سیرتِ نبوی مسلمانوں کیلئے لائق تقلید

مجاہد عالم ندوی/ پٹنہ

ماہ ربیع الاوّل عالم انسانیت کے لیے موسم بہار اور فصل ربیع کا مہینہ ہے،یہ وہ مقدس ،محترم اورمتبرک مہینہ ہےجس کی بارہ تاریخ بعض

روایات کے مطابق نو تاریخ کو انسانیت کے سب سے بڑے مسیحا ، نجات دہندہ ، یتیموں کا والی ، غلاموں کا مولیٰ،  فقیروں کا ملجا ، ضعیفوں کا ماویٰ ، محسن انسانیت ، رحمت عالم ، معلم کائنات ، امام انقلاب ، ہادئ برحق، صادق و امین ، سید الاولین و الآخرین  نبی امّی یعنی حضور اکرم محمد مصطفٰی صلی اللّٰہ علیہ وسلم رسول داعی و مبلغ بن کر اس دنیا میں تشریف لائے ، رسول اکرم سے محبت ایمان کا لازمی جزو ہی نہیں بلکہ عین ایمان ہے ، اس کے بغیر ایمان کا تصور ناممکن ہے ۔

       ماہ ربیع الاوّل کی آمد مسلمانوں کی توجہ اس طرف مبذول کراتی ہےکہ وہ رسول اکرم صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی بعثت کی اہمیت کو سمجھیں ، اور اللّٰہ رب العزت کی اس نعمت کا شکر ادا کریں کہ ان کے ذریعے پوری انسانیت کو تباہ ہونے سے بچا دیا ، اور اس اہمیت کے لحاظ سے اپنے اس نبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی مکمل اتباع کریں اور اسوہ رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم کو اختیار کریں ،  اس نبی آخری الزماں صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی حیات طیبہ میں انسانی زندگی کے تمام پہلوؤں کی رہنمائی اور رہبری ہے ۔

        لہٰذا! ہر انسان کو چاہیے کہ وہ اپنی فلاح و اصلاح کے لیے آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے اسوہ حسنہ اور آپ کی سیرتِ طیبہ کو اختیار کریں ، اور بغیر آپ کی اتباع اور پیروی کے انسان اس شرافت اور عظمت کو حاصل نہیں کر سکتا ہے جس کا حصول آپ کی کامل اتباع سے مربوط ہے ۔

        لہٰذا! آپ کی حیات مبارکہ میں انسانی رفعت و عظمت کے حصول کا بہترین نمونہ اور کامل نظام موجود ہے ۔  سیرتِ نبوی میں مرد و عورت ، انفرادی و اجتماعی زندگی ، خاندان ، سماج اور معاشرہ کے اجتماعی تعلقات کا نمونہ موجود ہے ، اس وجہ سے اسوہ رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم زندگی کا کامل اور ہمہ گیر دستورِ حیات قرار پایا ہے ۔

  اگر انسان اس کو اختیار کر لے تو اپنی رفعت و عظمت اور شرافت کوحاصل کرسکتا ہے،لیکن اگراس نے اس سلسلہ میں کوتاہی کی اور خواہشاتِ نفس کو ترجیح دی تو اس سے یہ مقام بلند حاصل نہیں ہو سکتا ہےبلکہ وہ جانوروں سے بھی زیادہ بدتر ہو جاتا ہے،وہ حیوانیت اوردرندگی پر اتر آتا ہے ۔

مسلمان اپنی زندگی میں آنےوالےتمام معاملات میں اسوہ نبی کو شامل کرکےہی خوشگوار اورعزت کی زندگی گزارسکتے ہیں .ہرمسلمان کی ذمہ داری اور عقیدت و محبت رسول کا تقاضہ ہے کہ اپنے آپ کو رسول پاک کی سنتوں کے سانچے میں ڈھالنے کا عزم مصمم کر لیں ، اور ہر موقعہ پر انہیں سنتوں کی عملی تفسیر بن کر سامنے آئیں، دل و زبان اور عمل میں یکسانیت پیدا کریں ، ریا کاری ، نام و نمود سے بچیں ، خلوص و للٰہیت کو اپنا لیں ، ایثار و قربانی پر کمر بستہ رہیں ،صبر و استقلال کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں ، کسی بھی غریب و ناچار مجبور کی طاقت بھر مدد کریں ،  مظلوم کی حمایت ، حق کی پاسداری کریں ،علماء کرام ، حفاظ کرام ،  مساجد کے اماموں و مؤذنوں کی  عزت و احترام کریں ، تعلیم کو عام کرنے میں بھر پور حصہ لیں ، اچھی اور نیک باتیں بلا جھجھک مگر شفقت واحترام کے ساتھ دوسروں کو بتائیں ، اختلاف و انتشار سے بچنے و بچانے کی پوری کوشش کریں ، دینی و اسلامی کتابوں کا مسلسل مطالعہ کر کےعلم میں اضافہ کریں ، بے حیائی ، بے پردگی ، اور عریانیت سے احتراز لازم رکھیں ، اولاد کو دینی تعلیم بھر پور دیں ، جہاں کہیں رہیں جس مجلس میں رہیں جس سوسائٹی میں رہیں ایک سچے مسلمان بن کر رہیں ، اسلامی تعلیمات آداب و اخلاق کی عملی اورزبانی تبلیغ میں کسی قسم کی ہچکچاہٹ محسوس نہ کریں ۔

        موجودہ حالات میں ہماری ذلت و رسوائی کا سبب تعلیمات نبوی سے انحراف کا نتیجہ ہے ،محبت رسول اورعشقِ رسول کےدعویدار اپنی زندگیوں میں اسوہ نبی شامل کر کے ہی حقیقی محبت اور عشقِ محمدی کا لطف اٹھا سکتے ہیں ،محسن کائنات صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ ٫٫ جس نے میری سنت سے محبت کی اس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے مجھ سےمحبت کی وہ جنت میں میرے ساتھ ہوں گے ٬٬۔

اتباع سنت اور اطاعت رسول صرف چندعبادات تک محدود نہیں بلکہ یہ اطاعت رسول پوری زندگی پر محیط ہے ، نماز کی ادائیگی میں جس طرح اتباع سنت مطلوب ہے اسی طرح اخلاق و کردار میں بھی اتباع سنت مطلوب ہے ، جس طرح روزے میں حج اور عمرہ میں مکمل اتباع سنت مطلوب ہے تمام حالات میں بھی اتباع رسول ہی مقصود ہے ۔ شادی بیاہ خوشی و غم ایصالِ ثواب زیارت قبور حقوق العباد ، حقوقِ اللّٰہ کی ادائیگی میں طریقہ نبی لازم ہے ۔ ہر مسلمان اپنی ذاتی زندگی کا محاسبہ کرے کہ ہمارے شب و روزمیں عشقِ نبی کس قدر اہمیت رکھتا ہے ۔

ماہ ربیع الاوّل ہر سال ہمیں کیا پیغام دیتا ہے اور ہم اس پیغام کو کتنی اہمیت کے ساتھ اپنی زندگی میں شامل کرتے ہیں ، آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی حیات مبارکہ ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے ، جس کی روشنی میں بے خوف و خطر زندگی گزاری جا سکتی ہے ۔

اللّٰہ رب العزت ہم سب کو راہِ ہدایت کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین!

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

لاہور میں اندوہناک واقعہ ، نوجوان نے خاتون اور دو بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

لاہور( ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے مزنگ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان نے خاتون اور اس کے دو بچوں کو فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

یوم مئی :جشن یا مزدوروں کا مذاق (نگہت پروین )

نگہت پروین

آج تو مزہ آگیا ،آج لیبر ڈے کی چھٹی ہے، دیر تک سوؤں گی ،موبائل پر فلم دیکھوں گی اور بس مزے کروں گی ۔

... مزید پڑھیے

محنتوں کے خوگر                                    (بلاک)

 لبنیٰ مزمل انصاری

           کہنا کتنا خوبصورت لگتا ہے ۔مگر جب اس دن کو دیکھیں ۔تو یہ ہر گز یوم مزدور

... مزید پڑھیے

ہم ہی جانیں اپنا دکھ (بنت خلیل )

بنت خلیل /بہاولپور

آپ کیا جانو۔۔۔ہم ہی جانیں اپنا دکھ۔ ووہ اپنی جان سے عزیز لوگ ۔۔۔وہ بڑے لوگ، جن کے بغیر زندگی گزارنے کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے تھے۔۔۔

... مزید پڑھیے