
نزہت ریاض
امی امی جلدی سے ٹھنڈا پانی پلا دیں، گرمی سےبرا حال ہوگیا أج توعینی نے اسکول بیگ رکھااورامی کو آوازدی ۔ہاں بیٹا میں شربت لا رہی ہوں
امی ٹھنڈا ٹھارشربت لےآئیں شربت پی کرعینی کی جان میں جان آئی ۔امی آج اسکول وین دیرسے آی اور پھرراستے میں بھی جگہ جگہ مظاہرے ہورہے تھے۔ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے لوگ مظاہرے کررہے تھے اور ٹائر بھی جلا رہے تھےوین والے انکل کوراستہ بدل کرآنا پڑا۔ امی لوشیڈنگ کیوں ہورہی ہےاتنی۔ عینی کی امی نے مسکراکرعینی کا سوال سنا اور بولیں بیٹا ملک میں بجلی کی پیداوارکم ہواور ضرورت زیادہ ہو تو بجلی بچانے کے لیےلوڈشیڈنگ کی جاتی ہے۔تو امی ہم بجلی کسی اور طریقے سے بھی بچاسکتے ہیں۔ بہت اچھا سوال کیا تم نے بیٹا ہمارا ملک پاکستان ترقی پذیرملک ہے جب کہ ترقی یافتہ ملکوں میں جہاں لوڈشیڈنگ کا عذاب بھی نہیں وہ لوگ سورج کی قدرتی روشنی کو استعمال میں لاتے ہیں وہ کیسے امی ۔
وہ ایسے بیٹا کہ وہ لوگ صبح سویرے اٹھتے ہیں اپنے دن بھر کے کام سورج کی روشنی میں کرتے ہیں اورشام کو اندھیرا ہونے سے پہلے اپنے گھروں کو چلے جاتے ہیں ۔اس طرح بجلی خرچ کرنے کی زیادہ ضرورت نہیں پڑتی، کیونکہ وہ لوگ مسلمان نہیں ہیں تو فجر کی نماز بھی نہیں پڑتےمگر پھر بھی صبح جلدی اٹھتے ہیں اور اپنے دن کا صحیح استعمال کرتے ہیں۔ ان کے بر عکس پاکستان اسلامی ملک ہےاورمسلمان ہونے کے ناطے فجر کی نماز پڑھنا ہمارے لے فرض ہے،لیکن یہاں لوگ صرف رمضان میں ہی فجر کی نماز پڑھتے نظرآتے ہیں عام دنوں میں تو لوگ گیارہ بارہ بجےسو کراٹھتےہیں۔ پھر اہستہ اہستہ ایک بجے تک کاروبار یا مارکیٹیں وغیرہ کھلنا شروع ہوتی ہیں ۔اگر أپ کبھی غلطی سے صبح جلدی کسی مارکیٹ میں چلے جاؤ تو آپ کو خالی ہاتھ ہی واپس آنا ہو گا ،کیونکہ کوئی دکان جلدی نہیں کھلتی۔
پھررات کو ایک دکان والے نے کم از کم چار پانچ بلب لگاۓ ہوتے ہیں اپنی دکان میں اور وہ بلب چوری کی بجلی سی چلا لیتے ہیں۔ کنڈے لگائےجاتے ہیں۔ پولیس کی سرپرستی میں بجلی چوری کی جاتی ہے۔ پتھارے والے پولیس کی مٹھی گرم کر کے پہلے تو ناجائز جگہ پردکان لگاتا ہے، پھر بجلی بھی اس دکان میں چوری کی استعمال کرتا ہےپاکستان میں اگر جائز روزگار آسانی سے میسر ہو جائے تو عوام کو اس طرح کے ناجائز کام نہ کرنے پڑیں ۔
یہ تو ہوئی شاپس اور مارکیٹوں کی بات اب میں تم کوگھروں کی بات بتاؤں گی جی ضرورامی عینی بہت توجہ اور دلچسپی سے امی کی باتیں سن رہی تھی آج تو اسے بھوک کااحساس بھی نہیں تھا ورنہ روز توآتے ہی کھانا کھاتی تھی ۔
بیٹا ابھی جو مظاہرے آپ راستے میں دیکھ کرآرہی ہو،کوئی ان لوگوں سےجا کر پوچھے کیا آپ لوگ بجلی نہیں چراتے کیا ۔آپ لوگ کنڈا نہیں لگاتے اپنے کراچی میں ہی کتنے ایریاز میں آپ کو ایسے بتا سکتی ہوں، جہاں ٹوٹل چوری کی بجلی استعمال کی جا رہی ہے کئی گھر ایسے ہیں جہاں اے سی کنڈوں پر چلائے جاتے ہیں، حالانکہ وہ کھاتے پیتے گھرانے کے لوگ ہیں۔ اے سی کا بل بھی برداشت کرسکتے ہیں۔اے سی کے بل سے کہیں زیادہ ایک مہینے میں وہ لوگ اپنے کپڑوں ہوٹلنگ اور بے جا نمودونمائش پر خرچ کر دیتے ہیں مگر اے سی چوری کی لائٹ پر ہی چلائیں گے۔ کیا انہیں یہ نہیں معلوم کہ اس وقت اس ٹھنڈے کمرے کی جگہ انہیں جہنم کی آگ میں جلنا ہوگا ،کیونکہ قبر میں کوئی کنڈا نہیں ہوگا ۔
ان ساری بجلی چوریوں کی وجہ سے ہم جیسےلوگوں کو بھی لوڈشیڈنگ اور مہنگی بجلی کے عذاب بھگتنا پڑتا ہے،جب کہ ہم نہ بجلی چوری کرتے ہیں نہ ہی کسی مہینے کابل جمع کرنےسے رکتے ہیں ۔کیونکہ لیٹ فیس کے ساتھ بل جمع کرانا سود کے زمرے میں أتا ہے اور سود ایک مسلمان پر حرام ہے اور اللہ سے کھلی جنگ کا اعلان ہے، تو بیٹا جہاں اس ملک کے حکمران نا اہل اورکرپٹ ہیں وہیں عوام بھی کہیں نہ کہیں اس چوری اور جھوٹ میں شامل ہے۔
توامی ان سب مسائل کا حل کیا ہےبیٹا سب سے پہلے اپنا احتساب کرنا ضروری ہے۔دین سے دوری ہماری کمزوریوں کی سب سے بڑی وجہ ہے قرآن سے جڑنا ہوگا۔ میں بدھ کو أپ کو قرأن کلاس میں لے کر جاتی ہوں نہ ہمیں ایس جماعت سے جڑنا ہوگا جو ہمارے دماغ کی گرہیں بند ہیں انہیں قرآن کے ترجمےاورتفسیر کے ذریعے سےکھولنا ہوگا اور ہمیں پتا چلے کہ اللہ کے احکامات کتنے صاف اور واضح ہیں ۔
امی آپ کی باتوں سے أج میں بھی یہ عہد کرتی ہوں کہ میں ہمیشہ آپ کے ساتھ کلاس میں ضرورجاؤں گی اور گھر میں بھی قرأن ترجمےاور تفسیر سے پڑھوں گی انشاء اللہ بیٹا چلو اب تم فریش ہو جاؤ میں کھانا لگاتی ہوں۔


































