
نزہت ریاض
امی آج بیسواں روزہ ہےعید أنےمیں نویا دس دن رہ گئے،مگر کوئی گہما گہمی ہی نظر نہیں آرہی۔۔۔۔ حنا نے اپنی امی سے سوال
کیا۔ حنا کی امی نے ایک ٹھنڈی أہ بھری اور بولیں اس جدید دور نے جتنی زیادہ سہولتیں انسان کو دی ہیں لوگ اتنے ہی زیادہ مصروف ہو گئے ہیں ۔ اب عید تہوار ہو یا موت زندگی ہر کام کو تیزی سے نمٹانے کی فکر ہوتی ہے،جب ہم چھوٹے تھے اور تمھاری نانی کے گھر میں ہم گیارہ بہن بھائی ہوتے تھے۔۔۔ تب عید کے رنگ ہی کچھ اورہوتے تھےغریب ہوتے ہوئے بھی ہر کوئی اپنے گھرپرعید سے پہلے سفیدی کراتا تھا جب یہ پینٹ اور ڈسٹمبر نہیں ہوا کرتے تھے چونے سے گھرپررنگ کرایا جاتا تھا اورگھر چمک بڑھ جا یا کرتی تھی ۔ دوسرے نمبر پر رمضان کی آمد سےعید کی تیاری تک غریب رشتے داروں کا خیال رکھا جاتا تھا ۔۔۔خاموشی کے ساتھ ان کی مدد کی جاتی تھی اور اپنی تیاریاں ان کے بعد کی جاتی تھیں پھرمحلے پڑوس ہوا کرتےتھے۔۔۔ افطاری وقت سے تیار کر کے پورے پڑوس میں تقسیم کی جاتی تھی اورعید والے دن شیرخرمہ بنا کر امی ہمیں تیار کر کے سارے محلے میں ہم سے تقسیم کرنے بھیجتی تھیں ۔
اور ہاں چاند رات کا ذکر کرنا کیسے بھول گئی میں ۔۔۔۔ امی ہمارے ہاتھوں پر مہندی سے مچھلی بنایا کرتی تھیں اورمہندی بھی آج کل کے جیسی کیمیکل والی نہیں ہوتی تھی بلکہ امی منہدی کے پتے پیس کرمہندی تیار کرتی تھیں۔۔۔ اس کی خوشبو اور رنگ ہی الگ ہوتا تھا۔عید کی صبح ابو اور بھائی نماز پڑھنےعید گاہ جاتے اور ہم بہنیں اورامی جلدی جلدی پکواں تیار کر کے خود بھی تیارہو کر ان کے آنے کا انتظارکرتے۔۔۔ ابو اپنے بہن بھائیوں میں سب سے بڑے تھے اسی لیےعید کی نماز کے بعد وہ سب ابو کو سلام کرنےاتے اور سب بچوں کو عیدی دے کرجاتے اور ہم خوشی سے عیدی جمع کرتے اور امی کے پاس رکھوا دیتے تھے اور جب کوئی چیز والا گلی میں أتا ،امی سے پیسے لے کر چیز کھاتے ۔أج کل تو ایسا کچھ بھی نہیں ہوتا۔۔۔۔۔۔ امی ۔۔۔۔۔ حنا نے وحشت بھرے لہجے میں امی سے کہا، ہاں بیٹا جدید دور نے ہمیں ترقی تو دی مگر ہمیں اپنی اقدارروایات اوررشتوں سےبہت دور کر دیا ہے ۔اللہ ہمیں اپنی اقدار سے جڑے رہنے کی توفیق دے ۔أمین حنا نے پر جوش أواز میں کہا۔


































