ڈرامےشک ونفرت پیدا کررہے ہیں

طیبہ سلیم / کراچی

مقابلہ مضمون نویسی میں دوم وزیشن حاصل کرنے والا مضون 

پاکستانی ڈرامے عوامی زندگی کا ایک اہم حصہ بن چکے ہیں اور عام معاشرتی رویوں پر گہرا اثر ڈال رہے ہیں۔ موجودہ دور کے ڈرامے ایسے مسائل کو جنم

دے رہے ہیں جو نہ صرف خاندانی نظام کو متاثر کرتے ہیں بلکہ اسلامی معاشرتی اصولوں، خاص طور پر محرم اورنامحرم کےتعلقات کےحوالے سے بے راہ روی کو فروغ دیتے ہیں۔ پاکستانی خاندانی نظام دنیا بھر میں اپنی مضبوطی اور تعلقات کی گہرائی کے لیے جانا جاتا ہے۔ تاہم حالیہ ڈرامے اس نظام کو کمزور کرنے میں کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان ڈراموں میں گھریلو تنازعات کی بڑھا چڑھا کرپیش کش‘ ڈرامے اکثر خاندان کے افراد کے درمیان اختلافات، سازشوں اور جھگڑوں کو اس طرح دکھاتے ہیں کہ یہ حقیقی زندگی میں لوگوں کو شک اور نفرت کی طرف مائل کر سکتے ہیںخاندانی تعلقات جیسے والدین، بہن بھائیوں اور دیگر رشتہ داروں کے درمیان محبت اور احترام کے جذبات کو کم اہمیت دی جاتی ہے۔

کئی ڈرامے طلاق کو ایک عام مسئلے کے طور پر پیش کرتے ہیں، جس سے نوجوان نسل کو یہ محسوس ہوتا ہےکہ شادی شدہ زندگی میں مشکلات کا حل صرف علیحدگی یا طلاق/خلع ہے۔ اسلامی معاشرے میں محرم اور نامحرم کے اصولوں کو بڑی اہمیت حاصل ہے تاکہ معاشرتی پاکیزگی اور اخلاقی حدود کا تحفظ کیا جا سکے۔ مگر پاکستانی ڈرامے ان اصولوں کی پاسداری کرنے کے بجائے اکثر کہانیوں میں محرم اور نامحرم کے درمیان تعلقات کو بے جا طور پر نمایاں کیا جاتا ہے، جیسے غیر ضروری محبت کی کہانیاں یا غیر محرم افراد کے ساتھ بے تکلفانہ رویہ۔ ڈرامے میں اکثر ایسے مناظر شامل کرتے ہیں جو اسلامی اقدار کے خلاف ہیں، جیسے مرد اور عورت کا غیر شرعی طور پر قریب آنا۔ یہ نہ صرف نوجوان نسل کو گمراہ کرتا ہے بلکہ معاشرتی بگاڑ کا سبب بھی بنتا ہے۔

کئی کہانیوں میں یہ دکھایا جاتا ہے کہ گھر کے اندر نامحرم مردوں اور عورتوں کےدرمیان تعلقات کومعمولی سمجھا جاتا ہے،جیسےسالی اور داماد کا نامحرم میں فرینکس دکھایا جارہا ہے۔ جو ایک اسلامی گھرانے کی بنیادوں کو ہلا دیتا ہے پاکستانی ڈرامے نہ صرف دیکھنے والوں کے رویوں کو متاثر کرتے ہیں بلکہ معاشرتی مسائل کو بھی جنم دیتے ہیں۔ ان اثرات میں شامل ہیں خوب صورت گھر دکھانا۔ جس سے عوام احساس کمتری میں مبتلا ہوتی ہے۔ امیر شخص شادی شارٹ کٹ امیر انہ زندگی کا خواب دکھایا جا رہا ہے۔

نوجوان ان ڈراموں میں دکھائےگئے کرداروں اور رویوں کواپنا لیتےہیں،جوکہ اکثر اسلامی اصولوں سے متصادم ہوتے ہیں۔ ڈراموں میں دکھائی جانے والی سازشوں اور تنازعات کی وجہ سے کئی خاندانوں میں بے اعتمادی اور جھگڑے بڑھتے جا رہے ہیں۔ اسلامی اقدار اور روایات کو ڈراموں میں جس طرح نظر انداز کیا جاتا ہے، اس سے لوگوں میں ان کی اہمیت کم ہوتی جا رہی ہے۔ جیسے ڈرامہ ”م سے محبت“ میں آفس میں لڑکی کو اپنے باس سے بہت فرینک دکھایا گیا ہے اوراسی ڈرامے میں نائٹ پارٹی میں نوجوان کو دکھایا گیا جو ایک عام رویہ ہے۔ اسی طرح ڈراما ”بجو“ میں بھی ٹک ٹاک کو پرموٹ کیا گیا ہے۔ بجو ایک خود غرض کردار دکھایا گیا جس میں اسے صرف اپنی فکر ہے‘ نہ اپنی ماں‘ بہن‘ بھائیوں کی اسےکوئی فکر ہے۔ اس ڈرامے کا کوئی بھی مثبت اثر مرتب نہیں ہو رہا۔ ڈرامو ں میں مثبت مثالی کردار پیش کریں۔

کہانیوں کو اس طرح پیش کیا جائے کہ وہ خاندانی نظام کومضبوط کریں اوراسلامی اصولوں کا احترام کریں۔معاشرتی اورمذہبی حساسیت کومدنظررکھنا۔ ڈرامہ نگاروں اور پروڈیوسرز کو چاہیے کہ وہ معاشرتی اورمذہبی حساسیت کا خیال رکھیں اور محرم و نامحرم کے اصولوں کو پامال نہ کریں۔ پیمرا جیسے ادارے ڈراموں کے مواد کی نگرانی کریں اور ان پر سختی سے عمل درآمد کروائیں تاکہ غیر اخلاقی مواد نشر نہ ہوں۔ ناظرین کو بھی چاہیے کہ وہ ایسے ڈراموں کا بائیکاٹ کریں جو ان کے خاندانی اور مذہبی اقدارکےخلاف ہوں۔

پاکستانی ڈرامے معاشرے کی عکاسی اور رہنمائی کےلیےایک اہم ذریعہ ہیں لیکن موجودہ دورمیں ان کا رجحان خاندانی نظام کوکمزورکرنےاوراسلامی اصولوں کی خلاف ورزی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ یہ وقت ہے کہ ڈراما انڈسٹری اپنی سمت درست کرے اور ایسےمواد کو فروغ دے جو معاشرتی ہم آہنگی، خاندانی مضبوطی اور اسلامی اقدار کو اجاگر کرے۔

 

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے