
عائشہ بی
بائیس سالہ آفرین فاطمہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ویمن کالج کی طلبہ، یونین کی صدربھی رہ چکی ہیں۔ نئی دہلی یونیورسٹی
میں 2021 میں ماسٹرزبھی کیا۔ یونین کونسلر میں بھی خدمات انجام دیتی رہی۔ مسلمانوں کو پیش آنے والے مسائل پر میڈیا پر کھل کر بولتی رہی ہے ۔
اس وقت ہندوستان کے مسلمان مودی حکومت کے نشانےپرہیں۔ حالات بہت ہی زیادہ خراب ہے۔ مسلمانوں سے اس قدرنفرت انگیز بنا کر ہر قسم کے تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ بی ۔ جے۔ پی کی رہنما کی جانب سے ہمارے پیارے نبی کریم صلہ علیہ والہ وسلم کے توہین آمیز گفتگو کے خلاف احتجاج شروع کیا تھا ۔ وہ تو رحمت العالمین ہے ۔ دنیا کے مسلمان کبھی بھی خاموش نہیں رہ سکتے ۔ کافروں کے چال دیکھو۔۔۔۔۔۔یہ کوئی عام انسان نہیں تھا۔۔۔۔۔۔۔ مسلمانوں کو کافروں کا چال کو اچھی طرح سمجھ لینے کی ضرورت ہے۔خدارا ۔۔۔۔ حرمت رسول صہ پر موت بھی قبول ہے۔۔۔ "
مسلمانوں کے خلاف تشدد کا نیا لہر اور نیا بہانہ مل گیا۔مظاہرین میں شامل مسلمانوں کو بری طرح تشدد، مار پیٹ کے علاوہ ان کے گھروں کو بھی مسمار کر کے بے گھر بنا دیا گیا ۔ مسلم اکثریتی علاقوں میں مکانات کو بلڈوزر کے ذریعے گرادئے گئے۔ مسلمانوں کا دل آنسوؤں سے رو رہا تھا۔۔۔۔۔۔ جو گھر مسمار کئے گئے اس میں سماجی رکن آفرین فاطمہ کی بھی گھر بھی شامل تھا۔۔۔۔۔۔۔ اف خدارا۔۔۔۔۔۔ایسا ظلم۔۔۔۔۔۔ ! سب کی آنکھوں میں آنسو رواں دواں تھے۔۔۔۔۔۔ آفرین فاطمہ کا دو منزلہ خوبصورت گھر دیکھتے دیکھتے زمین بوس ہو گیا ۔
افسوس۔۔۔۔ گھرمیں رکھی قیمتیی اشیاء اورسامان نکال کر باہر پھینک دیا گیا۔۔۔۔ جن میں فرنیچر،کتابیں ، پوسٹرز بھی شامل تھیں ۔ ایک پوسٹر میں یہ لکھا ہوا دکھائی دیا کہ"جب نا انصافی قانون بنتی ہے تو مزاحمت فرض بنتی ہے ۔ "
آفرین فاطمہ کی بہن نے بتایا کہ 8 ۔۔۔30 بجے پولیس ان کےوالد کوبات چیت کے بہانے ساتھ لےگئے۔چار پانچ گھنٹے بعد بہن سمیہ اوروالدہ پروین فاطمہ کو بھی بات چیت کا کہہ کرلے گئے اور یہ بھی بتایا گیا کہ وہاں لے جایا جارہا ہے جہاں ابو ہیں ۔ لیکن ہمیں خواتین کے تھانے میں لے جایا گیا۔۔۔۔۔۔پہلے پولیس والےکا رویہ ٹھیک تھا ۔ اور بعد میں سوال ، گالی گلوچ ، دھمکیاں اورعجیب و غریب باتیں شروع کرنے لگیں ۔۔۔۔۔۔۔۔
آفرین فاطمہ کا کہنا ہےکہ" انہوں نے ایک خاندان توڑ دیا ہے۔ " ہم نے اپنا گھر گرتے ہوئےاپنے ہی آنکھوں سے دیکھا ہے۔۔۔۔۔ ہم نے اپنی تمام زندگی اس گھر میں گزاری ہے۔۔۔۔اف خدارا۔۔۔۔۔21 سال سے یہ یہ ہمارا گھر تھا ۔ اس گھر میں ہماری خوشگوار یادیں ہیں ۔ آنکھوں میں آنسو رواں دواں تھے۔ آج میں جو کچھ بھی ہوں اس گھر سے ہوں ۔ ایک گھر بنانا آسان نہیں ہے اور گھر کا گرانا بہت ہی تکلیف دہ ہے۔۔۔۔۔۔ گھر تو دوبارہ بن بھی جائے گا۔۔۔۔۔۔لیکن ایک خاندان دوبارہ بننا مشکل ہے۔۔۔۔۔۔۔
" اللہ تعالٰی مسلمانوں کی حفاظت فرمائیں۔۔۔۔۔ تمام مسلمانوں کو حدایت دیں کہ وہ اپنے مسلمان بھائیوں کے لئیے آواز بلند کرنے کی توفیق عطا فرمائیں آمین ثم آمین یا رب العالمین۔۔۔۔۔۔۔۔۔


































