
عائشہ بی
عالمی طور پرسال میں ایک دفعہ " یوم والدین " منایا جاتا ہے۔ ماں باپ کے لئیےکوئی خاص دن نہیں ہوتا۔۔۔۔۔۔ اللہ تعالٰی نے والدین کا خدمات
انجام دینے کا حکم دیا ہے۔۔۔۔۔وہ صرف سال میں ایک دفعہ نہیں جبتک وہ زندہ ہیں اور وفات پانے کے بعد بھی ان کیلئے دعائے مغفرت کرنا اولاد پر فرض ہے ۔
ہمارے پیارے نبی کریم صلہ علیہ و سلم نے ارشاد فرمایا ہے کہ والدین کے ساتھ حسن سلوک کو اللہ تعالٰی کا پسندیدہ عمل بتایا ہے۔۔۔۔۔کہ فرمایا " ماں باپ ہی تمہاری جنت ہیں اور ماں باپ ہی تمہاری دوزخ۔۔۔۔۔۔ ( ابن ماجہ ) یعنی ان سے محبت بھرا حسن سلوک کرنے والے جنت کے حقدار ہوں گے اور گستاخ اور بے ادب جہنم میں ڈالے جائیں گے۔۔۔۔۔۔
ماں باپ اپنی اولاد کو محبت اور شفقت سے پال پوس کر قابل بنا دیتےہیں۔۔۔۔۔۔ پرجب ماں باپ بوڑھا ہو جاتے ہیں تو اولاد سب کچھ بھول جاتے ہے۔۔۔۔۔۔اللہ رب العالمین نے والدین کو بہت بڑا درجہ دیا ہے ۔۔۔۔۔۔ اور والدین کے لیے شکر گزار ہونے کا حکم فرمایا ہے۔۔۔۔
ماں باپ سے سچی محبت کرنے والے اب بھی موجود ہیں۔ وہ والدین کےبڑھاپے کا سہارا بنتے ہیں اور ان کو دل وجان سے محبت کرتے ہیں، ان کا نرم گرم برداشت کرتے ،تمام ضروریات پورا کرتے ، ان کے چڑ چڑاپن ، غصہ وغیرہ کو دل و جان سے برداشت بھی کرتے ہیں۔۔۔۔۔۔ اللہ رب العالمین نے ایسے لوگوں کے لئیے جنت واجب کرنے کا وعدہ کیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔ سبحان اللہ ۔۔۔۔۔
حدیث نبوی ہے کہ جو آدمی جو آدمی یہ چاہے کہ اس کےعمر دراز ہو روزی میں خشاد گی ہو تو اسےچاہیے" اپنے والدین سے بھلائی اور نیک سلوک کرے ۔ جو لوگ اس نعمت سے محروم رہے اور اپنے والدین کی خدمت نہ کر سکے تو وہ دنیا و آخرت میں خیر سے محروم رہ جاتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ صہ نے زور دے کر کہا : "وہ ذلیل ہوجس نے جس نے اپنے ماں باپ کو بڑھاپے کے حالت میں پایا اور ان کی خدمت کر کے جنت میں داخل نہ ہوا "۔
ایک اور حدیث ہے کہ جو اولاد اپنے ماں باپ پر محبت کی ایک نظر ڈالتی ہےاس کے بدلے اللہ تعالٰی اسکو ایک حج مقبول کا ثواب بخشتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ماں باپ اگر خیر مسلم ہو تب بھی اسے نیک سلوک کا دیا گیا ہے۔ان کے لئے ہمیشہ دعا کرتے رہیں۔۔۔۔۔ان کے لئے رحم اور سلامتی مانگیں۔۔۔۔۔۔۔
افسوس آج کل مسلمانوں نے بھی غیر مسلموں کی طرح ماں باپ کو سروینٹ کوارٹر ، عیدی سینٹر ، اولڈ ہومز میں ڈال دے تے ہیں ۔۔۔۔۔خدارا۔۔۔۔۔۔۔ ہمارے والدین کو اللہ تعالٰی سلامتی عطا فرمائے۔۔۔۔۔۔۔۔آمین ثم آمین یا رب العالمین۔۔۔۔۔۔
جب کہ والدین تو تناور درخت ہیں ۔
بوڑھے ہو جاتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔لیکن ان کی چھاؤں ہمیشہ گھنی رہتی ہے۔۔۔۔۔۔۔


































