
مجاہد عالم ندوی/ بہارانڈیا
ں ملک کےہر علاقے میں موجود دینی مکاتب و مدارس اور اسکولز میں ششماہی امتحانات کی سرگرمیاں زوروں پر ہیں، وہیں فیض
ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئرٹرسٹ کےتحت چلنےوالا ایک دینی وعصری ادارہ الفیض ماڈل اکیڈمی بابوآن بسمتیہ ارریہ بہار کےطلبہ و طالبات کےمابین سال رواں کا ششماہی امتحان نہایت ہی نظم و ضبط کے ساتھ شروع ہوا۔ طلبہ و طالبات پوری یکسوئی اور لگن کے ساتھ امتحانی پرچوں کو حل کرنے میں مصروف ہیں ۔( الحمد للہ )
امتحانات کا یہ مرحلہ بچوں کی تعلیمی سفر میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔واضح رہے کہ امتحانات کا یہ سلسلہ آئندہ 25 اکتوبر تک جاری رہے گا ۔الفیض ماڈل اکیڈمی بابوآن بسمتیہ ارریہ بہار جہاں ایک طرف تعلیم و تربیت کے میدان میں اپنا نمایاں کردار ادا کر رہا ہے وہیں امتحانات کے معاملے میں بھی نہایت ہی حساس و چاق وچوبند ہے۔
امتحان لینے میں اساتذہ اکیڈمی کے علاوہ گرد و نواح کے دیگر تعلیمی اداروں کے ماہر وجید اساتذہ کی بیش قیمت خدمات لی جا رہی ہیں ،جن میں اکیڈمی کے متحرک و فعال اور ذی لیاقت بانی و چیئرمین ڈاکٹر امان اللہ مدنی حفظہ اللہ بطور خاص قابل ذکر ہیں۔
الفیض ماڈل اکیڈمی بابوآن بسمتیہ ارریہ بہاربچے اور بچیوں کی تعلیم و تربیت کےحوالے سے ایک شہرت یافتہ دینی و عصری ،معیاری و مثالی دانش گاہ ہےجہاں جماعت نرسری تا جماعت دہم تک کی تعلیم ہو رہی ہےاور چالیس سے زائد لائق و فائق معلمین و معلمات پورے خلوص و محبت کے ساتھ تدریسی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
آخر میں اللہ تعالٰی سےدعا گو ہوں کہ الٰہی تُو ہمارے طلبہ و طالبات کو علمی وعملی ترقیوں سے نوازے اور اکیڈمی کو ظاہری و باطنی ترقیات سے مالا مال فرمائے اور صبح قیامت تک آباد و شاداب رکھے۔آمین یا رب العالمین





































