
نزہت ریاض
أج اللہ نے کراچی کووہ جیت دلائی ہے،جو انڈیا پاکستان کےمیچ میں پاکستان کی جیت کے بعد ہوتی ہے۔ 29 دن کے دھرنے
کے بعد أج سندھ حکومت نے جماعت کے سارے مطالبات تسلیم کر لیے ہیں ۔اللہ نے کراچی کی قسمت بدلنے کا ایک اور راستہ ہموار کیا ہے۔ ایسے وقت میں عوام کو بھی شعور سے کام لینا ہو گا اور بلدیاتی الیکشن میں بھی جماعت کا بھرپور ساتھ دینا ہوگا، تاکہ کراچی کے لیے درد رکھنے والی قیادت کراچی کا مقدربنے ۔
کراچی کی عوام تھک چکی ہے ۔ہڑتالوں سے بھتہ خوروں سے چائنا کٹنگ سے گندگی سے ۔یہاں کے نوجوان کو روزگار چاہئے خالی خولی نعرے نہیں اور اس کا حل صرف اور صرف ایک پڑھی لکھی اور ایماندار قیادت ہے ہمیں چاہیےکہ ہم سوچیں اور سمجھیں اور اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کرنے کا پکا ارادہ کریں ۔


































