
نزہت ریاض
أپ سب نےایک لفظ ضرور سنا اور پڑھاہوگا خراج عقیدت جو کسی کی محبت میں پیارمیں اس کو اداکیا جاتا ہے لیکن میری اس تحریر میں
أپ کو اس لفظ کے معنی ہی بدلے نظر أئیں گے ۔ کراچی سے پیار ہے کراچی میں رہنا چاہتے ہیں تو أپ کو اس کا خراج ادا کرنا ہوگا بار بار ادا کرنا ہوگا ۔ کبھی کالے قانون کی شکل میں أپ سے ذیادتی کے جاۓ گی۔ أپ کے حقوق کو پامال کیا جاۓ گا ۔ کبھی أپ پر پانی بند کیا جاۓ گا ۔ کبھی بجلی غائب بل ذیادہ کا مسئلہ أپ کو درپیش ہوگا کبھی گیس ناپید ہوگی اور گیس کا بل دیکھ کر أپ غش کھاتے نظر أئیں گے ۔
حالیہ پریشانی جس نےقلم اٹھانے پر مجبور کیا وہ ہے کراچی میں بڑھتی ہوی اسٹریٹ کرائمز کی وارداتیں ۔ اسی ہفتے میں ایک نوجوان صحافی اطہر متین ایسی ہی ایک ڈکیتی کی واردات کو روکنے کی کوشش میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا ۔
میں اس شہر کی پولیس رینجر اورانتظامیہ سے پوچھنا چاہتی ہوں کیوں اس شہر کے نوجوان کا خون اتنا سستا ہوگیا ہے کہ اسے چوروں لٹیروں ڈکیتوں کے ہاتھوں سڑکوں پر بہانے دیا جاۓ کیا اس شہر کی ماؤں نے اس لے بیٹے جنے تھے کہ بڑے ہوکر وہ اپنے ماں باپ کا سہارا بننے کے لے گھر سے نکلیں گے تو انھیں اپنے خون کا نزرانہ یہاں کی سڑکوں پر دندناتے لٹیروں کو پیش کرنا ہوگا ۔ دل بوجھل ہے بچے گھر سے تلاش روزگار کے لۓ نکلتے ہیں تو جب تک واپس نہ أجائیں دماغ ادھر ہی لگا رہتا ہۓ أخر کب تک کراچی سے محبت کا خراج ادا کرنا ہوگا کب ہم اس شہر کو پر امن شہر بول پائیں گے اپنی زندگی میں یا أنکھوں میں اس شہر کی محبت سجاے اس دنیا سے چلے جائیں گے


































