؟؟
ہم اور ہمارے حکمران باشعور مسلمان کہلانےکےلائق ہیں؟؟
قرآن اورشریعت کی طرف کب پلٹیں گے؟؟
ریپ کے مجرم کی اسلامی سزا موجود ہونے کےباوجود کل پارلیمنٹ میں یہ مضحکہ خیز سزا کا بل کیوں منظورکیا گیا۔۔ کوڑے، رجم جیسی سخت سزا کو نظر انداز کرکے یہ مغرب کی خوشنودی کیلئے عجیب وغریب سزا کے بل پیش ہورہے ہیں ۔۔ نعوذ باللہ یہ لوگ اللہ کے قوانین کےباغی کیوں بن رہےہیں۔۔
ہم اورہمارے بےحس حکمران ، یہود ونصارٰی کی پیروی کرتےہوئےاحکام شرعی کےبرعکس خودساختہ قوانین بنانےکی خطرناک روش پر دوڑےچلے جارہے ہیں.. اللہ کا نازل کردہ فیصلہ رد کرکے دنیا و آخرت میں رسوائی ہی مقدر ہوگی..
ہمارے ملک کا موجودہ عدالتی نظام , پولیس اور دیگر اداروں کی منفی کارکردگی , رشوت اورسیاسی دباؤ پرحکام کا ڈھیر ہوجانا, کیا ان عناصر کی موجودگی میں کوئ ذی شعور یہ امید کرسکتا ہے کہ کسی بےگناہ کو ہی بھینٹ نہ چڑھادیا جائےگا .
اس جرم کی سزا تو سرعام دینےکاحکم ہے تاکہ باعث عبرت ہو.. تو پیش کردہ بل میں جو مضحکہ خیز سزا(castration of rapist) تجویز کی گئی ہے وہ اس قابل ہے کہ خواص وعوام میں اسکا چرچہ کیا جاسکے؟؟
کیسے ثابت کیا جائےگا کہ سزا پر عمل درآمد ہوا بھی ہے کہ نہیں؟؟
کیا ملزم اس سزا کے بعد وکٹم کو کسی دوسری طرح سے انتقام کا نشانہ نہیں بنائے گا ؟؟
موجودہ کرپٹ نظام کے تحت سزا و جزا کا عمل کسی طور شفاف نہیں قرار دیا جاسکتا ۔۔
اس صورت میں علماء کرام کی اہم ذمہ داری ہےکہ وہ شرعی حد نافذ کرنے پر زوردیں..حکومت پر دباؤ ڈالا جائے کہ قرآن میں نازل شدہ حد نافذ کی جائے.. آج اگر یہ موقع غفلت کی نذر کردیاگیا تو آئندہ بھی ایسے ہی بےتکے فیصلے اور قوانین بنتے رہین گے اور عدل و انصاف ایک مذاق بن کررہ جائے
گا...



































