
طیبہ سلیم
زندگی کےمدوجزرمیں انسان اپنے آپ کوعقل کل سمجھنے لگتا ہےاور جب کچھ اس کی طبیعت کے خلاف ہوتو اس میں وادیلا مچانےلگتا ہے۔ لوگوں کو مورد
الزام ٹھہراتا ہے ۔انسان کو اپنی ذمہ داری اور اللہ کی مشیعت پربھروسہ نہیں ہوتا ۔
اسی توکل کی کمی کی وجہ سے زندگی ہمیں بوجھ لگنے لگتی ہےاورزندگی سےبے زاری اور رشتوں سے دوری اختیارکر کے اپنے آپ کومزید سوالات سے بچاتا ہے ۔ زندگی نام ہی اس چیزکا ہے جب آپ کو زندگی ٹھوکریں مارے تب بھی آپ کا اپنے رب پر بھروسہ اتنا مضبوط ہو جیسے یحی سنوارنے اپنے خط میں لکھا کہ “ان تاریکی کوٹھریوں کےاندر ہردیوار میں کھڑکی دیکھتاتھا جس سےدورافق دکھائی دیتا تھا۔ ہر سلاخ میں سے روشنی پھونکتےدیکھتا تھا جو آزادی کا راستہ روشن کرتی تھی۔
تئیس سال کی قید گزاری ۔ جوانی کے لمحات کوٹھڑی میں گزارے لیکن ہر دن امید امید سے بھرپور تھا۔ طرح طرح کی اذیت و تکلیف بھی ان کےچین کی دولت نہیں چھین سکی، اسی قید کو اپنے لیے جہاد کا میدان بنا لیا۔ جہاد بلقلم کے ذریعے ایمان افروز ناول الشوک والقرفل لکھا۔عبرانی زبان سیکھی اوراسرائیل کی اوپن یونیورسٹی کے ذریعےعبرانی زبان کو ذریعہ تعلیم بنا کر 15 کورس کیے۔دشمن نے چاہا کہ اس کو تھری کو ان کے لیے قبربنا دیں لیکن انہوں نے اپنے مقصد پر یقین رکھتے ہوئے اس جیل کو اپنے لیے عبادت گاہ اور اکیڈمی بنا لیا۔
قید خانے کی سختی ان کے جذبات کو شکست نہ دے سکی۔ جیل میں بھی عبرانی اخبارات کے اہم مضامین کا ترجمہ کر کے اپنے قائدین کو بھجواتے تھے۔وہ اپنے خط میں یہی وصیت کرتے رہے کہ آزادی محض ایک حق نہیں جو چھین لیا گیا ہے،وہ تو خیال ہے جو تکلیف کی کوکھ سے جنم لیتا ہےاورصبر سے اس کی دھار تیز کی جاتی ہے جو لوگ اپنی زندگی میں ہی موت کوبار بارخوش آمدید کہتےہیں ،وہی لوگ زندگی میں امرہوجاتے ہیں کیونکہ وہ اپنی منزل کےمسافر ہوتے ہیں۔ یحییٰ سنوار نے بھی موت کی انکھوں میں انکھیں ڈال کراس کا استقبال کیا۔ مایوسیوں کے اندھیروں میں امیدوں کے چراغ جلانے والے کم ہی لوگ ہوتے ہیں۔ اصل میں یہی لوگ لیڈر ہوتے ہیں۔ دنیا کو اسی طرح کے لیڈروں کی ضرورت ہے ۔



































