
عائشہ بی
حیا نہیں ہے آنکھوں میں باقی
ہر مسلمان بیٹی اوڑھ لے حجاب
ایک زمانہ تھا ٹلی وشن گھر بھر کی تفریح کے ساتھ دنیا سے جوڑنے کا بہترین سبب تھا۔ اب تو مغرب کی اندھی تقلید کے پیچھےاسلامی معاشرے کے بگاڈ اور تباہی کے سبب بن گیا ہے۔ بے حیائی کو فروغ دینے میں ہمارے ٹی وی چینلز کا بہت اہم کردار ہے۔ جس طرح تیزی کے ساتھ چینلزکی تعداد بڑھتی گئی ساتھ ساتھ بےحیائی کی طوفان بھی بڑھتی چلی گئی۔ ہمارے حکمرانوں کو دین سے کوئی وابستہ نہیں۔۔۔۔۔۔ چھوڑیں بس جیسے چاہو جیو ۔۔۔۔۔۔ جیسے چاہو دکھا دو ۔۔۔۔ ننگ پن فحاشی و بےحیائی کے وہ تمام مناظر دکھا دکھا کر نوجوان نسل کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا گیا۔ یہ سب اسلامی معاشرے کے لئے بلکل بھی زیب نہیں دیتا ۔ جن لوگوں کے دوپٹا سر اور سینے سے بلکل بھی نہیں ہٹتا تھا آہستہ آہستہ دپٹا کیا ساتھ ساتھ حیا کو بھی گم کر دیا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آج اشتہارات اور دیگر پروگراموں میں حیا کا جنازہ نکال دیا گیا ہے۔ آج کل تو ہر پروگرام بےحیائ اور بیغیرتی کی انتہا کر ڈالا ہے۔ صبح سے لے کر شام تک شرمناک نشریات اور شوزوغیرہ کا یہ عالم یہ ہے کہ فضول گفتگو اسلامی معاشرے کو بگاڈ نے میں معاون اور مددگار ثابت ہو چکا ہے۔ اف ڈراموں میں مہرم رشتوں کو پامال کیا جارہا ہے۔ اف۔۔۔۔۔خدارا۔۔۔۔آزادی کے نام پر اسلامی معاشرے کو تباہ و برباد کیا جارہا ہے۔۔۔۔۔ ٹی ۔ وی چینلز پر دکھائے جانے والے فیشن شوز ، میکپ ، ڈراموں کے نام پر فحاشی بےحیائ کا زہر مسلمان بیٹیوں کے اندر قطرہ قطرہ سمندر کی مانند دل و دماغ میں اتارا جارہا ہے۔ لباس کو اصل مقصد سے دور کر دیا گیا۔ اب تو لباس صرف فیشن کے اظہار کا ذریعہ بنا دیا گیا ہے۔ ہم مغرب کےکلچر کے پیچھے اندھی دوڑ میں اتنی آگے بڑھ چکی ہیں کہ مسلمانوں کا بہترین لباس کو بھول چکے ہیں ۔ پاکیزگی ، عزت و وقار جو بھی ہمارے ملبوسات کا حصہ تھی وہ تو کہیں رخست ہو چکی ،آج بغیر دوپٹا ، بغیر آستین کی قمیضیں اور انتہائی نامناسب ٹائٹس ہمارے پہناو کا حصہ بنا دی گئی ہیں۔
اف۔۔۔۔۔۔ خدارا۔۔۔۔ یہ اسلامی ملک پاکستان ہے۔ ذرا سوچئے تو۔۔۔۔۔ ہمارے اخلاقی زوال کس مقام پر پہنچ گیا ہے ؟ آج بازاروں میں ماں ، باپ ، بھائی اور شوہر کے ساتھ گھومتی پھرتی دعوت نظارہ دیکھ کر شرمندگی محسوس ہوتی ہیں۔
میڈیا نے عورت کو ایک بازاری جنس اور جنسی کی تسکین کا سامان بنا دیا ہے۔ یہ میڈیا کیہی تباہ کاریاں ہیں کہ کچھ سال پہلے آٹھ دس سال کی بچیاں جنھیں صرف کھیل کھلونوں اور گڑیوں کی فکر میں رہتی تھی۔ آج تو مبائل، کارٹون ، مستی مذاق کے علاوہ اور کچھ بھی کرنے تیار نہیں۔۔۔۔۔والدین کی روک ٹوک سب کچھ ناکام ہو چکی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔
ہمارے اسکول ، کالیج اور یونیورسٹیوں میں بھی ناچ ، گانے اور دیگر پروگراموں کا سلسلہ مسلمانوں کا تہزیب اور عزت کا جنازہ نکال دیا گیا ہے۔۔۔۔۔کیا ہم اپنے کلچر اور روایات کو بھول چکے ہیں ؟ اس تباہ کاری کا ذمہ دار ہم خد ہیں۔۔۔۔۔۔ تمام خواتین اسلام سے درخواست ہے کہ ہمارے لباس کہاں سے کہاں پہنچ گیا ہے۔ لباس کی پاکیزگی اور وقار جو بھی ہمارے ملبوسات کا حصہ تھی وہ کہیں رخصت ہو چکی ہے۔ مسلمانوں ! تمام فحاشی اور بےحیائ کے لباس کو ترک کیجئے اور حضرت فاطمہ رضی ، حضرت خدیجہ رضی کے سیرت کواپنا بنائے۔ اور خواتین بہترین لباس کو اپنائے تاکہ معزز اور آپ صل کی بہترین امتی لگے ۔۔۔۔۔۔
" یہ کام صبح و شم کرنا ہے
حیا کے کلچر کو عام کرنا ہے۔ "


































