
شبانہ حفیظ
خاور اورابراہیم ایک ہی محلہ میں رہتے تھے۔ خاور امیر باپ کا بیٹا تھا اکلوتا ہونے کی وجہ سے لاڈلا بھی تھا ۔
جب اسکول جائے کی عمر ہوئی توخاور کے والد نے خاورکا ایڈمیشن ایک ہائی اسڈینڈر۔پرائیوٹ اسکول میں کرادیا ۔
ابراہیم متوسط طبقےسے تعلق رکھتا تھا اس کے والد نے ابراہیم کا داخلہ محلہ ہی کے مدرسے میں کرادیا ۔
دونوں اپنی تعلیم میں مصروف ہوگئے، لکین ایک محلہ میں رہنےکی وجہ سے اکثرملاقات رہتی تھی۔
ابراہیم نے محسوس کیا کہ خاور کو اسلام کی بنیادی معلومات بھی نہیں ہے۔ ابرہیم کو بہت افسوس ہوا ۔اس نے سوچا کہ میں خاور سے دوستی بڑھاؤ اور پھر اس کو اسلام کے بارے میں معلومات دو کہ ہمارا دین ہم سے کیا تقاضہ کرتاہے۔
ابراہیم جب بھی خاور سے اسلام کے بارے میں بات کرتا خاور غصےمیں آجاتا اور ابراہیم سےکہتا کہ تم چھوٹے۔اسکول سے پڑھے ہو۔تمہاری سوچ بھی چھوٹی ہے دنیا کہاں سے کہاں پہنچ گئی ہے اور تم کیسی باتیں کرتے ہو
ابراہیم اسکی باتوں کو نظر۔انداز کرتے ہوئے کہتا کہ میرا فرض ہے کہ میں تم کو اسلام کےبارے میں ضرور بتاؤ اسی طرح وقت گزتا رہا خاور نے یونی پاس کرلی اور اباھیم عالم بن گیا ۔
خاور نے ابھی یونی پاس۔ہی کی تھی کہ اچانک خاورکے والد کی طبعیت خراب ہوگئی بڑے سےبڑے ڈاکٹرز سےعلاج کروایا لکین طبعت ہے کہ سنبھالنے کا نام ہی نہیں لیتی ہے آخرکار ڈاکٹر کے مشورے سے ہاسپٹل میں ایڈ میڈ کردیا ۔
ابرہیم خاور کے والد کی مزاج پرسی کے۔لے خاورکے پاس اتارہتا تھا ۔
ایک دن ابراہیم سورۃ رحمٰن کا دم والا پانی خاور کودیتے ہوئے کہتا ہےکہ یہ ابو کو پیلاؤ انشااللہ شفا ہوگئی خاور بڑی حیرت سے اسے دیکھتا ہے اور کہتاہے کہ اس پانی سےشفا ہوگئی اور چہرے پر طنزیہ مسکراہٹ سے کہتا ہےاتنی مہنگی دوا اثر نہیں کر رہی یہ پانی کیا اثر کرے گا۔
بلاخر خاور کے والد کا انتقال ہوگیا لاک ڈاؤن کی وجہ سے غسل کرانے والا نہ ملا خاور بہت پریشان تھا کہ کیا کرے ۔ابراہیم اسکے پاس اتاہے۔اور کہتا ہے کہ۔چلو ابو کو غسل کراتے ہیں اس نے غسل کرایا اور نماز جنازہ بھی پڑھی۔
خاور حیران ہوکر ابراہیم کی طرف دیکھتے ہویے سوچتاہے کہ میری ثعلیم کس کام کی جو میرے ابو کے کام نہ ائی اور اگر بیٹا اپنے والد کو غسل دیتا اس کو ثواب بھی ملتا کیونکہ اپنے پیاروں کو اپنے ہاپھ سے غسل دینے کا ثواب ہی اور ہے۔



































