تاریک راہوں کا سفر

کرن وسیم

نوبل انعام یافتہ جرمن ماہر حیاتیات پروفیسر نیسلین وولہارڈ "دی پیراڈائز" کےاپنےآرٹیکل میں لکھتی ہیں کہ کسی بھی انسان

کیلئے اپنی جینڈر تبدیل کرنا محض ایک لا ابالی پن یا غیر حقیقی خواہش توہوسکتی ہےدرحقیقت یہ ممکن ہی نہیں ہے۔اس حوالے سے کی جانیوالی سرجریز ، جینیٹل ریموونگ، مینٹل کاونسیلنگ یا جو کچھ بھی مگرنہ کوئی ہارمونل یا کروموسوم کی تبدیلی ممکن ہوسکتی ہے نہ ہی جذباتیت کی ۔

ایک فرد کی خواہش سےلیکرحکومتی پالیسیز تک ۔۔کتنی ہی کوششیں اس ضمن میں کی جارہی ہیں لیکن حیاتیاتی میدان میں یہ سب ناکامی کے راستے ہیں ۔ حقیقت یہی ہےکہ سوائے لباس کی طرح کسی کی ظاہری ساخت کو مخصوص شکل میں ڈھالنے کے ، کوئ بھی تبدیلی واقع نہیں ہوسکتی ۔ ہارمونز کی بے ترتیبی کسی عورت کی آواز میں مردانہ وزن پیدا کرسکتی ہے ، چہرے اور جسم پر بالوں کی افزائش اور بڑھوتری میں اضافہ کرسکتی ہے ۔ لیکن عورت کی اندرونی خصوصیات ، بچوں کی پیدائش کی صلاحیت ، زنانہ ساخت و جذبات میں اس ظاہری حالت سے کوئ فرق نہیں پڑتا ۔ بلکہ یہ ہارمونز کی بے ترتیبی صحیح علاج کے ذریعے دور کی جاسکتی ہے ۔ بجائے اس عورت کو ہی جینڈر ٹرانسفارمیشن کے ہولناک عمل سے گزارا جائے ۔ بیمار کو اس بیماری کے ساتھ ہی جینے کا حق دیا جائے اور اسکی قانون سازی کے نام پر معاشرے کے ایک بڑے طبقے کو تباہی کے راستوں کا مسافر بنادیا جائے ۔

حیاتیاتی دنیا میں جنس فقط دو ہی ہیں ۔ نر اور مادہ ۔۔ تیسری جنس  ایک ہارمونل ڈس آرڈر یا صنفی بیماری تو ہے مگر باقاعدہ کوئی جنس نہیں گردانی جاسکتی ، نہ ہی اس بیمار خواہش پر کسی مرد کو عورت یا عورت کو مرد بناکر ایک مکمل انسان کا روپ دیا جاسکتا ہے ۔ نہ دوسری مخلوقات میں ایسا کوئ امکان ہوسکتا ہے۔۔

  سائنس ڈائریکٹ نامی مشہورویب سائٹ پر ڈاکٹرمورین ڈی کونلی ، مارکوس جے زاروس ، چارلس بوروکس ، کرسٹین ایل ایم جوزف جیسے ماہرین ٹرانس جینڈر نوجوانوں کی ذہنی صحت پر ریسرچ آرٹیکلز لکھتے رہے ہیں ۔ ان سب کی مشترکہ ریسرچ میں بھی یہی بات سامنے آئی ہے کہ جینڈر ٹرانسفارمڈ نوجوانوں میں ڈپریشن ، خودکشی اور خود سوزی کے واقعات خطرناک حد تک عروج پر ہیں ۔ یہ نوجوان اس عمل سے گزرنےکے بعد انتہائی مجرمانہ سوچ کے حامل ہوجاتے ہیں ۔ ناکارہ پن اور بیچارگی کی تصویر بنے ہوئے یہ نوجوان کسی بھی طور پر معاشرے میں فعال کردار ادا کرنے سے بھی قاصر ہیں اور ان کی کاونسیلنگ کے بعد یہ حقائق بھی سامنے آئے ہیں کہ وہ اپنی پرانی حالت میں لوٹ جانا چاہتے ہیں لیکن اس  ٹرانسفارمیشن کے بعد یہ قطعی ممکن نہیں ۔یہ وہ حقائق ہیں جو گمراہیوں کے اندھیرے میں ٹھوکریں کھانے اوراپنے وجود کو زخموں سے چور کرلینے کے بعد ہیومینیزم کےعلمبرداروں کے سامنے آتےجارہے ہیں ۔۔ رب العالمین نے اسی حالت سے انسانیت کو بچانا چاہا۔ " اور یہ کہ اسی نے نراورمادہ کا جوڑا پیدا کیا۔ "( النجم-45 )

لوگو ! اپنے رب سے ڈرو جس نےتم کو ایک جان سےپیداکیا اوراُسی جان سے اس کاجوڑابنایا اوران دونوں سے بہت مرد و عورت دُنیا میں پھیلا دیے۔

(النساء - آیت1)خالق کی تخلیق سے انحراف فقط تباہی ہے۔اس حقیقت کوانسانیت کی بربادی سےقبل تسلیم کرلینے میں ہی عافیت ہے ۔ ضروری نہیں ہے کہ ہر بار پتھروں کی بارش ہو ۔ اللہ کے لشکروں کو محدود یا کمزور نہ سمجھا جائے ۔۔

پروفیسر ایمیلی لیفرائے سترہ اگست دو ہزاربائیس کو اپنے نیویارک پوسٹ کےآرٹیکل میں منکی پاکس سےٓہونیوالی پہلی موت کے بارے میں لکھتی ہیں ۔ مریض ایک ہوموسیکسول مرد تھا ۔ ہیومن سیکسول ہسٹری کے سب سے غلیظ ترین عمل میں ملوث ۔ اس کی ناک ، اعضائے مخصوصہ پراس مرض کے اثرات اس حد تک بڑھ چکے تھے کہ وہ گل سڑ کر گرنے کے قریب ۔

یہ پہلی موت تھی جو پوری دنیا میں منکی پاکس کے مرض کی وجہ سے ہوئی تھی ۔ اس کے بعد تحقیق کے در کھلے تو انکشاف ہوا کہ اس مرض میں مبتلا اکثریت کا تعلق اسی کمیونٹی سےتھا جن کو گے اور لیسبین کہا جاتا ہے ۔

تحقیق اور حقائق بہت بھیانک رخ دکھا رہے ہیں جس میں انسان کو جھونکنے کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ میڈیا کے ذریعے ذہن سازی کرنیوالے پوری تیاری کے ساتھ حملہ آور ہورہےہیں۔جوائے لینڈ نام کی فلم ایسے ہی خود ساختہ ٹرانس جینڈرز کو نارملائز کرنے کی مذموم کوشش ہے۔

اس فلم میں مخنث اورجینڈر ٹرانسفارمڈ افراد سےمحبت اور شادی کے تعلق کو نارمل دکھا کر خاندانی نظام کو بھی تضحیک و تخریب کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ گمراہ معاشروں اور لادین اقوام کے غلط طرزِعمل نے ان مغربی معاشروں کو تو بحر حال تباہی سے ہمکنار کر ہی دیا ہے لیکن مسلمان کہ جنہیں فلاح انسانیت کے راستوں کا علم ہے تو پھر یہ فطرت سے منحرف ، گمراہ انسانیت انکی ذمہ داری میں شامل ہے ۔ اس طوفان کو بزور قوت روکیے ۔۔ فکر کیجیے ۔۔۔ خدارا۔

 

نوٹ : ایڈیٹر کا بلاگر کے خیالات ست متفق ہونا ضروری نہیں ( ادارہ رنگ نو )

 

 

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے