
عائشہ بی
" سلام اس پر کہ اسرار محبت
جس نے سمجھائے
سلام اس پر زخم کھا کر
پھول برسائے "
" اوراپنی قریب ترین رشتےداروں کو ڈراواورایمان لانے والوں میں سے جو لوگ تمہاری پیروی اختیارکریں ان کےلئے اپنے شانے جھکا دو" (تواضع سے پیش آو ) لیکن اگر تمہاری نافرمانی کریی ، تو ان سے کہہ دو ، جو کچھ تم کرتے ہو ، اس سے میں بری ہوں اور اس اس زبردست اور مہربان پر بھروسہ کرو ۔ جو تمہیں دیکھ رہا ہوتا ہے ۔ جب تم اٹھتے ہو اور سجدہ گزار لوگوں میں تمہاری نقل و حرکت کو بھی(دیکھ رہا ہوتا ہے ) بے شک وہ سب کچھ سننے اور جاننے والا ہے ۔ (الشعرا : 214 _ 220 )
نبوت کو تین سال ہو چکے تھے ۔ یہ تین سال کے عرضے میں پیارے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم انفرادی طور پر لوگوں کو دعوت دیتے رہے ۔ پھر اللہ تعالی کی طرف سے حکم ہوا کہ " آپ صلی اللہ علیہ وسلم کسی سے بھی نہ ڈریں بلکہ کھلی دین کی تبلیغ کریں ، اور رب کا پیغام پہلے اپنے بھائی بندوں سے شروع کریں ۔ اگر کچھ نادان نہ مانیں تو ذرا بھی کوئی پروا نہ کریں ۔۔۔۔۔۔۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سوچھا کہ کس طرح اہل خانہ کو سمجھائیں ۔۔۔۔ ؟ چند دنوں میں سارے رشتےداروں اور عزیزوں کو پتا چلا اور ہر طرف چرچہ شروع ہو گیا ۔ جب پھوپھیوں کو پتا چلا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں اور بولیی : پیارے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کیا بات ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مجھ پر ایک بہت بڑا بھوج ہے کہ ایک طرف ہمارے بھائی بندہ خدا کو تو مانتے ہیں ، پر وہ بتوں کو بھی پوجھتے ہیں ! یہ تو تباہی ہے ! خدا کے حکم کے مطابق انہیں ہوشیار کروں اور اپنی یہ بری حرکتوں کو روں ۔۔۔۔۔۔۔۔
ایک دن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سب رشتےداروں کو کھانے پر بلایا ۔ پھوپھیوں کے منع کر نے کے باوجود ابولہب کو بھی بلا لیا تھا ۔ ابولہب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سخت مخالف تھے ۔ دعوت پر بہت سارے لوگ آئے ۔ کھانے کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بات رکھی ۔ اور تمام لوگوں کو ایک اللہ کی طرف دعوت دی ۔۔۔۔۔۔
اس موقعے پر ابولہب نے سوچھا کہ یہ تو بڑا اچھا موقع ہے ۔ " محمد (صلی ) باپ دادا کےدین چھوڑ کر ایک نیا دین گڑھ لیا ہے ۔ تمام لوگوں کے سامنے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو برا بھلا کہا ۔۔۔۔۔
پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بہت چاہا کہ کچھ بولیں ۔ لوگوں کو اللہ تعالی کا پیغام سنائیں، اللہ تعالی کی نافرمانی سے ڈرائیی اور ان میں جو برائیاں ہے وہ دور کر دیی ۔ لیکن دشمنان دین ابولہب نے موقعہ ہی نہیں دیا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں مخالف باتیں کرتا رہا ۔ ۔۔۔۔
پھوپھی صفیہ بےتاب ہو کربولیی " میرے بھائی ! تجھ کو شرم نہیں آتی کہ اپنےبھتیجےکی مخالفت کر رہا ہے؟ " خدا کی قسم آل مطلب میں ایک نبی (صہ) ہوگا ۔ وہ نبی (صہ) یہ ہی ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔ سب مہمان اٹھ کر چلے گئے ۔
آپ( صہ ) پھر ایک بار دعوت کا انتظام کیا ۔ لوگ کھا پی چکے تو رب العالمین کا پیغام سنائے ۔۔۔۔ لیکن سب خاموش ۔۔۔۔۔۔۔کسی طرف سے بھی کوئی جواب نہیں آیا ۔۔۔۔۔ کچھ لوگوں نے نفرت سے رخ پھیر لیا اور وہاں سے چلنےکا فیصلہ کیا ۔۔۔۔۔۔
لیکن اس وقت بارہ ، تیرہ سال کا ایک لڑکا ۔۔۔۔۔۔جو دبلا پتلا اورچھوٹا قد کا تھا پر بہت ہی بہادر ، ہمت والا اٹھ کر بولا : اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم " میں آپ صہ کا ساتھ دوں گا ۔۔۔۔۔میں آپ صہ کی مدد کروں گا " ۔ ۔۔۔۔۔۔
اف بہت ہی عجیب و غریب مناظر تھا ۔ لڑکے کی یہ باتیں سن کر اکثر لوگ بےقابو ہو گئے ۔۔۔۔۔۔خاموش فضاء میی لوگوں کے قہقہوں کی آوازیں گونج رہی تھیں۔ دوسری مجلس بھی برخاست ہو گئی ۔۔۔۔۔۔ مگر آپ صہ بلکل بھی مایوس نہیں ہوئے ۔ پورے ولولے سے کام کرتے رہے ۔۔۔۔۔۔۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم صفا کی پہاڑی پر چڑھ گئے اور درد بھری آواز سے چیخے ۔۔۔۔۔۔۔ اے قریشی بھائیوں ۔۔۔۔۔۔۔اے قریشی بھائیوں ۔۔۔۔۔ ! کچھ دیر بعد لوگ جمع ہو گئے ۔۔۔۔۔آپ صہ نے سوال کیا کہ " اگر میں کوئی بات کہوں تو آپ یقین کروں گے۔۔۔۔۔؟ سب لوگوں نے کہا : ہاں بلکل یقین کے ساتھ ۔۔۔۔کیوں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان سے کبھی جھوٹی بات نہیں سنی ۔۔۔۔۔۔۔۔
" قریشی بھائیوں ! خدا کی ناراضی سے بچو ! ۔۔۔۔۔ اپنے آپ کو آگ سے بچاؤ ۔۔۔۔۔ ! اگر اللہ تعالی ناراض ہوگیا اور آگ میں جھونکھا تو میں نہیں بچا سکتا ! اس آگ سے بچنے کےلئے صرف ایک ہی تدبیر ہے ۔ وہ یہ ہے کہ اللہ تعالی کو ایک مانو اور میرے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہونےکا اقرار کرلو"۔
اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعوت کھلم کھلا شروع کر دی تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سب سے پہلے اپنے خاندان اپنی بیوی، بچوں اور قریبی ساتھیوں، دوستوں اور رشتہ داروں، یہاں تک کہ اپنے قبیلے کو بھی کوہ صفا کی پہاڑی پر چڑھ کر آواز بلند، کلمہ حق بیان کر دیا۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ دین کی دعوت، اپنے گھر سے شروع کرکے خاندان اور پھر ہر جگہ، کوچہ اور بستی بستی پہنچانا ہے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے امتی ہونے کی حیثیت سے ہمارا یہ انفرادی اور اجتماعی کام ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ہر امتی، اپنی ذات میں بذات خود ایک داعی اور مبلغ بنے اور اس کی دعوت کا پہلا میدان اس کا اپنا گھر ہے۔


































