
عائشہ بی
لوگو ! محمد صہ تمہارے مردوں میں سے کسی کی باپ نہیں ہے، مگر وہ اللہ کے رسول صہ اور ختم النبیین ہیں اور اللہ ہر چیز کا علم رکھنے والا
ہے( سورہ الاحزاب ۔۔۔۔۔13 )
حضور اکرم صہ نے ارشاد فرمایا : آپ صہ کے بعد کوئی نبی اور رسول نہیں آئے گا۔۔۔۔ اور ہمارے نبی صہ نے فرمایا : بنی اسرائیل کی قیادت امبیا کیا کرتے تھے۔ جب کوئی نبی وفات پا جاتا دوسرا نبی اس کا جانشین مقرر ہوتا ۔ مگر میرے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا ۔۔۔۔ ( بخاری ، کتاب المباقب )
محمد صہ امت کے آخری نبی ہیں اور آپ صہ کے امت آخری امت ہے۔اس پر امت کے درمیان کوئی اختلاف نہیں رہا۔۔۔۔۔۔۔
حضور اکرم صہ نے فرمایا : رسالت اور نبوت کا سلسلہ ختم ہو گیا ہے۔ میرے بعد نہ کوئی رسول ہے اور نہ کوئی نبی ( مسند احمد، مرویات ، انس بن مالک رضی )
آپ صہ کی ختم نبوت پر لقب لگانے والے تمام مجرمین بل اتفاق کفار ہیں ۔ وہ دنیا میں بھی عبرت کا نشان بنے اور آخرت میں بھی اور ان کیلئے دردناک عذاب ہے۔۔۔
علامہ بن جریر لکھتے ہیں کہ نبی صہ پر نبوت ختم ہوگئی اور اس پر مہر لگا دی گئی۔ اب قیامت تک کے لئے یہ دروازہ بند ہے ۔ ( تفسیر ابن جریر ، ج 22 ، ص 21 )
نبی صہ نے فرمایا : میں محمد ہوں ، میں احمد ہوں ، میں ماحی ہوں کہ میرے ذریعے کفر محو کیا جائے گا۔۔۔۔۔۔ " حاشر ہوں "۔


































