سیالکوٹ واقعہ۔۔۔

عرفان عمر

کل کے واقعہ پر اتنا شدید ردعمل میرے لیے بڑا حیران کن ہے، ہم اتنی حیرت کا شکار کیوں ہو رہے ہیں، کیا کل جو کچھ سیالکوٹ میں ہوا، ہم اپنے اطراف

میں روازنہ اس طرح کی سوچ کو پروان چڑھتا نہیں دیکھتے؟ ممکن ہے آپ کو نظر نا آیا ہو مگر ہم تو دیکھتے رہتے ہیں یا شاید مجھے ہی نظر آتا ہے جو شاید آپ سب نہیں دیکھ پاتے یا دیکھنا نہیں چاہتے، ہم نے جو بیمار سوچ و تعصب، نفرت و درندگی بوئی ہے وہی تو ہم کاٹ رہے ہیں اس میں اتنے تعجب کی کیا بات ہے؟

اگر ہم اپنے آپ پر کافر کافر کا غلیظ و مکروہ فلسفہ مسلط ہونے دیتے ہیں یا مسلط کرنے کو نظریہ ضرورت کے تحت قبول کرتے ہیں تو ایک کافر کو جہنم واصل کیے جانے پر ہم اتنی حیرت میں کیوں پڑگئے ہیں، جنہوں نے اس سری لنکن کافر کو جہنم واصل کیا ہے(بقول ان درندوں کے) وہ تو سب کہ سب سچے مسلمان و عاشق رسول و اہل بیت و اصحاب تھے یا ہونگے تو وہ بلا کسی بے گناہ یا بے قصور کو سر بازار تھوڑی ملکر مار مار کر زندہ جلائینگے، اس سری لنکن نے لازماً ایسا کچھ نا کچھ کیا ہوگا اسی لیے تو ان سینکڑوں عاشقان رسول(نام نہاد) نے اللہ اور اس کے دین کی حفاظت کے لیے کیا ہوگا شاید، مگر ایک بات مجھے سمجھ میں نہیں آتی کہ یہ کیسا بزدل فلسفہ انہوں نے اپنا رکھا ہے کہ ان کی ہمت جب ہوتی ہے جب یہ کسی اکیلے یا کمزور انسان کو اپنا شکار بناتے ہیں وگرنہ انکے محلوں میں ہر وہ غیر اسلامی، غیر انسانی، غیر قانونی اور غیر اخلاقی کام ہوتا ہے جن کے سامنے سے یہ بھیگی بلی کی طرح گزر جاتے ہیں، اس وقت انکی ہمت انکا جذبہ ایمانی، انکا جذبہ عشق رسول کہا چلا جاتا ہے؟ کیا ان میں اتنی ہمت نہیں ہے کہ اس ملک میں جاری زیادتیوں کے لیے بھی ہمت دکھائیں؟ کیا یہ ہمیشہ ایسے ہی نہتوں کو موت کے گھاٹ اتارتے رہیںگے؟

انکی ہمت جواب دے جاتی ہے جب ملک کا قانون روزانہ بنیادوں پر کمزوروں کو اپنے اس بوسیدہ و بدبودار نظام تلے روندتا ہے؟ کیا جب بے قصور باہمت نوجوانوں کا شہید کیا جاتا ہے تو یہ لوگ کیوں اس طرح طیش میں نہیں آتے؟

میں دین اور اسلام کے بارے میں زیادہ تو نہیں جانتا پر اتنا تو جانتا ہو کہ اسلامی ریاست میں غیر مسلوں کو مسلمانوں سے زیادہ انصاف فراہم کرنا بھی اسلامی اقدار و شعار کا شیوہ ہے، مگر ہم تو بحیثیت قوم ہی مردہ ہو چکے ہیں، اسکی وجہ اس ملک کا گلہ سڑا بوسیدہ نظام ہے اور اس ملک کو تباہ و برباد کرنے والے اس نظام سے وابستہ طبقہ ہے جو اس ملک کو ایک کمپنی کے طرز پر گزشتہ سات دہائیوں سے چلا رہا ہے،اور اس کمپنی راج کو دوام بخشنے کے لیے انہیں اس طرح کے شدت پسند و جاہل طبقات کی ضرورت پڑتی رہتی ہے اور دوسری طرف اسی طبقے نے اس ملک کے سیاسی و سماجی ڈھانچہ کو اتنا کھوکھلا کر رکھا ہے کہ اب انہیں وہاں سے کوئی خطرہ محسوس نہیں ہوتا، دوسری جانب انہوں نے اس ملک کے عدالتی نظام کا وہ حال کردیا ہے جیسے کہ ایک نیم مردہ جسم،

ہمارا اجتماعی زوال یہ ہے کہ ایک نہتے کو مارا جارہا تھا جلایا جارہا تھا مگر ایسے دو چار لوگ بھی ہم نے پانچ سو افراد کے ہجوم میں بھی دو چار انسان نہیں چھوڑ رکھے جو کم از کم اس عمل کو روکنے کی کوشش کرتے، یا ممکن ہے کچھ افراد ہماری طرح سوچتے بھی ہوں مگر اتنی ہمت شاید نا ہورہی ہو کہ محض اس عمل کی مخالفت ہی کرنے کی کوشش کرتے، ممکن ہے انہیں خدشہ ہو کہ کہی انکے ساتھ بھی وہی سلوک نا ہو جائے!

ہم نے ایسا ایک تھانہ، ادارہ نہیں چھوڑ رکھا جوہمت کرتا اور آگے بڑھ کر ایسے غیر انسانی و غیر اسلامی عمل کو روک پاتا؟ اسلام کا نام جتنا ہم لیتے ہیں اور استعمال کرتے ہیں شاید ہی کسی اور نے کھبی اسلام کو اتنا نقصان پہنچایا ہو جتنا ان جیسے جاہل درندوں نے نقصان پہنچایا ہے ہم مسلمان تو دور ہے پہلے انسان تو بن جائیں

ممکن ہے کل کوئی اسلام بچانے یا عشق رسول کہ شوق میں مجھے یا آپ کو ہی قتل کرنے کہ در پہ ہو۔۔۔

شہر شہر کی خبریں

اسلام امن، محبت اور سلامتی کا دین ہے: پروفیسر ڈاکٹر نگار سجاد ظہیر، ہمدرد شوری کے اجلاس سے خطاب

کراچی( نمائندہ رنگ نو )مسلم ریاست کے لیے جو واضح اسلامی اصول ہیں اُن میں سب سے اہم یہ ہے کہ اُس کے پڑوسی اُس سے محفوظ ہوں، تاہم

... مزید پڑھیے

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

بریانی اور تربوز کھانے سے ایک ہی خاندان کی ہلاکت، اصل وجہ سامنے آگئی


 نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت  کے شہر ممبئی میں میاں، بیوی اور دو کمسن بچیوں کی پراسرار ہلاکت کے واقعے کی اصل وجہ سامنے آگئی،

... مزید پڑھیے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

صحت بخش کھائیں ،بیماریوں سے بچیں (زین صدیقی)

 زین صدیقی

اپنی زندگی میں ہم ہر سطح پر کھانے میں احتیاط نہیں برت رہے ،کہیں دل کے ہاتھوں مجبور ہوتے

... مزید پڑھیے

ماں محبت کا حسین  روپ (سعدیہ عارف )

سعدیہ عارف

دنیا میں اگر کوئی رشتہ سب سے زیادہ پاک، بے لوث اور سچا ہے تو وہ ماں کا رشتہ ہے۔ ماں

... مزید پڑھیے

اے آئی ،فوائد اور مضمرات (شبانہ حفیظ)

شبانہ اشفاق

سائنس نے اتنی ترقی کر لی ہے کہ اس نے مشین کے اندر مختلف معلومات کی ڈیوائس فٹ

... مزید پڑھیے