
نزہت ریاض
کچھ دن پہلےآپ لوگوں نےمیراایک مضمون پڑھا ہوگا،جس کاعنوان تھا "صنف نازک "جس میں نےایک عورت کا ذکرکیا تھا۔ کراچی کےعلاقےصدرمیں
اپنےشوہر کو قتل کر کے اس کے ٹکڑے کرنے والی عورت ۔ أج پھراسی طرح کے واقعہ نے مجھے قلم اٹھانے پرمجبور کیا ہے ۔آج ایک عورت ،ایک ماں نےاپنی بائیس دن کی بچی کا تیز دھار چھری سے گلا کاٹ کراسے ذبح کر ڈالا ہے۔ اندوہناک واقعہ کراچی کےعلاقے لیاقت أباد کاہے،جہاں سگی ماں نے بچی کو محض اس لیے قتل کردیا کہ وہ رات کو روتی تھی اور اسے سونے نہیں دیتی تھی۔
کراچی جہاں پورے پاکستان سے ذیادہ تعلیم شرح تعلیم ہے ۔گاؤں دیہات کی عورت کو ہم ان پڑھ جاہل سمجھ کرسوچ سکتے ہیں کہ ایسی حرکت کرسکتی ہے،مگر ایک ماڈرن شہر میں پلنے بڑھنے والی لڑکی نے یہ حرکت کر کےثابت کر دیا ہے کہ تعلیم بھی اس کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی جس کا دل سیاہ ہو۔
میرے پیارے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے تو دور جہالت میں عورت کو وہ عزت و تکریم دی تھی جو رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی۔ پھر آج کی عورت یہ کس ڈگر پرچل نکلی ہےکہ وہ ماں جس کے پاؤں تلے اللہ نےجنت کے بشارت دی ہے۔ أج اپنی ہی اولاد کو اپنے پاؤں تلےروند رہی ہے۔۔
میری سمجھ میں تو اس کی ایک ہی وجہ آتی ہے اور وہ ہے أج کی عورت کی دین سےدوری۔ اپنےدین ،اپنی روایات اوراپنی اقدارسے دور ہو کر مغرب کی اندھی تقلید نے ہمارے اندر کی شفیق عورت کومار ڈالا ہے،جو ماں ہے، بہن ہے،بیٹی ہے، بیوی ہے اوراپنےہرکردارمیں صرف اور صرف سراپا محبت ہونی چاہیے،مگرآج ہم اس کے برعکس عورت کوایک قاتلہ کےروپ میں دیکھ رہے ہیں۔
کہاں ہیں عورت مارچ کے جھنڈے لہرا لہرا کر سڑکوں پربے حیائی پھیلانے والی خواتین ؟؟ کیاخیال ہےان کا ان قاتل عورتوں کے بارے میں ؟؟ کیا ان کو ایسی ہی آزادی کی تلاش ہے،جس میں میرے ملک، میرے شہر کی عورت اپنی ہی بائیس دن کی بچی کی قاتل بن جائے۔ ایک عورت کی حیثیت سے دل پر ہاتھ رکھ کر سوچیے گاضرورکہ کیا ہم ایسی آزادی کےحامی ہو سکتی ہیں؟


































