
عائشہ بی
اسلامی مہینے کے ابتدا محرم سے شروع ہو جاتا ہے ۔ یکم محرم الحرام میں سیدنا عمر فاروق رضی کے شہادت ہوئی ۔ رسول اکرم صہ نے ارشاد فرمایا :
" اگر میرے بعد کوئی نبی ہوتا وہ عمر فاروق رضی ہوتا ۔" ۔۔۔۔ ( ترمذی )
اللہ تعالٰی نے آپ صہ کی دعا قبول ہوئی الحمدللہ۔۔۔۔۔ آپ صہ نے جس شخص کو مانگا تھا وہ " سیدنا عمر فاروق رضی تھے۔" سیدنا عمر فاروق رضی تقوی ، بصیرت اور روحانیت کی اعلی مثال تھے ۔ آپ رضی نے جرات ، بہادری ، فتوحات کے اعلی مثال قائم کی ۔ اسلام کی شوکت و قوت میں اضافے کے لئے بے پناہ خدمات انجام دیں ۔
آپ رضی کے دور میں اسلامی سلطنت کو بے پناہ وسعت ملی ۔ اور تقریباً 23 لاکھ مربع میل تک اسلام پھیلا ۔ آپ رضی ہمیشہ اپنے قوم کی فکر میں رہے ۔ خلافت کے دوران لوگ قحط سالی کا شکار ہو گئے تھے ۔ اس دوران آپ رضی نے چھنا ہوا آٹا نہیں کھایا۔۔۔۔۔۔گوشت کھانا چھوڑ دیا تھا ۔ " جب تک لوگوں کو نہیں ملے میں بھی نہیں کھاوں گا ۔ " وہ ہر مشکل وقت میں عوام کے خدمات انجام دینے کے لئے عوام کے ساتھ موجود ہوتے تھے۔ حکمران ہو تو حضرت عمر فاروق رضی جیسے۔۔۔۔۔۔یہ مسلمان حکمرانوں کے لئے بہترین رول ماڈل ہوتی ہیں ۔ ہمارے حکمرانوں اور سیاستدانوں کی طرح نمائش نہیں کیا کرتے تھے ۔ وہ تو عوام کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھاتے تھے ۔ انہوں نے اپنی پسندیدہ چیزیں چھوڑ دیں تھیں ۔ عام لوگوں سے زیادہ سادہ کھانا امیر المومنین کھاتے تھے ۔ وہ ہر ایک چیزوں کی جائزہ لیا کرتے تھے ۔ جو بھی قدم اٹھایا پہلے اپنی ذات سے شروع کرتے تھے ۔
ایک روایت ہے کہ آپ رضی سواری پر تھے۔۔۔۔۔جانور نے لید کی جس میں جو کے دانے تھے ۔ یہ دیکھ کر عمر رضی نے فرمایا ہے کہ "مسلمان بھوک سے مر رہے ہیں اور جانور جو کھا رہا ہے۔ " نہیں اللہ کی قسم جب تک لوگ بارش سے فیضیاب نہیں ہوتے میں اس جانور پر سوار نہیں کروں گا ۔ "
سیدنا عمر فاروق رضی اپنی مثال آپ تھے ۔ امت مسلمہ کے لئے بہترین نمونہ ہے ۔ ان کے دور حکومت میں خوشحالی تھی ۔۔۔۔۔۔۔عدل و انصاف۔۔۔۔۔۔فوج کا قیام ۔۔۔۔۔عدل و انصاف قائم ہوا۔۔۔۔۔۔تعلمی نظام۔۔۔۔۔۔۔دعوتی نظام۔۔۔۔۔۔عدالتی نظام۔۔۔۔۔۔بہترین احتساب کا نظام قائم تھا۔۔۔۔۔۔۔ سیدنا عمر فاروق رضی ان تمام چیزوں کا جائزہ بھی لیا کرتا تھے ۔۔۔۔۔۔
ان کی طرز حکمرانی قیمت تک آنے والے حکمرانوں کے لئے بہترین مثال ہے۔۔۔۔۔۔ پاکستان کے لئے ، ہمیں بھی ایسے عدل و انصاف کرنے والا بہترین حکمرانوں کی ضرورت ہے۔۔۔۔۔۔ تاکہ اسلامی پاکستان میں بھی سیدنا عمر فاروق رضی جیسی حکمرانی کی مثال قائم ہو سکے ۔۔۔۔۔۔۔انشاءاللہ
دنیا نے دیکھا ہے کہ 22 مربع میل کا حکمران کو بھی جس کے کپڑوں میں 17 پیوند لگے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ نیا اسلامی سال امن ، ترقی ، سلامتی اور خوشحالی کا بہترین سال ثابت ہو۔۔۔۔۔۔۔انشاءاللہ۔۔۔ " اللہ تعالٰی کی یہاں دیر ہے پر اندھیر نہیں ہے۔ "


































