
عائشہ بی
جماعت اسلامی پاکستان کے ایک اور چراغ رہنما پروفیسر ڈاکٹر قرشید احمد اپنے خالق حقیقی سےجا ملے ۔
یہ خبر کیا تھی دل میں غم کے بادل چھا گئے۔ ہم سب کو رب کے حضور ایک نہ ایک دن جانا ہے۔ جماعت اسلامی پاکستان کے ایک عظیم رہنما اور مولانا مودودی رحمۃ اللہ علیہ کے ساتھی ،مینارہ علم و آگہی پروفیسر ڈاکٹر خورشید احمد صاحب اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ اللہ رب العالمین ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔ آمین ثمہ آمین یا رب العالمین.
وہ تین دوست تھے خرم مراد، خورشید احمد اور ظفر علی خان۔۔۔ کراچی کے یہ تین نوجوان اپنےاپنےخاندانوں کےساتھ ہندوستان کےالگ الگ صوبوں سے ہجرت کر کے پاکستان آئے تھے۔معاشرے کو بدلنےکی نیت سے دین اسلام کے لیے کام کرنے کامشن لیے انہوں نے مولانا سید ابو الاعلیٰ مودودی سے ملاقاتیں کیں، جہاں سے ان نوجوانوں کو اسلامی جمیعت طلبہ پاکستان کے پلیٹ فارم پر کام کا موقع ملا۔ پاکستان دنیا کے افق پر نئی آزاد اسلامی مملکت کے طور پر ابھرا تھا۔ جماعت اسلامی اس وقت پاکستان کی اسلامی نظریاتی بنیادیں استوار کرنے کے لیے جدوجہد کررہی تھی۔ اسی لیے نوجوانوں کو بھی اس اہم مشن میں ساتھ شامل رکھا گیا۔ وہ نوجوان جوتعلیم بھی حاصل کررہے تھےاوراس مشن کے حامی تھےکہ پاکستان کو اسلام کا قلعہ بنانا ہے۔ اسی جدوجہدکے لیے اسلامی جمیعت طلبہ کا قیام عمل میں لایا گیا ۔
پروفیسر ڈاکٹر خورشید احمد صاحب نےاپنے ساتھیوں کےہمراہ اسلامی جمیعت طلبہ کےپلیٹ فارم سےجدوجہد کا آغازکیابعد ازاں تعلیم مکمل کرنےکے بعد اعلیٰ تعلیم حاصل کی اور اپنے مشن سے وابستہ رہے۔پروفیسر ڈاکٹر خورشید احمد ماہر اقتصادیات انسٹیٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز اسلام آباد اور اسلامک فونڈیشن برطانیہ کے بانی، جماعت اسلامی کے رہنما پروفیسر ڈاکٹر خورشید احمد صاحب نے اپنے ساری زندگی دین اسلام کی خدمت میں صرف کر دی۔مولانا کے ساتھ پاکستان کے آئین کی تشکیل سازی میں شامل رہے۔ انہوں نے حکومت پاکستان کو سودی نظام سے پاک رکھنے کا بہترین انفرا اسٹرکچر بناکر دیا اگر اس پر عمل ہوجاتا تو پاکستان کی معیشت کا آج یہ حال نہ ہوتا۔انہوں نے ملک چلانے لیے بہترین پالیسیز تیار کر کے حکومت وقت کو دی تھیں لیکن نا اہل اور بد عنوان ٹولےکی آتی جاتی حکومتوں نے ان کی کاوشوں کی قدردانی نہیں کی۔ وہ جماعت اسلامی پاکستان کے لیے بھی بہترین پالیسیز تیار کرتے۔ وہ ہمارے بھائی صاحب( محمد یاسین جمیعت کے چھٹے تاسیسی رکن ) کے دوستوں سے قریبی دوستانہ تعلقات رکھتے تھے۔وہ بہترین علم و عمل فہم اور اخلاق کا سر چشمہ تھے۔انہوں نے بہت سی قیمتی کتب لکھیں۔ رسالہ ترجمان القرآن کو جاری رکھا۔اس کا معیار ہمیشہ بلندرکھا
ان کی تحاریر اور خدمات سےانسٹیٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز،پاکستان کےآئین کی اسلامی خطوط میں تشکیل، قادیانیوں کوغیرمسلم قراردینےوالی قرارداد اور پالیسی بنانے، نصاب کو اسلامائز کرنے میں ان کی خدمات شامل رہی ہیں.وہ اپنے ذاتی رائے سے کچھ نہیں لکھتے تھےبلکہ وہ اسلامی نقطہ نظریہ سے لوگوں کو اگاہی دینے کے لیے مدلل مضامین لکھتے تھے۔.
ان کے بچھڑنے کے بعد جماعت اسلامی پاکستان میں بہت بڑاخلا محسوس ہورہا ہے۔ اللہ رب العالمین ان جیسی مزید شخصیات کوآگےابھرکرآنےکی توفیق عطا فرمائے تاکہ جماعت اسلامی پاکستان کا مقصد پورا ہو سکے اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ میں جو اسلامی ریاست قائم کر کے دکھائی تھی، اللہ کی اس سرزمین پاک پربھی اللہ کا نظام نافذ وغالب ہو سکے۔.
اللہ تعالیٰ سےدل کی گہرائیوں سےدعا ہےکہ پروفیسرڈاکٹر خورشید احمد کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائےاورہم سب کو صبر و جمیل عطا فرمائے آمین ثم آمین یا رب العالمین یا رب العالمین


































