
شبانہ حفیظ
دنیا میں جو بھی انقلاب ہوئے ہیں ان میں نوجوانوں کا ا یک اہم کردارہے،تعلیمی میدان ہو سیاست یا اسپورٹس ہر میدان میں ان کردارموجود ہے ۔
ایک ہےسیاست مدن ۔
شہرکا انتظام
شہری وملکی انتظام
فلاح وبہبود کا علم
حکومت کےحقوق وفرائض کا علم
شہریت
یہ وہ سیاست ہے جوانبیاء علیہ اسلام کے ساتھ ہی اس دنیا میں ائی اور ہمارے اخری پیارےنبی صلی الله علیہ وسلم نےاس نافذ بھی کیا اور عملا کر کے بھی دیکھایا۔سیاست میں نوجوان کے کردار کی بہت اہمیت ہے جسکا اندازہ ہم اس حدیث سے لگا سکتے ہیں ۔کہ محمد صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کو جوانی کی عبادت پسند ہے۔کیوں پسند ہے اس لئے کہ وہ جوانی میں اپنے نفس پر قابو پاسکتاہے ورنہ دنیا اتنی دلفریب ہے کہ وہ اس میں پھنس کر رہے جائے لیکن نوجوان میں اتنی طاقت ہوتی ہیں کہ وہ ہواؤں کے رخ موڑسکتے ہیں ۔حضرت ابراہیم علیہ اسلام نوجوانی کی ہی عمر میں کیسےاپنے مشرکانہ ماحول سے نکلے
اصحاب کہف کے نوجوانون نے کیسے بھرے دربار میں اپنے مسلمان ہونے کا اعلان کردیا۔یہ صرف قران کے قصبے نہیں ہے کہ قران تک مہدود ہیں بلکہ تاریخ کواٹھاکردیکھے ایسے نوجوان آپ کو اب بھی نظر آئیں گے۔
محمد بن قاسم دیبل سے چلا اورسندھ کو فتح کر گیا۔
امام حسن البناء خود تو جان سے گزر گئے لیکن اپنے لہو سے ایک قندیل روشن کرگئےجس کی روشنی میں وادی نیل کے مسافر ظلماتوتاریکی کا سینہ چیرتے ہوئے منزل کی طرف رواں دواں رہے ۔اور یہ زیادہ دور کی بات نہیں ہے کہ پاکستان کیسے قا ئم ہوا اقبال نے دو نظرے کا تصور لوگوں کو دیا اور اپنے شعروشاعری سے کیسے نوجوانوں کو پرجوش کیا پھر تو کیا کالج کیا یونیورسٹی کا نوجوان باہر نکل ایا اور پاکستان کےنعرے لگاکراس مہم میں شریک ہوگااور خون بھی بہیا قربانیاں بھی دی اخرکار پاکستان کو حاصل کرہی لیا۔ یہ سب کیوں ہوا ..کیونکہ نوجوانوں کو لیڈر بہترین ملے تھے وہ نوجوانوں کو مثبت سوچ اور با مقصد مہم کی طرف لے کر چلے تھے تب ہی کامیابیوں نے ان کے قدم چومے.اور اب ہم آج کل کی سیاست کا بھی جائرہ لے لیں۔
دوسری سیاست گر۱: خون ریز۲: ظالم۳: سفاک
یہ لیڈر صرف مفاد کی سیاست کرتے ہیں اور نوجوانون کو بھی اپنےمفاد کے لئےاستعمال کرتے ہیں۔ انہیں صرف کسی بھی ملک کا حکمران اس لئے بنا ہوتا ہے۔ کہ وہ قومی خزانہ کو اپنی ضروریات اورعیش پرستی میں صرف کریں۔ انھیں ریاست کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ہوتی۔ جب عوام تنگی دستی میں زندگی گزرتی ہے. تو پھریہی نوجوان جرائم پیشہ بن جاتے ہیں۔ پھر اس سے بیرونی ملک فائدہ اٹھاتے ہیں۔ تنگی دستی کی وجہ سے کچھ نوجوان تو جرائم پیشہ بن جاتے ہیں اور جن کے پاس دولت ہوتی ہے ان کو ایسے مشاغل میں لگا دیتے ہیں جن سے ان کی ذہین سازی کر لیتے ہے۔ اور ان کے اندر سوچنے سمجھنےکی صلاحیت ختم ہو جاتی ہے۔ مثبت سوچ کے بجائےان کے اندر منفی سوچ گروہ کرتی ہے جس کی وجہ سے معاشرے پر بھی برا اثر پڑتا ہے ان کو ان کے مسائل میں ایسا الجھا دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے اس دائرے سے باہر ھی نہیں نکلتے۔
آج کے نوجوانوں سے اگر بات کریں۔ تو اندازہ ہوتاہےکےآخرت کا تصور ختم ہوتا جا رہا ہے۔ ان کےسامنےجو کچھ ہےبس یہی ہے۔ لیڈروں نے اپنی دنیاوی فائدوں کےلیے نوجوان کو تباہی کےراستےپر ڈال دیا ہے۔ خون ریزظالم سفاک بن گئے ہیں۔ تعلیم و استاد بھی وہ نہیں رہے جو تربیت کرتے تھے حدیث مبارکہ ہے۔
کہ تیرے تین باپ ہے ایک وہ جس نے تجھ جنا اوردوسراجس نےعلم دیا اورتیسراجس نے بیٹی دیں۔
اگر ہم اپنے دین کی طرف لوٹے جائے قرآن حدیث کو سمجھا کر پڑھے اور اس پرعمل کریں اور نوجوانوں کو بھی دین سے جوڑے تو آج بھی ہمارے نوجوان میں ہیرے موجود ہیں۔
کسی بھی بلاگر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ( ادارہ رنگ نو )



































