
طیبہ سلیم
نفرت کی آگ بہت کچھ جلا کر خاکستر کر دیتی ہے یہی آگ اسرائیل کے وجود کو خاکستر کر رہی ہےلیکن وہ بجھنے کا نام ہی نہیں لے رہی ۔فلسطینیوں کی
استقامت ان کےدلوں کے شعلوں کو اوربھڑکا رہی ہے۔
سات اکتوبر 2023 کو حماس نے جوابی کارروائی کی جس کو جواز بنا کر اسرائیل نے بے دریغ جنگی کارروائی کی جس میں 30 ہزار سےزیادہ فلسطینی شہید ہو چکے اور کئی گھر مسمار ہو چکے ہیں اور یہ سلسلہ اب تک جاری ہے۔ایک سال ہو چکا ہے لیکن یہ ظلم اب تک جاری ہے ، اب اس میں مصر اور لبنان بھی لپیٹ میں آگیا ہے ۔ اسرائیلی مظالم کے خاتمے کے لیے اٹھنے والی ہر آواز دبا دی جاتی ہے،جب کہ حماس پرالزامات کی ہر جگہ سنائی جا رہی ہے ۔
بچ جانے والے افراد کو قحط کا سامنا ہے ۔اسرائیل خوراک ادویات ،ان اشیا کی قحط پیدا کر کے انسانی حقوق کے قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔انسانی بنیادی حقوق میں وسائل کی فراہمی ایک اہم جزہے ۔کسی بھی انسان کو جان بوجھ کر مارنا ۔ اس پر کھانا پانی بند کر دینا انسانیت کی توہین ہے جو کہ اسرائیل کر رہا ہے اور اپنا کردار پوری دنیا کو دکھا کر نفرت سمیٹ رہا ہے ۔
مغربی ممالک میں بھی اسرائیل کے خلاف نعرے لگنے لگے ہیں۔بچوں اور عورتوں کو مارنا سراسر نسل کشی ہے ۔اس پر بھی حماس جوابی کارروائی کرے تو وہ دہشت گرد قراردیا جاتا ہے اور اگر الفاظ کے ساتھ مزاحمت کرتے ہیں تو اشتعال انگیز قرار دیا جاتا ہے،اگر کوئی فلسطین کی حمایت کرتا ہے تو اس کو یہود مخالف قرار دیا جاتا ہے۔ یہ بالکل بے معنی باتیں ہیں۔ امن میسر ہونا چاہیے عزت سے رہنا فلسطین کابنیادی حق ہے ۔نسلی عصبیت کی یہ جنگ ان کی صورت پھیلتی جا رہی ہے ۔اسرائیل اپنی ہی آگ میں خود ہی بھسم ہو جائے گا۔چاہے یہودی ہو یا غیر یہودی انسانیت کا پیغام امن ہے۔جو کہ فلسطینی باشندے اپنی قربانیوں سے دے رہے ہیں۔



































