
عائشہ بی
پاکستان میں مہنگائی اوربیروزگاری طوفانوں کےمانندتیزی سےبڑھ رہی ہے ۔لگتا ہےاب ہم پیٹ پرپتھر باندھنے کےدورمیں
پہنچ گئے ہیں۔غریبوں کا یہ حال ہےکہ پیازسےبھی روٹی نہیں کھا سکتے۔مہنگائی کم ہونے کانام ہی نہیں لے رہی ۔غریبوں کا زندگی گزارنا مشکل ہوگیا ہے ۔
کراچی کاکوئی پرسان حال نہیں ہے۔بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سےبڑی خرابیاں جنم لے رہی ہیں۔ ہماری نسلوں میں بگاڑپیدا ہورہا ہے ۔اپنے بچوں کے لئے طرح طرح کے جرائم میں مبتلا ہوجاتےہیں ۔روزانہ وارداتیں ہو رہی ہیں ،افسوسناک واقعہ یہ ہے کہ ایک موبائل کیلئے ایک جان لے لی جاتی ہے ۔لوٹ مار ،چوری ،ڈاکہ اورخواتین سےزیورات اور پرس چھین کرفرارہونا ! اس طرح کے وارداتوں میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔دن اوررات گھروں میں میں گھس کر لوگوں کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر لوٹا جارہا ہے۔
کراچی کاکوئی وارث ہے؟ پولیس کہاں ہے۔۔۔۔؟ اسےتوعوام کامحافظ ہونا چاہئےتھا۔ وہ توغائب ہی رہتی ہے۔ ویسے بھی اس لاوارث شہر کو تباہی کرنے کا ہی ارادہ ہے۔اس لئے اس شہر کے امن میں پولیس کا کردارنہ ہونے کے برابر ہے ۔
کراچی شہرمیں روزانہ وارداتوں کاسلسلہ جاری ہے۔پرکوئی پوچھنےوالا نہیں ہے ۔کسی مجرم کو پکڑا نہیں جاتا۔ کراچی شہر اس وقت خوف اور دہشت کی لپٹ میں ہےاورعوام جرائم پیشہ عناصر کے رحم و کرم پرہیں ۔
عوام کب تک انتظار کریں گے ۔۔۔؟ عوام کو کب انصاف ملے گا ، قانون کی بالادستی کب قائم ہوگی۔۔۔؟عوام کو حقوق کون فراہم کرے گا ۔۔۔۔؟ کراچی شہر سے کچرا کون اٹھائےگا ؟ صاف ستھرا ماحول کب دیا جائےگا۔۔۔۔ ؟ ہمیں پانی ،بجلی کب ملے گا ؟خدارا بتایا جائے عوام کو مہنگائی اور بیروزگاری سے کب نجات ملے گی ؟ ۔۔۔۔۔۔اب عوام سن سن کر تنگ آچکے ہیں۔۔۔۔ ہرآنے والاحکومت دعوے ضرور کرتا ہے پرعوام کودھوکا دیا جاتا ہے۔۔۔عوام کے تحفظ کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے۔۔۔۔کراچی کو روشنیوں کے شہر نہیں بناسکتے تو پھر بلدیاتی الیکشن کروائیں۔اللہ تعالٰی سب کچھ دیکھ رہا ہے۔ڈرو اس دن سےجب ہم تنہا ہوں گے اوراللہ تعالٰی پوراحساب لےگا۔


































