
عائشہ بی
" اے راہ ہے حق کے شہیدو وفا کے تصویرو
اس وقت غزہ کے گلی کوچوں میں مظلوم و معصوم فلسطینیوں کے بہتے خون زخمی جسم اور شہدا کے لاشے بکھرے نظر آتے ہیں۔صرف دو ماہ کے
وقفے کے بعد رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں ملبوں اور پتھروں کے ڈھیر پررمضان کی خوشیاں منانے والےسارے بچے بڑے خوشی سےرمضان کے روزہ رکھنے کے لیے سحرو افطار کی تیاریوں میں مگن تھے کیونکہ ڈیڑھ سال بعد انہیں تھوڑا سا سکون کا سانس لینے کا موقع ملا تھا، ان پتھروں کے اوپرسحرو افطار نماز، قرآن کی تلاوت سب کچھ خوشی خوشی سے ادا کر رہے تھے۔وہ محافظین اس قبلہ اول میں ان پتھروں کے ڈھیر پر بھی راحت محسوس کر رہے تھے۔
ایسے میں مقدس ماہ میں عین افطار کےاوقات ان کےاوپردشمنوں نےبم برسانا شروع کر دیا۔یوں غزہ پردوبارہ بدترین خون ریز حملوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔ ایک طرف بمباری اور نقل مکانی کا سلسلہ بھی شروع ہوچکاتھا۔ اف! خدایا۔۔۔۔ شہادتیں ہی۔۔۔۔ شہادتیں۔۔۔
بے شمار معصوم بچوں کی لاشیں ہی لاشیں۔۔۔!خون میں لت پت زخمیوں کے ڈھیر اورماں بہنوں کی چیخوں پکارسےماحول خوف زدہ ہوگیا۔ دشمن تو دشمن ہیں، وہ صرف غیر مسلموں اور جانوروں کے دوست ہیں۔ وہ کبھی بھی مسلمانوں کے دوست نہیں بن سکتے۔۔۔پر ہمارے نبی کریم صل اللہ علیہ وسلم کی امت کو کیا ہوا ہے؟۔۔۔" کیوں منہ نہیں کھولتی ؟ " چپ لگ گئی ہے کیا۔۔۔؟ امت مسلمہ کو کون بچائے گا۔۔۔ ؟
اسرائیل نے نومبر 2023 میں جیسے پہلی مرتبہ قیدی چھڑا کردس دن کی جنگ بندی کی تھی۔ اس کے بعد دوبارہ مسلسل یہ تباہی کاسلسلہ چلتا رہا۔ اب تو پورے غزا کو کھنڈرات بنا چکے ہیں۔ اب کچھ بچا کھچا ہے وہ بھی تباہی کے دہانے پر ہے۔ماں باپ لاشیں اٹھا اٹھا کر تھک گئے ہیں، ہر جگہ خون کے ندی نالے بہہ رہی ہیں۔ ایک طرف بھوک سے بلبلا رہے ہیں۔ لگتا ہے انسانیت کی کوئی قدر وہ قیمت نہیں ہے، اس وقت غزہ کے مسلمان پکار پکار کر کہہ رہے ہیں کوئی ہے ہمارا مدد کرنے والا۔۔۔؟ لیکن سب مسلمان گہری نیند سو رہے ہیں؟
رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ تھا۔ قرآن کامہینہ تھا۔ چار جولائی 1187 کو سلطان صلاح الدین ایوبی نے عیسائی کو عبرتناک شکست دے کر بیت المقدس کو فتح کیا۔ جسے "جنگ خطین" کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ بیت المقدس یہود کے پنجہ استبداد میں ہے اور یہ مقام معراج نبی صلی اللہ علیہ وسلم پھر کسی صلاح الدین ایوبی کے انتظار میں ہے۔ ان شاء اللہ۔۔۔! فتح ضرور ہوگی۔۔۔ " نصر من اللہ و فتح قریب"
آپ صلی اللہ علیہ وسلم حق و باطل کا فرق کرنےوالا رسول ہےلیکن آج افسوس کا مقام ہے کہ مسلمان حکمرانوں اورجنرلوں کےساتھ ساتھ ہرسطح کی دینی قیادت اپنے اپنے میں مست مگن ہے۔ غزہ کے مسلمانوں پر ہے قیامت ٹوٹ پڑی ہے۔کسی کو کوئی پروا نہیں! مسلمانوں کے دکھ درد میں مسلمان آواز نہیں اٹھاتے تو پھر اس سے بڑی دردناک بات کیا ہے ۔
قیامت کے دن اللہ تعالی کو کیا منہ دکھائیں گے؟" تقدیر امم تو شمشیر و ثنا ہے"مگریہ امت طاغوت رباب کی دلدادہ بنی ہوئی ہے۔اللہ رب العالمین سے دعا ہے کہ خدارا۔۔۔! کسی محمد بن قاسم، صلاح الدین ایوبی اور طارق بن زیاد کو بھیج دیں! کیونکہ غزہ کے بے قصور عوام بھوک، خوف، غم، صدمے، سردی، گرمی کے شدت میں پیاس بجھا سکیں۔


































