
عائشہ بی
میری دادی جان بتایا کرتی تھی جب وہ پاکستان کے لئے روانہ ہوا تھا تو بھارت میں مسلمانوں پر قتل و غارت جاری تھی۔ انڈیا کے کئی
علاقوں میں مسلمانوں کا جینا مشکل ہوگیا تھا ۔ دادی جان بالآخر پاکستان جانے کے لئیے تیار ہوگئے۔ دادی جان کے ساتھ دو بچے اور مامو جان بھی ساتھ تھے۔۔۔۔۔ اس وقت حالات بہت ہی خراب ہو چکے تھے۔ ریل گاڑیاں بھی محفوظ نہیں تھیں۔ جو ریل گاڑیاں پاکستان کے لئیے روانہ ہوتی تھی راستے میں ہندو اور سکھ انتہاپسند بہت ظلم کرتے تھے ۔ پٹڑی اکھاڑ کر حادثے کروا دیتے تھے۔ ظالموں نے جہاں بھی جہاں مسلمان ملتے ان کو قتل کر دیتے تھے۔۔۔۔۔
ان حالات میں اللہ تعالٰی پر بھروسہ کر کے دادی جان اپنے بچوں کو لے کر پاکستان کیلئےروانہ ہوگئے۔ دادی جان اپنے بچوں کی جان بچانے کے خاطر سیٹ کے نیچے چھپا دیتی تھیں۔ وہ کہتی تھیں کہ پینے کا پانی میں بھی خون شامل تھا ۔ سڑکوں پر بھی مسلمانوں کا خون کی ندیاں بہہ رہی تھیں۔ اف ۔۔۔۔خدارا راستے میں مسلمانوں کی لاشیں ہی لاشیں تھیں۔۔۔۔۔۔۔
یہ منظر دیکھ کر تمام مسافر خون کے آنسو بہا تے تھے ۔ آخرکار دشمنوں سے بچ کر بڑی مشکل سے ان کی ٹرین لاہور پہنچے ۔ تمام مسافروں نے پاکستان کے سرزمین پر سجدہ میں گر پڑے ۔ سکھ کا سانس بہال ہوگئے ۔ اور اللہ تعالٰی کے شکر ادا کیا اور خوشی کے آنسو رواں دواں تھے ۔ الحمدللہ پنجاب کے لوگ مسلمانوں کی بہترین مددگار ثابت ہو گئی ۔ انڈیا سے ہجرت کرکے آنے والے مہاجرین کی بہترین طریقے سے مدد کی۔۔۔۔۔ مہاجرین کے لئے رہنے اور کھانے پینے کا بھی خاص انتظام کیا گیا تھا ۔
اسکول کالج میں تعلیم حاصل کرنے والے نوجوان بچے بڑھ چڑھ کر مسلمانوں کی خدمت کرنے میں مصروف نظر آرہے تھے ۔ دادی جان کسی سے کوئی چیز لینے کے لئے تیار نہیں تھی۔ ایک دفعہ دو لڑکوں نے دادی جان سے پوچھا کہ " کیا آپ کو کسی چیز کی ضرورت تو نہیں ہے۔۔۔۔؟ " دادی جان نے اپنی ناک کی کیل اور سونے کی بالیاں ان کی طرف بڑھایا اور کہا کہ " مجھے اس کے بدلے بچوں کے لئے کچھ چیزیں لینی ہیں۔۔۔۔۔اور لادیجئے۔۔۔۔۔۔ ! دادی جان کی یہ بات سب کو اتنا اچھی لگی کہ اپنا گھر پر اپنے والدین کو یہ واقعہ سنا دیا ۔۔۔۔ والدین اس بات پر بہت متاثر ہوئے اور انتظامیہ سے درخواست کر کے مہمان کی حیثیت سے گھر لے گئے اور رہنے کے لیے ، کھانے پینے کے لئیے بہترین انتظامات بھی کئےہیں۔ دادی جان کو بہنوں سے بڑھ کر عزت دی۔۔۔۔۔۔کافی دن وہاں پر اپنے گھر کی طرح رہا ۔
اس وقت داداجان کراچی میں تھی۔ جب داداجان کے بارے میں پتا چلا تو پھر ان کے حوالے کر دیا گیا۔۔۔۔۔ جب تک وہاں عزت کے ساتھ رہے ۔ شکر الحمد۔۔۔۔۔آج بھی ان کے گھر والوں کے ساتھ وہ دوستی قائم ہیں۔۔۔۔۔۔دنیا میں اچھے لوگوں کے کمی نہیں ہے ۔ " میں تو شکر ادا کرتی ہوں کہ مجھے اور میرے بچوں کو اسلامی پاکستان جیسے بہترین گھر مل گیا۔۔۔۔۔۔
" میں بھی پاکستان ہوں تو بھی پاکستان ہے۔۔۔۔۔اس پہ دل قربان اس پہ جان بھی قربان ہے۔۔۔۔۔۔ "
" انشاءاللہ جلد سے جلد ہم سب مل کر اسلامی پاکستان اور خوشحال پاکستان بنائیں گے ۔ "


































