
شبانہ حفیظہ
مسکان اندرون سندھ سکھر کی رہنی والی سات سال کی معصوم بچی تھی اکثرماں باپ کے ساتھ کراچی اپنے ماموں کے گھر
آتی تھی اسے کراچی بہت پسند تھا۔
جیسے جیسے وہ بڑی ہوئی کراچی اور سکھر کی چیزوں میں فرق نظر آیا کراچی کی سڑکیں اور مکانات جو ٹایلز
سے آرائستہ ہوتے اور سٹرکوں کے چاروں طرف ہرے بھرے درخت بہت پسند آتے, جب بھی کراچی آتی تو سکھر جانے کا دل نہیں چاہتا ہے وہاں کے گھر جو بڑے بڑے صحن اور بڑی بڑی چھت پر مشتمل ہے صبح وشام صفائی کر کے بھی صاف نظر نہ آتے اسی طرح وقت گذرتا گیا.
مسکان بڑی ہوگی اپنی تعلم میں ایسی مصروف ہوئی کہ کراچی کا راستہ ہی بھول گی ۔تعلیم مکمل ہوتے ہی شادی ہوگی اپنے شوہر اور بچوں میں مصروف ہوگئی.
جب بچوں نے سیکنڈ ائیر پاس کرلیا مزید تعلیم حاصل کرنے کے لیے مسکان کا گھرانہ کراچی شیفٹ ہوگیا لیکن مسکان کراچی کو دیکھ کر حیران زیدہ ہوگئی۔
کیا یہ وہی کراچی ہے جو مجھے اسقدر پسند تھا میری خواہش تھی کہ کاش میں کراچی ہی شیفٹ ھو جاؤں آج اتنے سالوں کے بعد میری خواہش پوری ہوئی تو کراچی وہ کراچی ہی نہ رہا جو مجھے پسند تھا یہاں اتنی اونچی اونچی بلڈنگ قریب قریب کھڑی ہیں کہ نہ دھوپ نہ ہوا اور نہ سائس لیا جائے سڑک کے کنارے درخت کیا پیدل چلنے کا راستہ نہیں وہ سڑک جہاں بارش کا پانی نہ ٹھرتا ابجگہ جگہ گٹر کا بدبودار پانی کھڑا ہے جگہ جگہ کوڑے کا ڈھیر ہے۔
جسکی وجہ سے کراچی بیماروں کی آماجگاہ ہے مسکان سوچ رہی تھی کہ ہم کراچی کیا آئے کراچی کے ھوکر رہے گئے اب کبھی سکھر جاتے ہیں تو وہی صحن اور چھت الله کی رحمت لگتی ہیں واقعی انسان کسی حال میں خوش نہیں۔



































