
عائشہ بی
عوام کراچی کے حالات سے خوش نہیں، کیوں کہ پہلے سخت گرمی کی وجہ سے بہت پریشان !اور شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ ایک
عذاب بن گیا۔۔۔۔۔۔ بدقسمتی سے ہمارے کے الکٹرانک ٹس سے مس نہیں ہوتے ۔ عوام ہاتھوں سے پنگھا چلا چلا کر دن رات گزار نے پر مجبور ہوگئے ۔ ایسے حالات میں بارش کی فوارہ انسانوں کے لیے ایک خوشی کا پیغام لے کر آتی ہے۔۔۔۔۔۔۔بچے اور بڑے خوشی سے بارش کا خوب مزے لیتے ہیں ۔ سارے بچے سڑکوں پر یا پھر چھتوں پر خوشیاں منانے میں مصروف نظر آرہے تھے۔۔۔۔۔۔۔
لیکن یہ بارش لگا تار برسنےسےعوام کو رحمت کے بجائے زحمت شکار ہو جاتے ہیں ۔ کیونکہ بارشوں اور سیلابوں سے نمٹنے کیلئے ادارے موجود ہے ہیں ۔ لیکن یہ ادارے زنگ آلود ہوچکے ہیں۔۔۔۔۔ایسے حالات میں سرکاری اداروں کو سانپ سونگھ جاتا ہے۔۔۔۔۔۔۔
اس وقت کراچی کا بہت ہی برا حال ہے۔۔۔۔۔۔ ایک طرف قربانی اور دوسری طرف لگا تار مون سون بارشوں کی وجہ سے کراچی شہر ڈوب رہا ہے ۔ برساتی اور گٹروں کے پانی مکس ہو کر گھروں کےاندر داخل ہو گئے ہیں کیونکہ گندے نالوں پر آبادیاں قائم ہیں۔۔۔۔۔ نالوں کی کوئی صفائی نہیں ہوتی۔ سڑکیں کھنڈرات بن چکی ہیں ۔ ہر جگہ گٹر بہ رہے ہیں۔ پورے کراچی شہر میں گٹروں کا پانی رواں دواں ہے ، جس سے شہری پریشان ہیں ۔ کیا ؟ کراچی لاوارث ہے۔۔۔۔۔۔؟
اف ۔۔۔۔۔ قربانیوں کے بعد آلائش ا ٹھالیا ہوتا ۔۔۔۔۔۔۔۔ پروہ بھی عوام کو نصیب نہیں ہوئی ۔ کئی سالوں سے کچرے کے ڈھیر ہر جگہ موجود ہیں ۔ اب شہر میں آلائشوں کے بدبو پھیل رہی ہے۔۔۔۔۔۔ خدارا۔۔۔۔۔! حکمرانوں کو صرف کرسی چاہئیے۔۔ کام کچھ نہیں کرنا ہے ۔۔۔۔۔۔
جناب میئر نعمت اللہ خان صاحب کا دوریاد کیجیے۔۔۔۔۔۔ وہ جب سٹی ناظم بنے تھے کراچی کے حالات بہت ہی برے تھےلیکن چار سال کے عرصے میں کراچی کو روشنیوں کا بہترین شہر بنا کر دکھا دیا تھا ۔ وہ بزرگ انشان تھے پر کام ان کا جوانوں جیسے تھے۔ الحمدللہ اس وقت میں بھی ان کی ٹیم کا حصہ تھی ۔سب نے اپنے آنکھوں سے دیکھ چکے ہیں۔۔۔۔۔۔ ہمارے حکمرانوں کو کچھ سبق ان سے سیکھ لینا چاہیے تھا۔۔۔۔۔۔
انھوں نے چار سال کے عرصے میں کئی منصوبے بنائےاور مکمل کر کے بھی دکھائے۔۔۔۔۔۔۔ کراچی کے سڑکیں کھنڈرات بنی ہوئی تھیں۔۔۔۔ پورے کراچی شہر کے سڑکیں بنا دیا گیا ۔ بلکہ کچی آبادیوں کو بھی نہیں چھوڑیں۔ کچرے کو صاف کر کے پھولوں کا گلزار بنا دیا گیا۔۔۔۔۔
تمام مردہ پارکوں کو زندا کر دیا گیا ۔۔۔۔ دیکھ بھال کےلیے رکھ والے بھی موجود تھے۔ کراچی شہر میں بےشمار درخت لگائے۔۔۔۔عوام کی سہولت کے لئیے کیلئےگرین بس شہر کے ہر ہر کونے تک عوام کو آسان اور میعاری صفر فراہم کرتی نظر آئی ۔ لوگ آرام سے سفر کرتے تھے۔ کراچی شہر کے سیوریج سسٹم بھی ٹھیک کر دیا گیا ۔ سڑکیں اس طرح بہترین بنائی گئی تھی کہ بارش کا پانی سیدھا نالے کی طرف جاتا تھا۔ اب تو سارا پانی گھروں کے اندر داخل ہو رہا ہے۔ ۔۔۔۔عوام پریشانی سے دوچار ہیں۔۔۔۔۔ ابھی وقت ہے۔۔۔۔ ۔
عوام سے گزارش ہے کہ الخدمت جماعت اسلامی کو پہچا نیں اور اپنا اور اپنے گھر والوں کا قیمتی ووٹ ترازو کے نشان پر مہر لگا کر کامیاب کرے۔۔۔۔۔۔۔انشاءاللہ !حافظ نعیم الرحمان اور ان کی ٹیم کراچی کی عوام کے لئیے بہترین ثابت ہو گی ۔۔۔۔۔۔۔ ترازو پر لگائے ٹپہ۔۔۔۔۔۔۔۔ انشاءاللہ کراچی شہر لاوارث نہیں ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بلاگر کے خیالات سے ایڈیٹر کا متفق ہونا ضروری نہیں ( ادارہ رنگ نو)


































