
عائشہ بی
میں اخبارپڑھ رہی تھی تومیری نظرسےیہ عجیب جملہ گزرا۔۔۔۔۔ "میراجسم میری مرضی"۔یہ جملہ پڑھتے ہی میں حیران رہ گئی اور میں
سوچنے لگی کہ یہ کیسا جملہ ہے۔پہلےتومیں نے اس سےنظر انداز کردیا پھراس طرح کے کئی جملے کئی جگہ مجھے پڑھنےکوملے۔
خواتین کے عالمی دن کے موقع پر عورتوں نےمردوں کے برابری کے لیے مارچ کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔افسوس اس بات کی ہے کہ مسلمان خواتین جہاں پر بھی ہوں جیسی بھی ہوں، اسلامی شناخت کو فخر کے ساتھ رواج دینا ضروری ہوتا ہے ۔ اسلام نے عورت کو تحفظ فراہم کیا ہے ۔ عورتوں کا اس طرح باہر نکل کر چیخنا ، چلانا ، بے حیائی ، بےپردگی اور مردوں کے خلاف شور مچا دینا اسلامی معاشرے کے لیے شرم کی بات ہے ۔
ہمارے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے 14 سوسال پہلےعورتوں کوجوعزت واحترام،مقام ومرتبہ عطا کیاہے،اس کی مثال نہیں ملتی کہ" تین دفعہ ماں کی حیثیت سے عورت کا حق ، بیٹی کی صورت میں گھر کی دولت اور بیوی کی صورت میں گھر کی ملکہ کا بنا دیا ہے۔ اس کے علاوہ کونسے حقوق ہیں۔۔۔۔۔؟
اللہ رب العالمین نےعورت کو اپنی گھرکی حفاظت کرنےاوربچوں کی بہترین تعلیم وتربیت کی ذمہ داری سونپی ہوئی ہے۔مردکےلیے اللہ تعالی نے روزی کمانا اور بیوی بچوں کو خوشحال رکھنا مرد کی ذمہ داری ہے۔"اللہ تعالی نے مسلمانوں کے لیے جو حکم دیا ہے وہی بہترین ہے ۔ "
نکاح انسانیت کے بقا کے لیے ایک مضبوط رشتہ ہے۔اسلامی تہذیب وثقافت کےرنگ تویہ ہیں کہ مرداورعورت اپنی اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔مسلمان خواتین کو بھی اللہ رب العالمین کی مرضی کے مطابق زندگی گزارنا ہے ۔"میرا جسم میری مرضی " کی اجازت اسلام نہیں دیتا کیونکہ اللہ تعالی نے انسان کو بہترین ساخت پر پیدا کیا ہے اور اس کی شناخت کے حساب سے کام بھی تقسیم کیا ہے ۔ اللہ رب العالمین نے انسان کو زندگی گزارنے کا بھی بہترین طریقہ بتا دیا ہے۔ ہم اپنے مرضی سے کچھ بھی نہیں کرسکتے۔عورت مارچ مسلم معاشرے کو زیب نہیں دیتا ،یہ غیر مسلموں کا طریقہ ہے،دین اسلام نے عورتوں کو مکمل حقوق اور رہنمائی سے نوازا ہے ۔
مغربی تہذیب نے عورتوں کو آزادی فراہم کی ہے۔وہاں نہ عورتوں کی کوئی قدر ہےنہ عزت !اسی لیےمسلم عورت کو یہ مارچ زیب نہیں دیتا ۔اللہ رب العالمین نے انسان کو زندگی گزارنے کا بھی بہترین طریقہ بتا دیا ہے ۔ ہم اپنی مرضی سے کچھ بھی نہیں کر سکتے ۔عورت مارچ مسلم معاشرے میں بگاڑ پیدا کرنے کیلئے ہے ، یہ غیر مسلموں کا طریقہ ہے۔ دین اسلام نے عورتوں کو مکمل حقوق اور رہنمائی سے نوازا ہے ۔
مغرب میں نہ تو عورتوں کی کوئی قدر ہےنہ عزت،رشتوں کا کوئی مقام نہ کوئی رتبہ!چونکہ وہاں کی عورت مرد کی برابر کے چکر میں آج اپنی حیثیت اور شناخت کھو چکی ہے ،آخرمسلمان کیوں ان کی نقل کرنےلگے؟مسلم معاشرے میں مرد کا اپنا مقام ہے اور عورت کا اپنا ۔ " عورت مارچ " اسلامی دشمنوں کی چال ہے۔
مسلمانوں کو دشمنوں کو پہچاننے کی ضرورت ہے۔ہمیں دین اسلام کےاحکام پر عمل پیراہونےکی ضرورت ہے۔اپنے ایمان کو مضبوط کریں۔ اسلام کی سربلندی کے لیے اللہ تعالی نے جو حقوق عطا کیے ہیں وہی ہمارے لیے بہترین ہیں ۔۔ اللہ ہمیں اپنی اورسول صہ کے اطاعت میں زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائے ۔آمین ثم آمین


































