
عائشہ بی
جب اپنے ملک میں ظلم بڑھ جائے، جب عوام کی آواز نہیں سنی جائے، اور مہنگائی، بے روزگاری، ناانصافی اور بنیادی مسائل کے حل کے لیے دروازے بند کر دیے جائیں، تو پھر
عوام خاموش رہنا مسئلے کا حل نہیں ہوتا۔ ایسے وقت میں پُرامن احتجاج عوام کا آئینی اور جمہوری حق بن جاتا ہے۔
"دھرنا ہوگا، دھرنا ہوگا!"
عائشہ بی
یہ صرف ایک نعرہ نہیں بلکہ عوام اپنے جائز حقوق کے لیے آواز بلند کرنے کا ایک یقینی راستہ ہے۔ دھرنا کسی انتشار یا فساد کا نام نہیں بلکہ پُرامن طریقے سے حکمرانوں تک عوام کی آواز پہنچانے کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔ جب عام آدمی اپنے بچوں کے مستقبل، روزگار، تعلیم، علاج, پٹرول وغیرہ کیلئے اور عزت کے ساتھ زندگی گزارنے کے لیے پریشان ہو تو پھر اس کی آواز سننا حکمرانوں کی ذمہ داری ہے بلکہ فرض ہے۔
آج ایک عام شہری مہنگائی کے بوجھ تلے دب چکا ہے۔ بجلی، گیس، پٹرول، گھر کے کرایہ، اشیائے ضروریہ اور روزمرہ اخراجات نے متوسط اور غریب طبقے کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے اور ٹیکس لگاکر لوٹا جارہا ہے۔ نوجوان تعلیم حاصل کرنے کے باوجود روزگار کی تلاش میں در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔ ایسے حالات میں عوام کے صبر کا امتحان لینا کسی صورت مناسب نہیں۔ہمارے حکمرانوں کو کوئی فرق نہیں پڑتا کہ عوام مرے یا جئے۔۔
دھرنا ہوگا، مگر پُرامن ہوگا۔آواز بلند ہوگی مگر قانون کے دائرے میں ہوگی ان شاءاللہ ۔۔۔۔مطالبات پیش ہوں گے، مگر ملک کے امن کو نقصان نہیں پہنچایا جائے گا۔ یہ عوام کا فیصلہ حق ہے۔
اصل کامیابی صرف سڑکوں پر بیٹھنے میں نہیں بلکہ اپنے مطالبات کو منظم، واضح اور پُرامن انداز میں حکمرانوں تک پہنچانے میں ہے۔ عوام کی طاقت اس وقت مؤثر بنتی ہے جب وہ نظم و ضبط، اتحاد اور شعور کے ساتھ اپنے حقوق کے لیے کھڑے ہوں۔ عوام کو ایسا پاکستان چاہیے جہاں کسی غریب کو دو وقت کی روٹی کے لیے پریشان نہ ہونا پڑے، نوجوان بے روزگاری سے مایوس نہ ہوں، بجلی اور گیس کے بل گھر کا بجٹ نہ بگاڑیں، اور ہر شہری کو انصاف اس کی حیثیت دیکھے بغیر ملے۔
حکومت کو چاہیے کہ وہ عوام کے مسائل سنجیدگی سے حل کیا جائے اور اگر وہ نہیں کیے جاتے تو پھر آواز اٹھے گی، احتجاج بھی ہوگا اور دھرنا بھی ہوگا، ضرور ہوگا! یہ دھرنا نفرت کے لیے نہیں بلکہ حق کے لیے کیا جائے گا۔ کوئی تو ہو جو پاکستان کیلئے اور مسائل کا حل تلاش کر سکے۔ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو گیا ہے۔ پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرکے مہنگائی کو پروان چڑھایا ہوا ہے۔ عوام کے جائز حقوق کے لیے آواز اٹھائیں گے اور نہیں سنائی دے تو پھر ہوگا دھرنا ہوگا دھرنا ہوگا ۔
اب فیصلہ حکمرانوں نے کرنا ہے کہ وہ عوام کی آواز سنیں گے یا وہ عوام کو اپنی آواز کو مزید بلند ہوتا دیکھنا چاہیں ، تو پھر ایک ہی ہل ہے عوام سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور مہنگائی کے خلاف دھرنا ہوگا۔۔۔ دھرنا ہوگا ۔۔۔۔دھرنا ہوگا ۔۔۔دھرنا۔



































