
نزہت ریاض
وزیرتعلیم سندھ مجھےامید ہے میری اس یاد دہانی پرآپ کی نظر اس معاملےپرضرور پڑے گی،چند روز قبل ایک خبرنظرسےگزری کہ سندھ
کے تعلیمی اداروں میں موسیقی کی تعلیم دی جائے گی۔
خبر پڑھ کر سب سے پہلا جملہ جو میری زبان سے ادا ہوا وہ تھااستغراللہ۔۔۔۔۔ کاش خبر یہ ہوتی کہ سندھ کے تمام تعلیمی اداروں میں قرأن ترجمہ اورتفسیر کے ساتھ پڑھایا جائے گا۔ سندھ کے تعلیمی اداروں میں عربی زبان اوردیگر زبانیں سکھائی جائیں گی اور کاش کہ خبر یہ ہوتی کہ تعلیمی اداروں میں آج کے نوجوانوں کوتہذیب سکھائی جائےگی۔
آج پاکستان تباہی کے جس دہانے پر کھڑا ہے،وہ مغرب کی اندھی تقلید کا ہی نتیجہ ہےاور أپ کا یہ فیصلہ تابوت میں أخری کیل ثابت ہو گا۔
موسیقی کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد اسے استعمال کرنے کے لیےنائٹ کلبز اورڈانس اکیڈمیز بھی کھلوا دیجئے گا تو سونے پر سہاگا ہوجائے گا ۔
نوجوان نسل کو غلط ترغیب دینے کے بجائےانہیں دین سے جوڑنے کی تعلیم دیں ان کے نصاب میں احادیث مبارکہ ،سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم اورصحابہؓ کی تعلیم شامل کریں۔ تعلیمی اداروں میں باجماعت نماز مل جائےیونیورسٹیز میں عصر بھی مل سکتی ہے تاکہ نئی نسل اپنے دین سے جڑے نہ کہ مغربی تہذیب کی غلام بنے ۔ امید ہے آپ میری اس درخواست پر غور کرتے ہوتے اپنے فیصلے پر نظرثانی فرمائیں گےاور ہمارے تعلیمی اداروں کو بےہودگی سے دور رکھیں گے۔


































